ریاض(پوٹھوار ڈاٹ کام، 12 فروری 2025) – سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان سمیت 14 ممالک متاثر ہوں گے، جس کے تحت سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلئے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025ء سے ہوگیا، یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزہ کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں، نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کے لیے قابل استعمال ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025ء کے لیے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہے اور خواہش مندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
Saudi Arabia; Pothwar.com, February 12, 2025 – Riyadh) – Saudi Arabia has announced changes to its visa policy, impacting Pakistan and 13 other countries. According to global media reports, the Saudi government has suspended the one-year multiple-entry visa for tourism, business, and family visits, replacing it with a single-entry visa.
The new policy applies to Pakistan, India, Bangladesh, Algeria, Egypt, Ethiopia, Indonesia, Iraq, Jordan, Morocco, Nigeria, Sudan, Tunisia, and Yemen, effective from February 1, 2025. The decision aims to prevent individuals from misusing long-term visas to perform Hajj illegally. Under the revised rules, travellers to Saudi Arabia will now receive only a single-entry visa, valid for 30 days.
Additionally, the Saudi Ministry of Hajj and Umrah has opened registrations for Hajj 2025 for local citizens and residents. Interested applicants are required to submit their applications via the Nusuk app or the official e-portal.