کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 22جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد چوآخالصہ سے بیول سڑک کی ازسرنو تعمیر کی جائے سوئی گیس کا عملہ 26 جنوری کو دفتر چوآخالصہ میں صارفین گیس سے کنکشن کی درخواستیں وصول کرے گا اں خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد حسین کی رہائش گاہ واقع ٹکال میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چوہدری شاہدگجر، چوہدری وقاص احمد گجر، ایاز احمد گجر،راجہ رب نواز، چیف مہربان حسین، راجہ محمود الحسن،راجہ شوکت علی،راجہ محمد اختر، انسپکٹر علی اصغر،ماسٹر طارق،ماسٹر مظہر،میاں ظفر اقبال،محمد وقاص،گل شبیر، مرزا راشد، محمود کامران کامی، فہیم بھٹی،ناطق جٹ اور دیگر نے شرکت کی، راجہ ساجد حسین نے موضع ٹکال کے مسائل سے آگاہ کیا۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ بیشتر آبادیوں میں سوئی گیس فراہمی کا کام جاری ہے جہاں لائنوں کی تنصیب مکمل ہو چکی وہاں فوری گیس کنکنش۔ دینے کا فیصلہ کیا یے خواہشمند اپنی فائلیں تیار کرلیں جن علاقوں میں سوئی گیس کا کام مکمل ہو چکا انہیں جلد کنکشن فراہم کریں گے محکمہ سوئی گیس کا عملہ 26 جنوری کو دفتر یوسی چواخالصہ میں گیس کنکشن کی درخواستیں وصول کرے گا لہذہ لوگ اپنی کنکشن فائلیں مکمل کر لیں انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب ہائی وے بہت جلد چوآخالصہ سے بیول سڑک کی تعمیر ازسرنو کرے گا یہ بڑی اہمیت کی حامل سڑک ہے جو شرقی کلرسیداں کو براہ راست گوجرخاں سے ملاتی ہے اس سڑک کی ازسرنوتعمیر کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور رھا یے کارکن مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط کریں ہم تمام مسائل بتدریج حل کریں گے۔اس سے قبل انہوں نے ماہلی وینس کنوہا میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت خوش نصیب کاشتکار ماجد وینس کو ٹریکٹر کی چابیاں ان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب بھی کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر، سابق چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری اور سابق وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل بھی موجود تھے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 22nd January 2025):
PML-N Member of Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed has announced the reconstruction of the Choha Khalsa to Bewal road. He also stated that the Sui Gas Department will receive applications for gas connections at the Choha Khalsa office on 26th January.
He made these remarks while addressing a meeting at the residence of PML-N UC Choha Khalsa General Secretary Raja Sajid Hussain in Tikkal. The meeting was attended by prominent figures, including Chaudhry Shahid Gujar, Chaudhry Waqas Ahmed Gujar, Ayaz Ahmed Gujar, Raja Rab Nawaz, Chief Mehrban Hussain, Raja Mahmood-ul-Hassan, Raja Shaukat Ali, Raja Muhammad Akhtar, Inspector Ali Asghar, Master Tariq, Master Mazhar, Mian Zafar Iqbal, Muhammad Waqas, Gul Shabbir, Mirza Rashid, Mahmood Kamran Kami, Faheem Bhatti, and Natiq Jutt, among others.
Raja Sajid Hussain highlighted various issues faced by the village of Tikkal. In response, Raja Sagheer Ahmed assured that he is actively working to address public grievances. He stated that Sui gas pipelines have been installed in most areas, and connections will be provided promptly where the work is complete. Residents are encouraged to prepare their application files for gas connections.
The MLA further announced that the Punjab Highways Department will soon begin the reconstruction of the Choha Khalsa to Bewal road, a vital route linking eastern Kallar Syedan to Gujar Khan directly. He emphasised that public service has always been the cornerstone of PML-N’s politics and urged party workers to strengthen the party further.
Earlier, Raja Sagheer Ahmed also handed over the keys of a tractor to farmer Majid Wains under the Green Tractor Scheme in Mahli Wains Kanwah. The ceremony was attended by Assistant Director of Agriculture Extension Kallar Syedan, Dr Tania Safdar, former Chairman Raja Pervez Akhtar Qadri, and former Vice Chairman Raja Talal Khalil.
موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار
Two-member gang involved in multiple motorcycle thefts arrested
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 22جنوری 2025ء)—کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی راجہ محمد زبیر نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ ان کا والد عبدالرحمان بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اویس الرحمان اور محمد ارسلان سکنائے انچھوہا سرصوبہ شاہ شامل ہیں جن سے دوران تفتیش متعدد مسروقہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔
گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں میں ٹیسٹ کیلئے جانے والا طالب علم اپنے قیمتی موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
A student at Government Boys Associate College, Kallar Syedanhas his mobile phone stolen
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 22جنوری 2025ء)—گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں میں ٹیسٹ کیلئے جانے والا طالب علم اپنے قیمتی موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ محمد فاخر سکنہ منگال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں میں ایڈمشن ٹیسٹ کے سلسلے میں پیپرزدینے کیلئے گیا اور اپنا موبائل فون بستے میں رکھا کر پیپرز دینے میں مصروف ہو گیا کہ اسی دوران کسی نامعلوم ملزم نے بیگ میں موجود میرا موبائل فون چوری کر لیا۔ ڈیوٹی پر موجود کالج انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہماری ذمہ داری میں نہیں آتا۔
News in brief..
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 22جنوری 2025ء)—ایس ڈی او ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کا تبادلہ بطور ایس ڈی او کلرسیداں کردیا گیا جبکہ ان کے پیشرو عبدالمعید کو ایس ڈی او چوآخالصہ تعنیات کر دیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 22جنوری 2025ء)—چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کلر بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید وقاص حیدر شاہ اور چئیرمین الیکشن کمیشن ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ کو صاف شفاف الیکشن کروانے پرمبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔