کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔13،فروری، 2025ء)—سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے ٹیکنیکل آفیسر حاجی اورنگزیب کا دورہ چوآخالصہ و کنوہا،سوئی گیس کے جاری کام کا معائینہ کیا اور اسے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے،انہوں نے ڈہوک سنگال جا کر مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا سے ملاقات کی جہاں سوئی گیس کے فوکل پرسن راجہ محمد ارشاد نے انہیں سوئی گیس سے محروم گلیوں کی نشاندہی کی جس پر انہوں نے فوری سروے کا حکم دیا اس موقع پر راجہ محمد شفیق اور راشد کیانی بھی موجود تھے جس کے بعد حاجی اورنگزیب نے چوآخالصہ شہر میں مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر نمبردار چوہدری وقاص گجر کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں راجہ داود اکبر،ڈاکٹر ربنواز نے انہیں ان ابادیوں کے بارے میں اگاہ کیا جو سوئی گیس سروے میں رہ گئی تھیں حاجی اورنگزیب نے تمام باقیماندہ گلیوں کا فوری سروے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹھیکیداروں سے کہا کہ وہ اب تک کیئے گئے کام کی پیمائش کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کریں تاکہ اگر جاری پراجیکٹ میں کوئی رقم بقایا یے تو اسے مزید کام پر صرف کیا جا سکے،یہ بعد ازاں کنوہا گئے جہاں شاہد گجر نے کام کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوسی کنوہا کی بیشتر آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری یے مگر کئی ابادیاں اس سہولت سے محروم رہ گئی ہیں حاجی اورنگزیب نے کہا کہ تمام باقیماندہ ابادیوں کا فوری سروے کیا جائے گا اگر جاری پراجیکٹ میں کچھ رقم موجود ہوئی تو ان ابادیوں کو فوری شامل کریں گے بصورت دیگر ان کے لیے مزید فںڈز درکار ہوں گے محکمہ اس پراجیکٹ کو اب جلد مکمل کرنا چاہتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 13, 2025) – Sui Northern Gas Islamabad’s Technical Officer, Haji Aurangzeb, visited Choa Khalsa and Kanoha to inspect the ongoing gas supply project. During his visit, he directed the swift completion of the work.
Haji Aurangzeb met with PML-N leader Muhammad Zarif Raja in Dhok Sanghal, where the project’s focal person, Raja Muhammad Irshad, pointed out streets still deprived of the gas supply. In response, he ordered an immediate survey of these areas. Also present were Raja Muhammad Shafiq and Rashid Kayani.
Later, Haji Aurangzeb attended a meeting at the residence of PML-N UC Choa Khalsa President, Namberdar Chaudhry Waqas Gujar. In this meeting, Raja Dawood Akbar and Dr. Rab Nawaz highlighted the localities that were excluded from the initial gas survey. The officer instructed contractors to measure the completed work and provide details of any remaining funds in the project budget to ensure further expansion.
Following this, he visited Kanoha, where Shahid Gujar briefed him on the project’s progress. It was noted that while most areas had received gas, some were still left out. Haji Aurangzeb assured that a survey would be conducted immediately and, if funds remained, the excluded areas would be included. Otherwise, additional funds would be required. The department aims to complete the project as soon as possible.
زمین کے تنازعہ پر گولی لگنے سے عمراز ظہور نامی نوجوان زخمی ہو گیا
A young man named Omraz Zahoor shot over a land dispute
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔13،فروری، 2025ء)— زمین کے تنازعہ پر گولی لگنے سے عمراز ظہور نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزم گلریز کو گرفتار کر لیا۔دریں اثنائ کلر سیداں شہر میں تیز رفتاری کے باعث پانچ موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تین موٹر سائئیکل سوار جن میں 60 سالہ عبدالقدوس، 25 سالہ حسن طاہر اور 15 سالہ علی رضا شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہیسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کلر پولیس نے دوران گشت قاسم علی کو گرفتار کر کے اس کیقبضے سے 520 گرام چرس برآمد کرلی۔ادھر پولیس نے بر لب سڑک کھڑے ہو کر گاڑیوں اور لوگوں کو روک کر بھیگ مانگنے گداگر محمد اکرم سکنہ وہاڑی کو گرفتار کر لیااور ملزم خرم شہزاد کیقبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ 3 زندہ روند برآمد کر لیئے۔
پولیس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش میں نامزد اشتہاری مجرم طیب کو دو سال بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا
Police arrest Tayyab, a proclaimed offender named in an attempt to rape a woman, arrested after two years and present him in court
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔13،فروری، 2025ء)— کلرسیداں پولیس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش میں نامزد اشتہاری مجرم طیب کو دو سال بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ 30 سالہ مسماۃ (م) نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ مسماۃ (گ ن) ڈھوک الف داخلہ سرصوبہ شاہ کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی ہوں گزشتہ روز میں مالکن کیساتھ اس کے بھائی کی شادی پر ان کے گھر میں تھی کہ رات 9 بجے کے قریب اپنی مالکن کے تین سالہ چھوٹے بیٹے کا دودھ لینے کیلئے اوپر کمرے پر گئی اور جونہی کمرے میں داخل ہوئی تو طیب نامی شخص کمرے میں داخل ہو گیا اور پکڑ کر مجھ سے زیادتی کی کوشش کی اور شور کرنے پر شادی پر اے افراد موقع پر آ گئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
بحریہ کالج چوآخالصہ کے ہونہار طالبعلم سید فضل عباس شاہ نیانٹرنیشنل کیٹس سائنس مقابلوں 2024میں اوّل پوزیشن
Syed Fazal Abbas Shah, a brilliant student of Bahria College Choa Khalsa, won first position in the International CATS Science Competition 2024
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔13،فروری، 2025ء)—بحریہ کالج چوآخالصہ کے ہونہار طالبعلم سید فضل عباس شاہ نیانٹرنیشنل کیٹس سائنس مقابلوں 2024میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا،ان کا تعلق چوآخالصہ شہر سے ہے اور یہ سید عمران شاہ کے فرزند ہیں۔
News in brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔13،فروری، 2025ء)—مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے نائب صدر خان عثمان خان یوسفزئی کی پھوپھی انتقال کر گئیں نماز جنازہ غزن اباد میں ادا کی گئی جس میں پنجاب اسمبلی کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،مولنا احسان اللہ چکیالوی،راحیل خان ایڈووکیٹ،چوہدری صداقت حسین،راجہ طارق کیانی،محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،ماسٹر عبدالمجید،مرزا جاوید اقبال،سید مداح حسین شاہ،شیخ سلیمان شمسی،راجہ شاہد محمود،راجہ محمد خالد،قاسم رضا قریشی،ارسلان جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔13،فروری، 2025ء)— گاؤں دودہلی کے جلیل الرحمان مرزا کے چچا ایوب مرزا کو سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،برطانوی شہر بلیک برن کے سابق میئر چوہری محمد خان،شیخ ساجد الرحمان،راجہ ندیم احمد،محمد صفدر کیانی،سردار محمد آصف،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری زین العابدین عباسی،مرزا عبدالرحمان،راجہ جلیل،حاجی محمد صغیر،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،راجہ محمد جاوید،چوہدری طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔