23 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Muslim League-N Kisan Wing Announces Office Bearers for UC Ghazanabad

مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ نے کسان ونگ یوسی غزن اباد کی تنظیم کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 23 فروری 2025ء)—مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ نے کسان ونگ یوسی غزن اباد کی تنظیم کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جو درج ذیل ہیں صدرحسن اختر،سینیئر نائب صدر محمد عمران،نائب صدور امتیاز علی،چوہدری نعیم اکمل،محمد فاضل،محمد صغیر،شاہ جہاں،جنرل سیکرٹری عدنان صفدر،جوائنٹ سیکرٹریز شاہد محمود،محمد عمر،عبدالحفیظ،چوہدری محمد حارث،سیکرٹری مالیات محمد اخلاق،سیکرٹری اطلاعات وسیم عباس،اس موقع پر چوہدری نعیم بنارس،خان عثمان خان یوسفزئی و دیگر بھی موجود تھے کسان ونگ کے ضلعی صدر فیصل حفیظ نے کہا کہ کسان ونگ کسانوں کے مسائل پر توجہ دے گا اور ان سے ارکان اسمبلی اور متعلقہ محکمامہ جات سے ان کے حل کی بامقصد کوششیں کرے گا اس موقع پر چوہدری فیصل حفیظ اور ظفرعباس مغل نے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 23, 2025):
The President of the Pakistan Muslim League-N (PML-N) Kisan Wing for Rawalpindi District, Chaudhry Faisal Hafeez, has announced the office bearers for the Kisan Wing of Union Council (UC) Ghazanabad. The newly appointed officials are as follows:

  • President: Hassan Akhtar

  • Senior Vice President: Muhammad Imran

  • Vice Presidents: Imtiaz Ali, Chaudhry Naeem Akmal, Muhammad Fazil, Muhammad Sagheer, Shah Jahan

  • General Secretary: Adnan Safdar

  • Joint Secretaries: Shahid Mehmood, Muhammad Umar, Abdul Hafeez, Chaudhry Muhammad Haris

  • Finance Secretary: Muhammad Ikhlaq

  • Information Secretary: Waseem Abbas

The announcement event was attended by Chaudhry Naeem Banaras, Khan Usman Khan Yousafzai, and other party members. Speaking on the occasion, District President Faisal Hafeez emphasized that the Kisan Wing will actively work to address farmers’ issues and engage with assembly members and relevant departments for effective solutions.

During the event, Chaudhry Faisal Hafeez and Zafar Abbas Mughal distributed official notifications to the newly appointed office bearers.

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلرسیداں میں سپورٹس فیسٹیول میں عمدہ گارکردگی دکھانے والی طالبات میں شیلڈ تقسیم

Shields Distributed to Outstanding Performers at Government Girls Degree College Kallar Syedan Sports Festival

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 23 فروری 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے فرزند بیرسٹر احمد صغیر نے مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلرسیداں میں سپورٹس فیسٹیول میں عمدہ گارکردگی دکھانے والی طالبات میں شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے جفاکش جسم ذہاںت کو جلا بخشتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے مریم نواز نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ معاملہ فہم سیاسی رہنما ہیں جو میاں نوازشریف کی حقیقی وارث ہیں مسلم لیگ ن کلر سٹی کےصدرچوہدری اخلاق حسین نےکہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کو عملی طور پر ریلیف ملتا ہے مریم نواز نے پارٹی کو متحرک کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔تقریب کے اختتام پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کو آغاز کیا گیابیرسٹر احمد صغیر نے کالج ہذا کی پرنسپل اور سٹاف سے ملاقات کی اور انکے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور انہیں تاکید کی کہ وہ مسائل کی نشاندہی کریں ہم ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

Kallar Syedan Citizens and Traders Oppose Illegal Allocation of Roadside Kiosks, Urge Action Against Local Administration

کلرسیداں کے شہریوں اور تاجروں کا سڑک کنارے کھوکھے الاٹ کرنے پر احتجاج، انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 23 فروری 2025ء)—کلرسیداں کے شہریوں اور تاجروں نے اندرون شہر سڑک کنارے کھوکھے قائم کرکے انہیں من پسند لوگوں کو الاٹ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں انتظامیہ کی ترجیحات میں مقامی شہری اور ان کے مسائل نہیں بلکہ انہیں ہمیشہ دیگر صوبوں اور دوردراز اضلاع سے انے والوں کی تلاش جاری رہتی ہے جن کے سہارے یہ اپنی واردات ڈال جاتے ہیں اور اس سارے دھندے کے بعد وزیراعلی کے منصوبوں کے پیچھے چھپ جاتے ہیں انہوں نے مناسب جگہ نہ ہونے پر اندرون شہر مصروف سڑک چوآروڈ پر سہولت بازار قائم کیا اور وہاں دیگر صوبوں سے انے والوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیئے یہ بازار سڑک پر قائم ہےجو امدورفت میں رکاوٹ ہے جو گاڑی وہاں رکتی ہے وہ ٹریفک کو بلاک کردیتی ہے اب انتظامیہ نے ایک بار پھر وزیراعلی پنجاب کے نام پر چوآروڈ پر ہی کھوکھے تعمیر کرکے اپنے منظور نظر افراد کو الاٹ کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے جسے تاجر کئی بار پہلے بھی ناکام بنا چکے ہیں انتظامیہ اب پھر اس دھندے میں مصروف ہے انتظامیہ ہر معاملے میں شہریوں کا نہیں اپنا اور اپنے من پسند افراد کے مفادات کو مدنظر رکھتی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے کلرسیداں انتظامیہ کے من مانے اقدامات کا نوٹس لینے اور ان سے تجاوزات کے خلاف کاروائی بابت رپورٹ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Five-Year-Old Girl Dies After Falling into Hot Water in Kallar Syedan

کلرسیداں: پانچ سالہ بچی گرم پانی میں گر کر جاں بحق

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 23 فروری 2025ء)— پانچ سالہ بچی گرم پانی میں گرکر جاں بحق ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مہیرا سنگال میں مرزا سلیمان کی پانچ سالہ بیٹی بالٹی جس میں گرم پانی پڑا ہوا تھا گر کر بری طرح جھلس گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ گھر والے بچی کو ادھر ادھر تلاش کرتے رہے اور جب کچن میں آ کر دیکھا تو وہ گرم پانی میں گری پڑی تھی۔

News in brief…

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 23 فروری 2025ء)— پانچ سالہ بچی گرم پانی میں گرکر جاں بحق ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مہیرا سنگال میں مرزا سلیمان کی پانچ سالہ بیٹی بالٹی جس میں گرم پانی پڑا ہوا تھا گر کر بری طرح جھلس گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ گھر والے بچی کو ادھر ادھر تلاش کرتے رہے اور جب کچن میں آ کر دیکھا تو وہ گرم پانی میں گری پڑی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button