کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 19جنوری 2025ء)—پنجاب حکومت نے تحصیل کلرسیداں کے 29 گورنمنٹ پرائمری مدارس کو نجی شعبہ کو منتقل کرنے کے بعد اب کلرسیداں کے دو بنیادی مراکز صحت بشندوٹ اور پھلینہ کو بھی اؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اس کا مقصد صحت کی کاملہ سہولیات کو مکمل طور پر فعال بنانا ہے تا کہ مریضوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہمی ممکن ہو سکے۔ پورے پنجاب کے عوامی صحت کے نظام میں موجودگی دیرینہ کمزوریوں کا اعتراف بھی ہے۔ تاہم بنیادی مراکز صحت کو نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنا کچھ عملی خامیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔بی ایچ یوز کی نظامی ناکامیاں دستاویزی شکل میں بھی موجود ہیں۔عملے کی مسلسل غیر حاضری، ضروری ادویات کی کمی اور ناکافی انفرااسٹرکچر نے ان سہولیات کو تقریبآ غیر موثر بنا دیا ہے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 19 January 2025) — The Punjab government has decided to outsource two Basic Health Units (BHUs) in Kallar Syedan, namely Bashindot and Phalina, following the transfer of 29 government primary schools in the area to the private sector.
According to sources, this decision aims to fully operationalise healthcare facilities to ensure better medical services, particularly for rural communities. This move also acknowledges longstanding weaknesses in Punjab’s public healthcare system.
The outsourcing of BHUs is expected to address several operational shortcomings, including chronic staff absenteeism, shortages of essential medicines, and inadequate infrastructure, which have rendered these facilities almost ineffective in the past.
پہلے وقاص حیدر شاہ کی صدارت کی کامیابی کا اعلان کیا اور اب ان کے متحارب گروپ سے تعلق رکھنے والے تینوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
Victory Notification Issued for Three Rival Candidates Following Waqas Haider Shah’s Triumph
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 19جنوری 2025ء)—کلرسیداں بار کا انتخابی اونٹ ایک کروٹ بیٹھ گیا۔چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل راؤ فضل الرحمان عابد نے کلر سیداں بار کا انتخابی تنازعہ طے کر دیا پہلے صدارتی الیکشن میں سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ کی کامیابی کا اعلان کیا تھا تو ہفتہ کے روز ان کے مدمقابل گروپ کے تینوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ نائب صدر،سمیر حسن جنرل سیکرٹری اور نعمان عابد جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب قرار پائے اس طرح کلر بار کی چار میں سے تین نشستیں یاسر بشیر راجہ گروپ حاصل کرنے میں پھر کامیاب رہا راجہ اسرار احمد نے سب سے زیادہ 40 ووٹ حاصل کیئے۔یاد رہے کہ گیارہ جنوری کے بار انتخابات میں چیئرمین الیکشن بورڈ اور ارکان بورڈ کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کے باعث نتائج کا سرکاری اعلان نہ کیا گیا اور فیصلے کا اختیار پنجاب بار کونسل کو دے دیا گیا تھا۔جس نے پہلے وقاص حیدر شاہ کی صدارت کی کامیابی کا اعلان کیا اور اب ان کے متحارب گروپ سے تعلق رکھنے والے تینوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے چوک پنڈوری کہوٹہ روڈ پرچنام میں محکمہ فاریسٹ کے زیر انتظام رقبے پر کچڑا کنڈی قائم کرنے کا فیصلہ
The administration has decided to establish a garbage dump on the area managed by the Forest Department at Chowk Pindori Kahuta Road, in Chanam
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 19جنوری 2025ء)—انتظامیہ کی جانب سے چوک پنڈوری کہوٹہ روڈ پرچنام میں محکمہ فاریسٹ کے زیر انتظام رقبے پر کچڑا کنڈی قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ فاریسٹ نے اس کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں انتظامیہ نے تحصیل بھر کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیئے کلرسیداں کے گاؤں چنام میں کچراکنڈی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ فاریسٹ راولپنڈی ڈویژن کے کنزرویٹو سلیم احمد نے اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فاریسٹ اپنی اراضی پر کچراکنڈی کے قیام کا بھرپور مخالف ہے ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور ہم نے اس سلسلے میں اپنے فیصلہ سے کمشنر راولپنڈی کو تحریری طور پر بھی اگاہ کر دیا ہے۔
News in brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 19جنوری 2025ء)— کلرسیداں پولیس نے ارباب سکنہ غوثیہ محلہ کلرسیداں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 19جنوری 2025ء)—پی ٹی ائی کلرسیداں سٹی کے سابق صدر محسن نوید سیٹھی کی والدہ محترمہ کینیڈا میں انتقال کر گئیں۔مرحومہ چوہدری نوید اختر سیٹھی مرحوم کی بیوہ تھیں۔