Kahuta: Provincial Assembly Member Raja Sagheer Ahmed met with Mian Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz.
میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی ملاقات
Raja Imran Zamir2 minutes ago
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،04,فروری 2025)— قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی ملاقات۔ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں مٹور دورہ کرنے کی یقین دہانی۔ راجہ صغیر کے پیش کردہ حلقہ کے مسائل میاں نواز شریف نے پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دیگر راولپنڈی ڈویژن کے مسلم لیگی اراکیں اسمبلی کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔ عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں کے بھر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ راجہ صغیر نے علاقے اور حلقہ کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اور مٹور تحصیل کہوٹہ کا دورہ کرنے کی میاں نواز شریف اور مریم نواز نے یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پررولپنڈی،اٹک، مری، چکوال، وزیر آباد، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین سے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے بھی ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقہ جات کے مسائل آگاہ کیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – 4 February 2025) – Senior PML-N leader Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz held a meeting with Member of the Provincial Assembly (MPA) Raja Sagheer Ahmad, assuring him of their commitment to addressing issues in his constituency. They also confirmed their visit to the village of Mator in Tehsil Kahuta.
During the meeting, which included other PML-N MPAs from Rawalpindi Division, Nawaz Sharif expressed his confidence in the party’s lawmakers, calling them his “strength and honour.” He highlighted improvements in public welfare and reassured Raja Sagheer Ahmad of fulfilling development promises.
Chief Minister Maryam Nawaz directed the timely completion of development projects, while Raja Sagheer detailed the pressing issues faced by his constituency. In response, both Nawaz Sharif and Maryam Nawaz pledged to visit Mator to assess the situation firsthand.
MPAs from Rawalpindi, Attock, Murree, Chakwal, Wazirabad, Hafizabad, and Mandi Bahauddin also attended the meeting and presented concerns from their respective constituencies.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سات سال قبل شروع کیا گیا،23اربکا میگا پراجیکٹ کہوٹہ پنڈی روڈ پر طویل عرصہ کے بعد بھاری مشینری کےذریعے کام شروع ہو گیا۔
Work Resumes on Shahid Khaqan Abbasi’s Rs. 23 Billion Kahuta-Rawalpindi Road Project After Seven Years
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،04,فروری 2025)— سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سات سال قبل شروع کیا گیا،23اربکا میگا پراجیکٹ کہوٹہ پنڈی روڈ پر طویل عرصہ کے بعد بھاری مشینری کےذریعے کام شروع ہو گیا۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے سات قبل اس منصوبہ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا تھا۔مگر سابقہ حکومتوں نے اس منصوبہ کو نظر انداز کر کے سیاست کا شکار کر دیا۔ مزکورہ مصروف ترین کہوٹہ راولپنڈی ڈیفنس و کشمیر روڈ کو ٹھیکیدار نے کئی سال قبل توڑ پھوڑ کر کے اکھاڑ دیا تھا۔ گہرے گڑھوں اور مٹی دھول و گرد و غبار سے مسافروں، ٹرانسپورٹروں،مریضوں طلباء و طالبات، ملازمین کا انتہائی برا حال سفر کے دوران ہو رہا تھا۔ متعدد ٹریفک حادثات ہوئے اور اس دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں مسافروں کو نہ صرف لوٹا گیا بلکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مسافربھی ہلاک ہوئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے احتجاجی مظاہرے اورپاک فوج، چیئرمین کے آر ایل، ایس پی ڈی، سکیورٹی اداروں سمیت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور اداروں کے اسٹیک ہولڈرز کے مشکور ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا۔ کہوٹہ پنڈی روڈ پر تعمیر شروع عوام علاقہ کا عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کو زبردست خراج تحسین۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کاوش رنگ لے آئی۔اگلا اقدام سپورٹ کمپلیکس علیوٹ کی فعالی، واٹر سپلائی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس و دیگر مسائل پر جدوجہد کرنا ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے رہنماؤں کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ،حاجی ملک عبدلراوٗف،ملک منیر اعوان، سابق پرنسپل ناظم قمر، راجہ تنویر بنارس، شیخ خالد کی پریس کانفرنس میں گفتگو۔ عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے روح رواں سابق امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، ملک منیر اعوان، حاجی ملک عبدلراوٗف، سابق پرنسپل ناظم قمر، راجہ تنویر بنارس، شیخ خالد و دیگر کی پریس کانفرنس کہوٹہ پنڈی روڈ پر کام شروع ہونے پر پاک افواج کا بلخصوص بلعموم چیئر مین کے آر ایل، ایس پی ڈی کے اعلی حکام و دیگر اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔ دوران پریس کانفرنس کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کہوٹہ پنڈی روڈ کی کاوش رنگ لے آئی۔ ہماری اگلی کوشش سپورٹ کمپلیکس علیوٹ کو فعال کروانے کی ہو گی تا کہ نوجوانوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے سپورٹ کمپلیکس میسر ہو۔ جبکہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے واٹر سپلائی سکیم کو فلفور مکمل کر کے کہوٹہ کے عوام کو گھر گھر پانی کی فراہمی،سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر اہم مسائل پر لائحہ عمل طے کر کے جدوجہد کریں گے۔عوامی ایکشن کمیٹی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور پریس کلب کہوٹہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
سابق وزیر اعظم و قائد عوام پاکستا ن پارٹی شاہد خاقان عباسی اور مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ
Former Prime Minister and Leader of Awam Pakistan Party Shahid Khaqan Abbasi and Central Leader of Awam Pakistan Party Hafiz Usman Abbasi visited Union Councils and villages of Tehsil Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،04,فروری 2025)— سابق وزیر اعظم و قائد عوام پاکستا ن پارٹی شاہد خاقان عباسی اور مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ عوام پاکستان پارٹی کو عوام میں زبردست پذیر رائی ملنے پر کہوٹہ میں جلد مشاورتی اجلاس ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و قائد عوام پاکستا ن پارٹی شاہد خاقان عباسی اور مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ووٹ کو عزت دو کا بیا نیہ چھوڑا تو میں نے مسلم لیگ چھوڑ دی۔ اصول پر قائم ہوں۔ وزارت عظمیٰ، پارٹی عہدہ اور وزارت کی خواہش کبھی نہ کی۔ ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی۔ عوام پاکستا ن پارٹی کو پاکستا ن بھر میں بڑی پذیر رائی مل رہی ہے۔ کہوٹہ میں عوا م پاکستا ن پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شخصیات شمولیت کے لیئے رابطے میں ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم و قائد عوام پاکستا ن پارٹی شاہد خاقان عباسی اور مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی نے سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، راجہ رومان سعید، راشد عباسی، راجہ نعم اکبر، تنویر بنارس، شیخ خالد کے ہمراہ سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ اشتیاق احمد مر حوم کی رہائش گا ہ محلہ راجگان کہوٹہ شہر جا کر ان کے صاحبزادوں راجہ مد ثر اشتیاق، راجہ خاور اشتیاق سے ملاقات کی جبکہ سنیئر صحافی ملک محمود اختر کی صاحبزادی اور صحافی ملک دانیال، ملک حسنین کی ہمیشرہ کی رخصتی کی تقریب میں شر کت کی۔ اس دوران سابق ناظم دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاوری نے سابق وزیر اعظم و قائد عوام پاکستا ن پارٹی شاہد خاقان عباسی اور مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات کی اور کہوٹہ میں تحصیل بھر میں میگا پراجیکٹس کی فراہمی بالخصوص گیس کی فراہمی پر سابق وزیر اعظم و قائد عوام پاکستا ن پارٹی شاہد خاقان عباسی اور مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
پہلا شاہزیب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤ نڈ میں اختتا م پذیر ہو گیا
The first Shahzeb Memorial Cricket Tournament concluded at the ground of Boys High School, Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،04,فروری 2025)— پہلا شاہزیب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤ نڈ میں اختتا م پذیر ہو گیا۔ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمداور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ جبکہ میزبانی کے فرائض کاروباری شخصیت راجہ فیصل اور راجہ سراج نے سر انجام دیئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس علاقہ کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ جسمانی اور ذہنی نشوو نما کے لیئے کھلیں انتہائی مفید ہیں۔ کھیلوں کے فروغ کے لیئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ حلقہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ مواقعے فراہم کیئے جائیں تو ہمارے نوجوان کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔ آخر میں میزبان راجہ فیصل اور راجہ سراج نے مہمان خصوصی راجہ صغیر احمد اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی آمد پر ا ن کا پرتپاک استقبال کیااور شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ کہوٹہ کے نوجوانوں کے لیے ہر وقت حاظر ہیں۔ کھیلوں کا فروغ ہمارا مشن ہے۔ اس موقع پرکامیاب ہونے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں مسلم لیگی کارکنان اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔
پیکا ایکٹ بل منظور کرنا صحافیوں کی آواز کو دبانے اور حکومتی نمائندگان کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش
Passing the PECA Act bill is an attempt to suppress the voices of journalists and provide protection to government representatives
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 4فروری2025) پیکا ایکٹ بل منظور کرنا صحافیوں کی آواز کو دبانے اور حکومتی نمائندگان کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے فارم 47 کی بیساکھیوں پر اقتدار میں آنے والی حکومت کس منہ سے پیکا ایکٹ مظور کیا ہے آزادی اظہار رائے کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر انسان کی زبان بند کردی جائے تو اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں رہتاان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان حال مقیم امریکہ نے اپنے ایک بیان میں کیاا نہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کو قانون کا حصہ بنانے کا مقصد یہ ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی نہ بولے نہ ہی ان کے کارناموں کے بارے میں کوئی بات کر سکے اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانے اور حق کی آواز کو دبانے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پر کا ایکٹ کو منظور کروا کر اسے آئین اور قانون کا حصہ بنایاہے انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافت کی آزادی پر حملہ ہے، پیکا ایکٹ ایک کالے قانون کی مانند ہے جو صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ سے روکتا ہے اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات پیدا کرتا ہے پیکا کالا قانون ہے اس قسم کی قانون سازی آزادی صحافت کو تباہ کرنے کے لیے، لوگوں کو خاموش کروانے کے لیے استعمال ہوتی ہے یہ قانون جمہوری عمل و بنیادی حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہے مسترد کرتے ہیں۔