کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 15جنوری 2025ء)—پنجاب بار کونسل نے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار وقاص حیدر شاہ کی درخواست پر انہیں ایک ووٹ سے فاتح قرار دے دیا رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ 11جنوری کے انتخابات میں صدارتی امیدوار سید وقاص حیدر نے 38 اور ان کے مدمقابل عامر حسین بھٹی نے 37 ووٹ حاصل کیئے اس طرح سید وقاص حیدر شاہ کو ایک ووٹ کی برتری سے کلر سیداں بار کا منتخب صدر قرار دے کر نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا دیگر تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والوں کا تاحال کوئی اعلان نہ ہو سکا یاد رہے کہ 11 جنوری کے انتخابات میں چیئرمین الیکشن بورڈ اور ارکان الیکشن بورڈ کے موقف میں تضاد کے باعث نتائج کا سرکاری اعلان نہ ہو سکا تھا اور چیئرمین الیکشن بورڈ ملک ساجد یاسین نے اپنی رہورٹ پنجاب بار کونسل کو ارسال کر دی تھی۔الیکشن کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ دونوں متحارب گروپوں نے اپنی اپنی کامیابی کا اعلان کرکے اپنے اپنے گلے میں مالا ڈالیں فتح کا جشن منایا اور وننگ تقاریر بھی کر ڈالیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 15, 2025) — The Punjab Bar Council has officially declared Waqas Haider Shah as the President of the Kallar Syedan Bar Association, based on a report resolving a disputed election outcome. According to the report, in the January 11 elections, Waqas Haider Shah secured 38 votes, while his rival, Amir Hussain Bhatti, obtained 37 votes. With a margin of just one vote, Waqas Haider Shah was notified as the elected president.
The announcement follows delays caused by inconsistencies between the Chairman and members of the Election Board regarding the results. Election Board Chairman Malik Sajid Yaseen had referred the matter to the Punjab Bar Council for resolution.
Interestingly, both opposing groups had prematurely celebrated their claimed victories on election day, donning garlands, delivering victory speeches, and holding celebratory gatherings.
Results for the other three positions in the association remain pending.
پاکستان سے یورپ فلائٹ کا اجرا موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے
Launching flights from Pakistan to Europe is an achievement of the current government
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 15جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے ملک اور قوم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں تیزی سے ترقی کی مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا موٹرویز میٹروز بنیں بجلی کے کارخانے لگے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر کے بیان کے بعد یورپ نے پی آئی اے کا داخلہ بند کردیا اج پھر مسلم لیگ ن کی حکومت میں پی ائی اے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے پاکستان سے یورپ فلائٹ کا اجرا موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے ائندہ چند ہفتوں میں پی آئی اے برطانیہ میں بھی اپریشن شروع کرنے جا رہی یے دوسری جانب مریم نواز نے ستھرا پنجاب اور زمینداروں کسانوں کے لیئے مختلف منصوبے شروع کرکے لنگر خانوں تک محدود لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ اگر نیت درست ہو تو اللہ تعالی کامیابی کی راہیں بھی ہموار کر دیتے ہیں ہمارا ایجنڈہ جلاؤ گھیراؤ نہیں تعمیر و ترقی ہے اسی کے ذریعے ہم مخالفین سے انتقام لیں گے