کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 12،فروری، 2025ء)—گزشتہ کئی مہینوں سے بارش نے ہونے سے خشک سالی نے ڈھیرے ڈال لیئے ہیں کئی ماہ قبل کاشت کی گئی گندم کی فصل بارش نہ ہونے سے مرجھانء لگی اس کی رنگت میں نکھار پیدا ہی نہ ہو سکاجبکہ کئی کھیتوں میں گندم اگی ہی نہیں ہے اس کے علاوہ زیرزمین پانی کے ذخائر بھی مزید گہرے ہو گئے ہیں کئی کنویں خشک ہو چکے ہیں بارش نہ ہونے سے مقامی پھل بھی روائتی مٹھاس سے محروم رہے اس طرح طویل خشک سالی کے مہلک اثرات ہمارے گھروں کی دہلیز پر دستک دے رہے ہیں جس میں گندم کی فصل کی خراب صورتحال اور زیرزمین پانی کی کمی ہے بارانی علاقوں میں خوراک کا بڑا ذریعہ گندم کی فصل ہے جس کے نہ ہونے سے سنگین بحران جنم لے سکتا ہے گندم کے نرخوں میں بھی اضافہ ابھی سے دیکھنے کو مل رہا یے بیشتر مقامات پر نماز استسقا کا بھی اہتمام کیا گیا مگر لوگ تاحال باران رحمت سے محروم ہیں کاشتکاروں کے چہروں سے مسکرائٹیں چھن چکی ہیں دوسری جانب ناپ تول میں کمی،جھوٹ،فریب،دغابازی،فحاشی عریانی میں ذرا برابر کمی نہ آ سکی جس کی وجہ سے سب کو اللہ تعالی کی ناراضگی کا سامنا یے اس مشکل صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہر چھوٹا بڑا اللہ تعالی سے معافی مانگے اور اپنے روزمرہ کے معاملات کو احکامات الہی کے تابع کرکے خود کو اللہ کا حقیقی بندہ ثابت کرے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 12, 2025) – A prolonged dry spell has gripped the region, severely impacting agriculture and water resources. Wheat crops, planted months ago, have failed to flourish due to the lack of rainfall, with many fields showing no growth at all. The underground water reserves have also depleted further, causing wells to dry up.
The prolonged drought has not only affected crops but also diminished the natural sweetness of local fruits. The looming food crisis is of grave concern, as wheat remains a staple for rain-fed agricultural areas. The rising price of wheat is already evident in the markets, exacerbating fears of an impending crisis.
In response, special prayers for rain (Salat al-Istisqa) have been held in various places, but so far, the much-needed rain has not arrived. Farmers, facing huge losses, are left disheartened. Many believe that societal issues such as dishonesty, fraud, and moral decline have led to divine displeasure, urging people to seek forgiveness and align their daily lives with divine teachings.
With the drought’s adverse effects knocking on every household’s door, urgent measures and collective prayers remain the only hope for relief.
کلر سیداں ویمنز کالج نے ضلعی اور ڈویژنل سطح کے سپورٹس مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کر لی
Kallar Syedan Women’s College Excels in District and Division-Level Sports Competitions
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 12،فروری، 2025ء)—گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کلرسیداں نے ضلعی اور ڈویژن کی سطح پر سپورٹس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتریں کالج کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ حفیظ نے بتایا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں طالبہ عظمی بی بی نے ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل کی سطح پر بیسٹ اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ پروفیسر شیر احمد ستی،امجد اقبال نے پرنسپل شگفتہ حفیظ کو کالج کی ٹرافی پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی تھے۔
News in Brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 12،فروری، 2025ء)—دودھلی کے جلیل الرحمان مرزا کے چچا محمد ایوب مرزا انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز بدھ11 بجے دِن دودہلی میں ادا کی جائیگی۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 12،فروری، 2025ء)—بلدیہ کلرسیداں کے اہلکار محمد شکیل کی دادی محترمہ کو ڈہوک بھلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں برطانوی شہر بلیک برن کے سابق میئر چوہدری محمد خان،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود،نعمان ظفر،حاجی محمود حسین،صوفی سلیمان حسین،حاجی طارق تاج،صغیربھولا،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔