کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26 فروری 2025)— کلرسیداں میں چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا لیا گیا۔ظفر اقبال نے مقدمہ درج کروایا کہ گھر کے باہر گیٹ کے پاس موجود کنویں پر نصب ایک ایک میزائل موٹر چوری کر لی گئی ہے عادل شفیق نے بتایا کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل نوتھیہ دربار کے باہر کھڑا کیا ایک گھنٹہ بعد واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل چوری ہو چکا تھا۔ محمد کفیل نے بتایا کہ وہ سموٹ میں اک جنازے میں شریک ہوا جہاں کسی ملزم نے ہاتھ کی صفائی کا مظاہرہ کرتے ہوے اس کی سائیڈ والی جیب سے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, February 26, 2025) –– A series of theft incidents in Kallar Syedan have resulted in the loss of valuables worth thousands of rupees.
According to a complaint filed by Zafar Iqbal, a missile motor installed on a well near the gate of his house was stolen. In another incident, Adil Shafiq reported that he had parked his motorcycle outside the Nothia Darbar. Upon returning an hour later, he found his motorcycle missing.
Meanwhile, Muhammad Kafeel, who was attending a funeral in Smoot, fell victim to pickpocketing. He stated that an unidentified person discreetly stole his expensive mobile phone from his side pocket.
Local authorities have registered cases and launched an investigation into the thefts. Residents have urged law enforcement to take immediate action to curb the rising crime rate in the area.
چمپیئن ٹرافی میں قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی، عوام کا پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی تحلیل کا مطالبہ
Pakistan’s Disgraceful Performance in Champions Trophy Sparks Calls for PCB and Selection Committee Overhaul
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26 فروری 2025)—کلرسیداں کے عوامی اور کھیلوں کے حلقوں نے کرکٹ کی چپمیئن ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی بزدلانہ اور شرمناک کارکردگی پر ٹیم اس کے آفیشل،کوچز اور چیئرمین سمیت سلیکشن کمیٹی کو فوری تحلیل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کرکٹ میں پاکستان ہی واحد ٹیم ہے جس کے کھلاڑی پیشہ وارانہ تربیت سے یکسر لاعلم ہیں کھلاڑی اس کے افیشل اور کوچز بھاری تنخواہوں اور مراعات کے بعد کارکردگی دکھانے میں مسلسل ناکام ہیں تھکے ہارے غیر تربیت یافتہ غیر سنجیدہ کھلاڑی کروڑوں لوگوں کو رنجیدہ کرنے کا موجب بنے ہیں یہ بیٹنگ بولنگ فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں دنیا کی بڑی ٹیمیں سے ہٹ کر گرین ٹیم افغانستان،بنگلہ دیش،زمبابوے جیسی ٹیموں سے شکست کھا چکی ہے کھلاڑی اور افیشل مسلسل ملک و قوم کی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں وزیراعظم شہبازشریف فوری طور پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکے ان کی کارکردگی پر شفاف تحقیقات کا حکم دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی دھائیوں بعد چمپیئن ٹرافی کی میزبانی کا اعزاز ملا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گرین شرٹس فائنل کھیلتی مگر یہ سب سے پہلے ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئی ہے لہذہ اس کے سلیکشن کمیٹی پی سی بی کو فوری تحلیل کرکے انکوائری کی جائے
Former Chairman Hosts Grand Reception for Newly Elected Kallar Syedan Press Club Officials
سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کا پریس کلب کلر سیداں کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف دعوت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26 فروری 2025)—سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے مقامی ہوٹل میں پریس کلب کلرسیداں کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جسں میں پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمرالسلام،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال وکی سمیت اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ،دلنواز فیصل خان،محمد جاوید اقبال، کامران حشر، چوہدری جواد مجید،محمد جاوید،فیصل جاوید،ندیم الفت ودیگر نے شرکت کی۔چوہدری شفقت محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ ملک کو ترقی یافتہ،خوشحال،سیاسی وسماجی لحاظ سے طاقتور وتوانا ملک بنانے کیلیے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں مزید تیز کرنا ہوں گی،
انہوں نے کہا کہ صحافت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی پالیسیوں کے مکمل نفاذ پر بھی نظر رکھیں تاکہ اس کے ثمرات سے عام لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اہل علم ودانش حضرات ہمارے ملک کا حقیقی سرمایا ہیں جو اپنی تحریروں کے ذریعے نہ صرف زمانے کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہیں بلکہ آنیوالی نسلوں کو سچے جذبوں کیساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی فراہم کرتے ہیں۔
News in brief…
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26 فروری 2025)—کلرسیداں پولیس نے دوران گشت عمر اسلم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد جبکہ زاہد کے قبضے سے ایک عدد بوتل شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے دوران چیکنگ ڈرائیور محمد سہیل سے ایک عدد رائفل اور 38 عدد روند بھی برآمد کر لیے۔