مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2025) نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکی نگرانی میں تھوہا خالصہ میں دن رات ترقیاتی کام جاری،عوام علاقہ کا ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکا تہ دل سے شکریہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورنے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے عوام سے جو بھی وعدئے کیے ہیں انشاء اللہ وہ پورے ہونگے تھوہا خالصہ میں تمام بڑھی گلیاں اورسڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں اب چھوٹی گلیاں تعمیر کی جاہیں گی اس کے علاقہ گیس کی پاہپ لاہینوں کا کام مکمل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے تھوہاخالصہ کے تمام گاؤں میں کھلیوٹ ڈیری بھٹیاں،موہڑہ، سرہاٹی،کلوٹ، موہڑہ راجوال، ڈھمبل،ڈھیری مرزاسمیت دیگر تما م علاقوں میں سوئی گیس کے پائپ ڈال دیے گے ہیں اللہ پاک کا شکر ہے کہ الیکشن مہم میں عوام سے جو بھی وعدئے کیے ہیں وہ پورے ہو چکے ہیں۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – February 15, 2025) – Development projects in Thoha Khalsa are progressing rapidly under the supervision of Chairman Union Council Mator, Raja Irfan Sarwar. The local community has expressed their gratitude to MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar, MPA Raja Sagheer Ahmed, and Raja Irfan Sarwar for their dedicated efforts.
Speaking to media representatives, Raja Irfan Sarwar stated that, with the grace of Allah, all promises made to the people are being fulfilled. Major streets and roads in Thoa Khalsa have been completed, and now smaller streets will be constructed. Additionally, the gas pipeline installation has been successfully completed.
He further mentioned that, through the efforts of MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed, gas pipelines have been laid in all villages of Thoa Khalsa, including Khaliyot Dairy, Bhatian, Mohra, Sarhati, Kalot, Mohra Rajwal, Dhumbal, and Dhery Mirza. He reiterated that all commitments made during the election campaign have been successfully delivered.
پیکا ایکٹ بل منظور کرنا صحافیوں کی آواز کو دبانے اور حکومتی نمائندگان کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے
PECA Act Bill Passed to Suppress Journalists’ Voices and Protect Government Officials
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2025) پیکا ایکٹ بل منظور کرنا صحافیوں کی آواز کو دبانے اور حکومتی نمائندگان کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے فارم 47 کی بیساکھیوں پر اقتدار میں آنے والی حکومت کس منہ سے پیکا ایکٹ مظور کیا ہے آزادی اظہار رائے کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر انسان کی زبان بند کردی جائے تو اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں رہتاان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر نے اپنے ایک بیان میں کیاا نہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کو قانون کا حصہ بنانے کا مقصد یہ ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی نہ بولے نہ ہی ان کے کارناموں کے بارے میں کوئی بات کر سکے اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانے اور حق کی آواز کو دبانے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پر کا ایکٹ کو منظور کروا کر اسے آئین اور قانون کا حصہ بنایاہے انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافت کی آزادی پر حملہ ہے، پیکا ایکٹ ایک کالے قانون کی مانند ہے جو صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ سے روکتا ہے اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات پیدا کرتا ہے پیکا کالا قانون ہے اس قسم کی قانون سازی آزادی صحافت کو تباہ کرنے کے لیے، لوگوں کو خاموش کروانے کے لیے استعمال ہوتی ہے یہ قانون جمہوری عمل و بنیادی حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہے مسترد کرتے ہیں۔