26 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PML-N Labour Wing Established in Union Council Kanoha, Office Bearers Announced

کلر سیداں: مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی کنوہا قائم، عہدیداران کا اعلان

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 26جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی کنوہا قائم،لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوارڈینیٹر چوہدری شاہد گجر ڈپٹی کوآرڈینیٹر شیخ ندیم احمد نے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں نوٹیفیکیشن دیئے تنظیمی عہدیداران درج ذیل ہیں صدر قاسم محمود چک مرزا،سینئر نائب صدر،حامد علی جبہ،نائب صدور اظہر محمود،سہیل ناصر،محمدمسعود،جنرل سیکرٹری بابر ضیا کنوہا جوائنٹ سیکرٹری حامد زبیر،فنانس صدر اسد محمور،لیبر ونگ کے کوارڈینیٹر چوہدری شاہد گجر نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے کارکنوں کی اہمیت سے پوری طرح اگاہ ہے تمام شعبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے کارکنوں کو ہر صورت ساتھ لے کر چلیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 26th January 2025):
The Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Labour Wing has been established in Union Council Kanoha, with the announcement of office bearers made by Labour Wing Tehsil Kallar Syedan Coordinator Chaudhry Shahid Gujjar and Deputy Coordinator Sheikh Nadeem Ahmed. Notification letters were issued to the newly appointed officials, whose names are as follows:

  • President: Qasim Mehmood (Chak Mirza)

  • Senior Vice President: Hamid Ali (Jabba)

  • Vice Presidents: Azhar Mehmood, Sohail Nasir, Muhammad Masood

  • General Secretary: Babar Zia (Kanoha)

  • Joint Secretary: Hamid Zubair

  • Finance Secretary: Asad Mahmood

Addressing the gathering, Chaudhry Shahid Gujar emphasised that PML-N recognises the significance of its workers and is committed to their inclusion. He noted that the party is actively forming organisational structures in consultation with assembly members to ensure proper representation across all sectors. He assured that workers will remain at the heart of all party efforts.

معروف عالم دین علامہ عطااللہ بندیالوی کاجامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں اجتماع سے خطاب

Renowned religious scholar Allama Attaullah Bandialvi addresses a gathering at Jamia Masjid Rabbani Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 26جنوری 2025ء)—ملک کے معروف عالم دین علامہ عطااللہ بندیالوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسانوں کو دعا مانگنے کا طریقہ خود سورہ فاتحہ میں سکھایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کی تقریب میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،انجمن تاجران کے سرپرست حاجی ریاست حسین،انیس الرحمان قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عطااللہ بندیالوی نے کہا کہ ایک اللہ کی عبادت کرنا ہی صراط مستقیم ہے لوگ تمام اطراف کے واعظوں کو مولوی کہ کر جان نہیں چھڑا سکتے جب انہیں گھر بنوانا ہوتا ہے تو مستری کی تحقیق کرتے ہیں جب بیمار ہوتے ہیں تو کسی مستند معالج کا پتہ معلوم کرتے ہیں جب دین کی بات آتی ہے تو یہ قرآن سنانے والے اور قصے کہانیاں بیان کرنے والے میں تمیز کرنا کیوں بھول جاتے ہیں؟انہوں نے مصائب و مشکلات میں اللہ کو پکارنے اور اسی سے رجوع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ انسانوں کی پکار سنتا ہے اور اس کی قبولیت کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اس نے دعا کرنے کا سلیقہ سکھایا ہے ایک اللہ کی اطاعت عبادت کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں، اللہ سے رجوع کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپ پہلے اللہ کی حمد بیان کریں پھر نبی اخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلعم پر درود بھیجیں پھر اپنی عرضداشت پیش کریں پھر نبی مکرم صلعم پر درود بھیج کر دعا کا اختتام کریں اللہ ہر دعا کو سنتا ہے قبولیت اس کی منشا سے مشروط ہے مگر نبی صلعم پر درود بھیجنا واحد ایسا عمل ہے جس کی قبولیت کی گارنٹی ہے اللہ نبی پر درود کو ہر صورت شرف قبولیت بخشتا یے اللہ درود بھیجنے کے عمل کو کبھی رد کرتا ہی نہیں۔انہوں نے زود دیا کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیئے اللہ سے رجوع کریں ایک اللہ کی عبادت کریں اور اسی سے مدد مانگیں وہ سب کی سنتا ہے

باران رحمت کے لیے کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی

Prayers for rain is offered at the Kallar Syedan ​​Sports Ground

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 26جنوری 2025ء)—باران رحمت کے لیے کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی جس میں تاجروں، علماء کرام اور شہریوں نے شرکت کی اجتماعی دُعا مولانا مفتی زاہد یوسف نے کی انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ اور سے بخشش طلب کرنی چاہیئے طویل خشک سالی کی وجہ اسلامی احکامات سے انحراف ہے جس کی وجہ سے ہم باران رحمت سے محروم ہیں اگر فوری بارش نہ ہوئی تو ہمیں پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ قحط سالی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہم اج بھی احکامات خداوندی پر عمل پیرا ہو کر درپیش مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نیکہا کہ ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے معاملات کو احکامات شریعہ کے تابع کرنا ہو گا اجتماعی توبہ ہی ہمیں درپیش سنگین مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔

پولیس نے دوران چیکنگ کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

Police registered separate cases for violation of Tenancy Act during checking

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 26جنوری 2025ء)— کلرسیداں پولیس نے دوران چیکنگ کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمد آصف سکنہ بھکر اور مالک مکان شیرازسکنہ چوکپنڈوری اور خضر محمود سکنہ پلندری اور مالک مکان عمران سکنہ تھوہا خالصہ کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

ڈھوک حاجی خان ہہادر بھلاکھر کے چوہدری صلابت حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں

The wife of Chaudhry Salabat Hussain of Dhok Haji Khan Bahdar Bhalakhar passed away

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 26جنوری 2025ء)—ڈھوک حاجی خان ہہادر بھلاکھر کے چوہدری صلابت حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں ,نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،مولنا احسان اللہ چکیالوی،شیخ ساجد الرحمان،چوہدری شاہد گجر،محمد صفدر کیانی،جاوید کیانی،حق نواز ارائیں،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،چوہدری شیراز حسین،چوہدری ابرار حسین،سردار آصف،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،عثمان شاہد،راجہ شاہدمحمود،آصف نورانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button