01 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Journalists Reject PECA Act as a Black Law, Vow to Defend Press Freedom

صحافیوں کا پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار، آزادیٔ صحافت کے دفاع کا عزم

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،01,فروری 2025)— پیکا ایکٹ کے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی جنرل سیکرٹری پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس ضلع راولپنڈی و صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافت کی آزادی پر حملہ ہے۔ پیکا ایکٹ ایک کالے قانون کی مانند ہے جو صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ سے روکتا ہے اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا کالا قانون ہے۔ اس قسم کی قانون سازی آزادی صحافت کو تباہ کرنے کے لیے لوگوں کو خاموش کروانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ قانون جمہوری عمل و بنیادی حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ اصلاحی تنقید کا گلا گھونٹنے کی سوچی بھی سازش ہے۔ متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کے پر امن احتجاج پر بہیمانہ ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پیشہ وارانہ صحافت کا آزاد ہونا کسی بھی معاشرے کے لیے آئینے کی مانند ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 1 February 2025) – The controversial Prevention of Electronic Crimes Act (PECA) has been rejected as a “black law” that suppresses press freedom, with journalists vowing not to compromise on media independence.

Raja Imran Zameer, Deputy General Secretary of the Pothohar Union of Journalists, Rawalpindi District, and President of the Registered Press Club Kahuta, expressed these views in a statement. He strongly criticised PECA, calling it an attack on journalism that obstructs independent reporting and creates difficulties for media professionals.

“PECA is a black law used to silence voices and destroy press freedom,” he said. “Such legislation hinders democratic processes and fundamental rights, which is why we reject it entirely.”

He further condemned the controversial PECA Amendment Act, calling it a deliberate attempt to stifle constructive criticism and curb freedom of expression. He also denounced the brutal state violence against peaceful protesting journalists in Islamabad, stating that independent journalism is the mirror of any society.

الحاج راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد

Eisal e aswaab dua observed for the late Al Haj Raja Gulshan Zamir

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،01,فروری 2025)— صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے زیر سرپرستی انکے والد محترم الحاج راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد مفتی عطا الرحمن پروفیسر لارنس کالج مری نے خطاب کیا اور دعا
فرمائی۔امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 کرنل وسیم احمد جنجوعہ، حافظ عبدااللہ عباسی سمیت وکلاء صحافیوں نمازیوں حفاظ معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔دوران خطاب مولانا مفتی عطا الرحمن پروفیسر لارنس کالج مری نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس ذات محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت سے ہیں۔ جنہوں نے اپنی امت کے لیے ہر وقت دعائیں کی اور اللہ سے ہمارے لیے بھلائی مانگی انکا صدقہ آج ہم اتنے گناہ گار ہونے کے باوجود عزت سے جی رہے ہیں۔ اللہ اور اسکے رسول سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کی اطاعت اور نیک اعمال کیے جائیں۔نیک اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہیں۔راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے اس مسجد کو بنا کر تا قیامت اپنے لیے صدقہ جاریہ بنا دیا۔ مسجد اللہ کا گھر ہوتا ہے۔ جب تک اس مسجد میں نمازیں ہونگی یا کوئی نیک عمل ہوگا۔اس کا ثواب راجہ گلشن ضمیر مرحوم کو پہنچے گا۔ اس موقع پر حافظ عبدااللہ عباسی نے بھی خطاب کیا کرنل وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی انسان دوست اور صحافتی خدمات کو سراہا صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ں نے اس موقع پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button