16 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Assistant Commissioner Kallar Syedan Urges Swift Demarcation of Punjab Highway Land

کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر نے پنجاب ہائی وے کی زمین کی فوری حد بندی کا مطالبہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 16جنوری 2025ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کلر سیداں میں پنجاب ہائی وے کی چوآروڈ کی حد بندی کےلئے ایگزیکٹو انجینئر پنجاب ہائی وے راولپنڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او ہائی وے کو درخواست کی تھی کہ وہ نالہ کانسی کلر سیداں پل کی ملحقہ زمین کی حد بندی کریں مگر حیران کن بات ہے کہ دو ہفتے گزر جانے کے بعد بھی حد بندی کے بارے میں ابھی تک اس دفتر کو اطلاع نہیں کی گئی۔ ایس ڈی او کو یہ بھی باور کروایا گیا تھا کہ اگر ہائی وے کی جگہ کی حد بندی میں تاخیر کی گئی تو اس پر قبضہ بھی ہوسکتا ہے مگر پنجاب ہائی وے کا رد عمل انتہائی مایوس کن ہے۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ ہائی وے سے درخواست کی ہے کہ نالہ کانسی پل کلر سیداں کے قریب واقع محکمہ ہائی وے کی زمین کی جلد از جلد حد بندی کی جائے تا کہ ریاستی اراضی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 16, 2025) — Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, has formally written to the Executive Engineer of Punjab Highway Rawalpindi, requesting the demarcation of the Choa Road within Kallar Syedan’s jurisdiction.

Expressing concern, he highlighted that despite a prior request to the SDO Highway for the demarcation of land adjacent to the Nala Kansi bridge in Kallar Syedan, no response has been received even after two weeks. He pointed out that delays in land demarcation might lead to potential encroachments on state property.

The Assistant Commissioner expressed disappointment with the Punjab Highway Department’s lack of action and urged the Executive Engineer to expedite the demarcation process to protect public land near the Nala Kansi bridge.

گرین ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کے تحت ٹریکٹرز کی فراہمی

Supply of tractors under the Green Tractor Subsidy Scheme in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 16جنوری 2025ء)— گرین ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کے تحت ٹریکٹرز کی فراہمی غازی ٹریکٹر راولپنڈی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر اور ان کی ٹیم نے کاغذات کی جانچ پڑتال اور فزیکل انسپکشن کے بعد ٹریکٹر مالکان کے حوالے کر دیئے ۔اس موقع پر خوش نصیب کاشتکار ٹھیکیدار محمد یوسف ،حاجی ماجد وینس اور محمد بشیر نے چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی زراعت سے متعلق پالیسی سے پنجاب کے کاشتکاروں کا بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید ایسی سکیمیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

اب بار اور وکلاء کی قسمت کے فیصلے کسی بیٹھک میں نہیں بار روم میں ہوں گے, بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صد ر سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ

Now the fate of the bar and lawyers will be decided in the bar room, not in a sitting room, says the newly elected president of the Bar Association, Syed Waqas Haider Advocate

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 16جنوری 2025ء)— کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صد ر سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اب بار اور وکلاء کی قسمت کے فیصلے کسی بیٹھک میں نہیں بار روم میں ہوں گے انہوں نے صدارتی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد گفتگو کہا کہ 11 جنوری کے انتخابات میں مخالف گروپ نے چئیرمین الیکشن بورڈ ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ کوانڈر پریشر کرنے کی کوشش کی مگر وہ ان کے سامنے ڈٹے رہے۔انہوں نےمیڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حق و سچ کی آواز کو عوام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہماری ایک کورٹ کو ختم کر دیا گیا ہے مگر کسی نے نوٹس نہ لیا عدالت کے خاتمے سے سائلین کے مسائل میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button