07 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Cockfight Turns into Brawl in village Khanadah, Social Media Videos Prompt Police Visit

دوبیرن کلاں کی ڈہوک کھناہدہ اصیل مرغوں کی لڑائی کے دوران متعدد افراد آپس میں لڑ پڑے لاتوں مکوں کا ازادانہ استعمال

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔07,اپریل، 2025ء) — کلرسیداں کی یونین کونسل دوبیرن کلاں کی ڈہوک کھناہدہ کے برساتی نالے کے کنارے اصیل مرغوں کی لڑائی کے دوران متعدد افراد آپس میں لڑ پڑے لاتوں مکوں کا ازادانہ استعمال کیا گیا مرغوں کی لڑائی اور انسانوں کی لڑائی کا منظر سینکڑوں لوگوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ وہ اسے سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کرتے رہے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی ڈیوٹی آفیسر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کیئے بغیر واپس لوٹ آئے۔ کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور جوے کی پشت پنائی کرنے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi — April 7, 2025) — A cockfight held near the banks of a seasonal stream in Dhok Khanadah, Union Council Doberan Kallan, Kallar Syedan, escalated into a violent clash between participants. Dozens of individuals engaged in a physical altercation, openly throwing punches and kicks.

The intense scenes, involving both the roosters and the spectators, were witnessed by hundreds of people, many of whom recorded the fight and shared it widely on social media. The videos quickly went viral, drawing public attention and prompting a police response.

A police duty officer, accompanied by a team, arrived at the scene. However, they left without taking any action.

The incident has sparked public concern in Kallar Syedan, where locals have voiced strong disapproval over the lack of enforcement. They have urged the City Police Officer (CPO) Rawalpindi to take immediate notice and initiate action against those promoting illegal gambling and violence.

کلر سیداں پولیس کا غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 افغانی گرفتار

Crackdown on Illegal Residents: Kallar Syedan Police Arrest 9 Afghan Nationals

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔07,اپریل، 2025ء) —کلرسیداں پولیس نے غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ،اب تک 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اتوار کے روز 3 افغانیوں کو کلرسیداں شہر اور 2 کو چوآخالصہ سے گرفتار کیا گیا جن سے عرفان اللہ اور لقمان کو محلہ شیخاں،سیف اللہ کو جناح کالونی کلرسیداں شہر اور اسرار خان اور خالد خان کو چوآخالصہ سے گرفتار کر لیا گیا اس طرح ابھی تک کلرسیداں سے 9 افغانیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے دیگر کی بھی تلاش جاری ہے۔

Historic Cut in Electricity Prices: PML-N Leadership Silences Critics, Says MPA Raja Sagheer

بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ کمی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی، راجہ صغیر احمد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔07,اپریل، 2025ء) —مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ کمی کر کے مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی انہوں نے چوآخالصہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جھوٹے وعدے نہیں کیئے جو وعدہ کیا اسے ایفا کرکے دکھایا ہے بجلی کے نرخوں میں سات روپے سے زائد فی یونٹ کمی ملکی تاریخ میں ریکارڈ کمی ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے منصوبوں نے مخالفین کی نیندیں حیران حرام کر دی یے صرف حلقہ پی پی 7 میں پندرہ کروڑ سے زائد کا رمضان پیکج مستقین کے گھروں کی دہلیز پر پہنچا کر نئی تاریخ رقم کی مریم نواز کسانوں زمینداروں کے لیئے عملی اقدامات کر رہی ہیں ان کے ہر فیصلے سے مسلم لیگ ن کو تقویت مل رہی ہے اور عوام کے خوابوں کو عملی تعبیر مل رہی یے۔

Former Diplomat Ghulam Rabbani Passes Away in the UK

سابق سفارتکار غلام ربانی برطانیہ میں انتقال کر گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔07,اپریل، 2025ء) —فارن افس اور مختلف ممالک میں پاکستانی سفارخانوں میں خدمات سرانجام دینے والے غلام ربانی برطانیہ میں انتقال کر گئے ان کا تعلق یوسی چوآخالصہ کے موہڑہ ہیراں سے تھا یہ منشی عبدالقیوم کے بھائی تھے جو لندن کے پاکستانی ہائی کمیشن سے ریٹائرڈمنٹ کے بعد وہیں منتقل ہو گئے تھے یہ لندن کے مضافاتی قصبہ والتھم اسٹو میں انتقال کر گئے۔مرحوم عوامی شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ دیارغیر کے پاکستانیوں کی بھرپور مدد کرکے بڑا نام کمایا۔

Sajjad Afzal Passes Away; Funeral Held in Dhok Sanghal, Choa Khalsa

سجاد افضل انتقال کر گئے، نماز جنازہ ڈہوک سنگال چوآخالصہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔07,اپریل، 2025ء) —سجاد افضل انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈہوک سنگال چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد،محمد ظریف راجا،محمد تاج کیانی، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری مختار حسین، چوہدری بابر ضمیر،چوہدری ابرار حسین، چوہدری محمد ایاز ایڈووکیٹ، صوبیدار راجہ محمد الیاس،شیخ غلام شبیر،راجہ محمد ارشاد،بابو منظور کیانی،بابو محمد عجائب، اکرام الحق قریشی نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button