Kahuta: Neglected by Lawmakers, Sultan Khail Residents Begin Road Construction on Their Own
اہلیان سلطان خیل جنجوعہ راجپوت خاندان کے معززین نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کا کام شروع کر دیا
Kabir Ahmed Janjua15 minutes ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اپریل2025) سابقہ اور موجودہ ممبران اسمبلی کی طرف سے مسلسل نظر انداز ہونے پر اہلیان سلطان خیل جنجوعہ راجپوت خاندان کے معززین نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کا کام شروع کر دیا نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے علاقے کی عوام سے صرف ووٹیں لی جاتی رہی ہیں کام کے صرف وعدے کیے جاتے رہے ہیں اس لیے مجبور ہو کر ہم اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا یہ سڑک ہمارے خاندان جنجوعہ راجپوت کے جدامجد دادا پیر کالاؒ کے مزار اقدس کو بھی جاتی ہے ہمارے خاندان کی ایک بہت بڑھی شخصیت ایک بڑھے عہدے پر رہی اور 2 MPA بھی رہے ہیں ان میں ایک ایم پی اے اس وقت بھی ہیں مگر ہماری سڑک کا کام کسی نے نہیں کیااس لیے مجبور ہو کر ہم اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کو تعمیر کر رہے ہیں اس سلسلے ہیں ہماری یہاں کے مقامی افراد اور بیرون ملک میں ہمارے خاندان جنجوعہ راجپوت کے تمام نوجوان اس میں بڑھ چڑھ کر مالی تعاون فرما رہے ہیں۔
Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, April 8, 2025) Tired of being neglected by both former and current members of the assembly, the residents of Sultan Khail, belonging to the Janjua Rajput clan, have taken matters into their own hands by initiating the construction of a road through self-help efforts.
Speaking on the occasion, young political figure Raja Tasadduq Janjua expressed deep disappointment, stating, “It is unfortunate that the people of our area have only been approached for votes, while the promises made to us were never fulfilled. That’s why we, the locals, have been compelled to start this project on our own.”
He further shared that the road in question also leads to the sacred shrine of their revered ancestor, Dada Pir Kala (RA). Highlighting the significance of their family, he mentioned that not only has their clan produced influential personalities, but it has also had two elected MPAs – one of whom is still serving – yet no attention has ever been given to the road’s construction.
Raja Tasadduq noted that this initiative is being supported not only by local residents but also by the youth of the Janjua Rajput family living abroad, who are actively contributing financially to the project.
کہوٹہ میں زمین کے تنازع پر قتل کرنے والا ملزم ایک ہفتے بعد گرفتار
Kahuta Police Arrest Murder Suspect in Land Dispute Case After One Week
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔08,اپریل، 2025ء) – کہوٹہ پولیس کی کاروائی۔ 1ہفتہ قبل زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والاملزم گرفتا ر کر لیا۔ملزم احتشام نے فائرنگ کر کے سفیان سعید سکنہ کھدیوٹ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم موقع واردات سے فرا ر ہو گیا تھا۔ جسے کہوٹہ پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔ ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ کہوٹہ کے شہریوں اور معززین علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن اور ان کی پوری ٹیم کی اس کاوش کو سراہا اورخراج تحسین پیش کیا۔
Kahuta Police Arrest Two Proclaimed Offenders Wanted in Murder and Attempted Murder Cases
کہوٹہ پولیس کی مؤثر کارروائی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرم گرفتار
ہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔08,اپریل، 2025ء) – کہوٹہ پولیس کی موثر کاروائی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب2اشتہاری مجرم گرفتار۔ گرفتار اشتہاریوں میں محمد سعید اور اویس شامل ہیں۔ اشتہاری محمد سعید نے گلی پختہ کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے فروری 2023میں افزا بی بی کو قتل کر دیا تھا۔ اشتہاری محمد سعید کے 9ساتھی قبل ازین گرفتار ہو چکے ہیں۔ اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری اویس نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے حفیظ کو زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نومبر 2024میں درج کیا گیا تھا۔ اشتہاری کے 3ساتھی قبل ازین گرفتا ر ہو چکے ہیں۔ اشتہاری ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اپریل2025) سابق ایم این اے ممبر کور کمیٹی سیمابیہ طاہر ستی،ناصر نذیر ستی اور دیگر کی حسنین ستی کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم این اے اور ممبر کور کمیٹی سیمابیہ طاہر ستی نے ہمراہ صدر انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب راجہ شہباز،جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈیناصر نذیر ستی اور دیگر عہدیداران کارکنان کی کہوٹہ میں روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے حسنین ستی کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اورروڈ ایکسیڈنٹ میں وفا ت پا جانے والے ان کی چچا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔