کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 17جنوری 2025ء)—کلرسیداں میں چوری کی دو وارداتوں میں نامعلوم ملزمان تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے، عاصم جاوید سکنہ منگال نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے والد سکیورٹی کی ڈیوٹی کرتے ہیں اور وہ واہ کینٹ گئے ہوئے تھے کہ میرے کزن نے فون پر اطلاع دی کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہوے ہیں، میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے چیزوں کو چیک کیا تو میری بیگم کی سونے کی انگوٹھی اور میری دو عدد گھڑیاں مالیت 80 ہزار، ایک عدد ایل ای ڈی، ایک عدد جوسر مشین، تین عدد قیمتی کپڑوں کے بیگ، گیارہ عدد بیڈ شیٹس،میری بیگم کا قیمتی میک اپ سامان اور قیمتی پرفیوم کی بوتلیں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ دوسری واردات گورنمنٹ پرائمری سکول میانہ موہڑہ میں ہوئی ہیڈ مسٹریس نازیہ رفیق نے مقدمہ درج کروایا کہ صبح سوا آٹھ بجے کے قریب وہ سکول پہنچی تو دیکھا دو الماریوں اور ایک بکس کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا۔ریکارڈ رجسٹر وغیرہ بکھرے پڑے تھے اور کلاس رومز کے تالے بھی ٹوٹے ہوے تھے تاہم تمام نیا و پرانہ ریکارڈ وغیرہ موجود تھا قبل ازیں بھی نامعلوم ملزمان نے سکول میں داخل ہو کر پانی کی موٹر چوری کر لی تھی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 17, 2025) — Two separate theft incidents in Kallar Syedan have left residents alarmed as unknown suspects broke locks and stole gold jewelry, electronics, and other valuable items worth millions of rupees.
In the first incident, Asim Javed, a resident of Mangal, filed a report stating that his father, who works as a security guard, was in Wah Cantt when the robbery occurred. His cousin informed him over the phone about broken locks at their house. Upon arriving, Asim discovered that his wife’s gold ring, two wristwatches worth ₹80,000, an LED television, a juicer machine, three bags of expensive clothing, eleven bed sheets, valuable makeup items, and perfume bottles were among the items stolen.
The second incident occurred at Government Primary School Miana Mohra. Headmistress Nazia Rafiq reported that she arrived at the school around 8:15 AM to find locks broken on two cabinets and a box. Though the school records and registers were scattered, all old and new records remained intact. It was also revealed that the school had previously been targeted when a water pump was stolen by unknown individuals.
Local authorities are investigating both incidents, and residents are urged to remain vigilant.
یونین کونسل غزن آباد کے وفد کی یوسی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ماسٹر عبدالمجید چوہدری کی قیادت میں وفافی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور سے ملاقات
A delegation from UC Ghazan Abad, led by Master Abdul Majeed Chaudhry, met with Parliamentary Secretary Raja Usama Sarwar
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 17جنوری 2025ء)— یونین کونسل غزن آباد کے وفد کی یوسی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ماسٹر عبدالمجید چوہدری کی قیادت میں وفافی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور سے ملاقات،وفد نے ممبر قومی اسمبلی کی توجہ مقامی مسائل کی جانب مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات کے ایک سال بعد بھی یونین کونسل غزن آباد میں ترقیاتی کام شروع نہ ہو سکے فراہمی سوئی گیس، بنیادی مرکز صحت سمیت تعلیم،صاف پانی پختہ گلیات سڑکوں و دیگر مسائل کے وعدے پورے کرنے کیلیے یونین کونسل غزن آباد دورے کی دعوت دی جس پر راجہ اسامہ نےجلد یونین کونسل غزن آباد کا دورہ کرنے اور ترقیاتی کام مشاورت سے شروع کرنے کا وعدہ کیا اس موقع پر ملک محمد یوسف، مداح حسین شاہ، چوہدری محمد قیاس، مسعود کیانی،فضل کریم، ارشد کیانی،آصف نذیر بٹ، و دیگر بھی موجود تھے.