مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کا رمضان سستا بازار کا دورہ، اشیاء کے نرخوں اور معیار پر اطمینان
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔05,مارچ، 2025ء)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا کے ہمراہ رمضان سستے بازار کا دورہ کیا وہ سبزیات فروٹ ویسن آلو پیاز،شربت،کھجور اور آٹے کے اسٹالوں پر بھی گئے اشیا کے نرخوں اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سستے بازاروں میں سرکاری نرخوں پر معیاری اشیا کی فراہمی کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے انہوں نے خریداری کے لیئے آنے والے لوگوں سے بھی رمضان بازار کے بارے میں معلومات حاصل کیں جنہوں نے بازار میں معیاری اشیا کی سستے داموں فروخت پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے
Young Businessman Chaudhry Tauqir Aslam Demands Inclusion of Raja Shaukat Aziz Bhatti in Punjab Cabinet
نوجوان کاروباری چوہدری توقیر اسلم کا راجہ شوکت عزیز بھٹی کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔05,مارچ، 2025ء)—معروف نوجوان کاروباری چوہدری توقیر اسلم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے حلقہ پی پی 9 کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کابینہ میں جلد توسیع کی اطلاعات ہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرکے کارکنوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے کیونکہ شوکت عزیز بھٹی اس منصب کی اہلیت رکھتے ہیں۔
Punjab Highway Patrol Crackdown: Drug Dealer Arrested, Court Fugitive Taken into Custody
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، عدالتی مفرور زیر حراست
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔05,مارچ، 2025ء)—پنجاب ہائ وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کے ڈیوٹی آفیسرعاطف حسین نے جرائم پیشہ اور اشتہاریوں کی سرکوبی کے لئے دورانِ ناکہ بندی منشیات فروش جہانگیر ولد ریاست ساکن ماڑی جبر کے قبضہ سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کروایا مذکور کے خلاف ایک عدد 9c کا مقدمہ پہلے بھی تھانہ روات میں درج تھا،جبکہ ایک عدالتی مفرور شاہ میر ولد مرزا شوکت ساکن سراۓ عالمگیر ضلع گجرات کو گرفتار کر لیا گیا۔