24 January 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Shocking Murder Incident in Kahuta: Man Shot Dead in Bior Area

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بیور میں قتل کی لزہ خیز واردات

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،24جنوری 2025)— تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بیور میں قتل کی لزہ خیز واردات۔ بیور کےرہائشی راجہ محمد لیاقت کے بیٹے راجہ شفاقت کو گولی مار دی گئی۔ واقع کیاطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر فوری پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ قتل کی خبر سنتے ہی بڑی تعدا د میں شہری ہسپتال میں جمع ہوگئے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 24 January 2025) – A horrific murder has taken place in the Bior area of Kahuta. Raja Shafqat, son of Raja Muhammad Liaqat, a resident of Bior, was shot dead in cold blood.

Upon receiving the report of the incident, the Kahuta Police rushed to the scene and took the body into custody. The body was promptly shifted to the Tehsil Headquarters Hospital for a post-mortem examination.

The tragic news of the murder spread rapidly, prompting a large crowd of locals to gather at the hospital. Police investigations are underway to determine the motive and apprehend those responsible.

کہوٹہ پولیس کی موثر کاروائی۔ دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

Effective action by Kahuta Police. Accused arrested for preparing and selling home made liquor

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،24جنوری 2025)— کہوٹہ پولیس کی موثر کاروائی۔ دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے والا ملزم گرفتار۔ ملزم سے 300 لیٹر دیسی شراب اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمد۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے والے ملزم طاہر محمود کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 300 لیٹر دیسی شراب اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمدہوئے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفرا ور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا گرینڈ آریشن۔

Grand Operation Against Encroachments and Illegal Constructions Led by Assistant Commissioner Ayusha Zafar and Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal in Kahuta

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،24جنوری 2025)— تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفرا ور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا گرینڈ آریشن۔ متعدد دکانین سیل جبکہ تجاوز شدہ سامان ضبط کر کے ہزاروں روپے جرمانہ ہوٹل ما لکان اور کاروباری مراکز کے تجاوز شدہ شیڈ، تھڑے اور چولہے موقع پر عملہ کے ہمراہ توڑ دیئے۔ کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہیں کروں گی۔ اچانک
چھاپے مارے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف مویونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے ہمراہ بلڈنگ انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق، محکمہ پولیس کے محمد طفیل،انچار ج ٹریفک وارڈن خرم ستی، سول ڈیفنس کے اہلکا ر محمد عدیل، محمد شکیل،نظر کیانی اور دیگر کے ہمراہ گرلز کالج تا میلاد
چوک مین بازار کہوٹہ شہر تجاوزات اورت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے موقع پر تجاو زکنندگان کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا جبکہ بار بار نوٹسز کے باوجود فٹ پاتھ پر سے تجاوزات نہ ہٹانے پر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے اخباری نمائندوں اور شہریو ں و تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔ شٹر کے اندر سامان رکھیں۔ بصورت دیگر نہ صرف چالان جرمانے ہونگے بلکہ تجاوز شدہ کاروباری مراکز کو سیل کرکے تھانہ کہوٹہ میں مقدمات در ج کیئے جائیں گے۔ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button