06 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Kashmir Solidarity Event Held at Government Girls Elementary School Channi Bazaar

گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چھنی بازار کہوٹہ میں 5 فروری اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2025)
گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چھنی بازار کہوٹہ میں 5 فروری اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد،تحصیل بھر سے طالبات نے حصہ لیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) راولپنڈی حاجر ہ شاہین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) تحصیل کہوٹہ میڈم صوبیہ خورشیدسمیت،زنانہ ونگ ڈسٹرکٹ راولپنٖڈی کے اعلیٰ عہدیدران،طالبات کے والدین کی خصوصی شرکت،سکول ہذا کی ہونہار طالبات نے مختلف ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چھنی بازار کہوٹہ میں 5 فروری اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی حاجر ہ شاہین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کہوٹہ میڈم صوبیہ خورشیدنے خصوصی شرکت کی تقریب میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی گئی طالبات نے قومی جذبات سے بھر پور پر فارمنس کا مظاہرہ کیا اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیامیڈم حاجر ہ شاہین اور میڈم صوبیہ خورشید نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کے حق میں عالمی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گاانہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے ہر سطح پر جد و جہد کرتی رہے گی اس موقع پرگورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چھنی بازار کہوٹہ کی ہیڈ مسٹریس میڈم سعدیہ عبدالرزاق کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اورکشمیر کی آزادی اور شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – 6 February 2025): A grand ceremony was held at Government Girls Elementary School Chhani Bazaar, Kahuta, on 5 February to express solidarity with the Kashmiri people. Students from across the tehsil participated in the event, which was attended by District Education Officer (Women) Rawalpindi, Hajra Shaheen, Deputy District Education Officer (Women) Tehsil Kahuta, Madam Sobiya Khurshid, senior officials from the Women’s Wing of District Rawalpindi, and parents of the students.

The school’s talented students performed patriotic songs and tableaux to express their unity with their Kashmiri brothers and sisters. The performances were filled with strong national spirit, reflecting their unwavering support for Kashmir’s freedom.

In their addresses, Madam Haajra Shaheen and Madam Sobia Khurshid reiterated Pakistan’s steadfast support for Kashmiris and emphasised the importance of the Kashmir issue. They assured that Pakistan would continue to raise its voice for the rights of Kashmiris on international platforms. The speakers highlighted the nation’s commitment to standing with Kashmir at every level of struggle.

Headmistress of Government Girls Elementary School Channi Bazaar, Madam Sadia Abdul Razzaq, was highly praised for organising the event. The ceremony concluded with a special prayer for the freedom of Kashmir and to honour the sacrifices of Kashmiri martyrs.

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکہوٹہ ہولاڑ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی

On the occasion of Kashmir Solidarity Day, a human chain of hands was formed at the Kahuta Holar Bridge to express solidarity with the Kashmiri brothers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2025)
5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکہوٹہ ہولاڑ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی،ہولاڑ پر ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین راجہ ندیم احمد،چیئرمین راجہ ممتاز حسین،راجہ یاسر اختر ایڈووکیت،عبد القدوس عباسی،راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ رفاقت حسین،طاہر اسماعیل عباسی، زوہیب وحید ستی،آزاد کشمیر کوٹلی کے ڈی سی کے علاوہ آزاد کشمیر کی دیگر شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی اس موقع پرتمام افراد نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان اُن کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے، ہم بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی دہائیوں پرانی مزاحمت میں بے لوث قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم یہ دن عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی طرف مبذول کرانے کے لیے مناتے ہیں، جموں و کشمیر کے تنازعے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔

تحصیل کہوٹہ کی عوام کیلئے جانشینی سرٹیفیکیٹ کا حصول آسان بنایا جائے

Obtaining succession certificates should be made easier for the people of Kahuta Tehsil

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2025)
تحصیل کہوٹہ کی عوام کیلئے جانشینی سرٹیفیکیٹ کا حصول آسان بنایا جائے اور یہ سہولت نادرا آفس کہوٹہ میں دی جائے تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی عوام کو جانشینی سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے روات نادرا دفتر جانا پڑتا ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں نادار دفتر کہوٹہ میں موجود ہونے کے باوجود جانشینی سرٹیفیکیٹ کی سہولت کہوٹہ میں نہ ہے جانشینی سرٹیفیکیٹ کیلئے چند کاغذات کہوٹہ دفتر سے بنوا کر راوت نادرا دفتر سے رجوع کرنا پڑتا ہے جس سے لوگوں کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور بار بار آنے جانے سے بھاری اخراجات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں عوام نے چیئرمین نادرا سے اپیل کی ہے کہ جانشینی سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے نادرا دفتر کہوٹہ میں سہولت دی جائے تا کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر ہو۔

چوہدری کاشان ہمایوں کوسائنس میں نمائیاں نمبروں کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

Chaudhry Kashan Humayun congratulated for achieving the Gold Medal in Science with outstanding marks

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2025)
ممبران پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ اور ارسلان کیانی کی ہونہار طالب علم چوہدری کاشان ہمایوں (گولڈ میڈلیسٹ) سے ملاقات،بی ایس کمپورٹر سائنس میں نمائیاں نمبروں (CGPA3.96/4) کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی،میرے والد(چوہدری ہمایوں) وفات پا چکے ہیں انکا خواب تھا کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کروں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ان کا خواب تعبیر ہوا انشاء اللہ مزید محنت کروں گا میری خوائش ہے کہ میں سافٹ وئیر ہاؤس کھول کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں گا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممبران پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ سینئر نائب صدر پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس تحصیل کہوٹہ اور ارسلان کیانی جنرل پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس تحصیل کہوٹہ نے سکوٹ پٹھی جا کر رفاء انٹر نیشنل یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم چوہدری کاشان ہمایوں ملاقات کی اور ان کو بی ایس کمپورٹر سائنس میں نمائیاں نمبروں (CGPA3.96/4) کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اپنے بیان میں چوہدری کاشان ہمایوں (گولڈ میڈلیسٹ) نے کہا کہ محنت کریں تو اللہ پاک مدد کر تے ہیں آسانیاں پیدا کر تا ہے میری تعلیم کے دوران میرے والد ماجد چوہدری ہمایوں وفات پا گے تھے ان کا خواب تھا کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کروں میں نے محنت کی میری کامیابی میں میرئے ماموں راجہ سعید احمد کا بہت کردار ہے جنہوں نے مجھے والد کی کمی محسوس نہیں ہونے دی انہوں نے بھر پور میری مالی معاونت کی ہے ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے انہوں نے ہمیشہ میری ذہن سازی کی ہے انہوں نے مجھے ہمیشہ یہی تاکید کی تھی ہے کہ صرف پڑھنا نہیں ہے بلکہ اعلیٰ نمبروں سے پاس ہونا ہے اور میڈل بھی حاصل کرنا ہے اس لیے میں آج میں جس مقام پر ہوں اس میرے ماموں راجہ سعید احمد کا بہت زیادہ کردار ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا انشاء اللہ میں سافٹ وئیر ہاؤس کھول کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button