22 November 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan: Seminar on Boosting Wheat Production Held in Dhok Baba Gohar Ali, Choa Khalsa

چوآ خالصہ کی ڈہوک بابا گوہر علی میں زیادہ گندم اگاؤ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، نومبر، 2024ء ) — ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انقلابی اقدامات جاری ہیں جس سے زرعی معیشت میں مضبوطی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں چوآ خالصہ کی ڈہوک بابا گوہر علی میں معروف کاشتکار چوہدری امتیاز حسین کی رہائش گاہ پر زیادہ گندم اگاؤ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کی ترقی کیلئے چار سو ارب روپے سے زائد کے زرعی کسان پیکج کا اعلان کیا ہے کاشتکاروں کو چایئے کہ وہ اس کسان کارڈ کے ذریعے حکومتی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں،12ایکٹر سے زائد 25ایکٹر تک گندم کاشت کرنے والے ہزار کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بطور انعام ٹریکٹر دیئے جائیں گے،تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر، سابق چیئرمین یوسی چوآ خالصہ سید راحت شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی محمد نعیم،ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں اور شہزاد غنی نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 22, 2024) – Syed Shahid Iftikhar Bukhari, Divisional Director of the Department of Agricultural Extension, Rawalpindi, announced that under the directive of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, groundbreaking initiatives are being implemented across the province to strengthen the agricultural economy.

Speaking at a seminar on increasing wheat yield held at the residence of prominent farmer Chaudhry Imtiaz Hussain in Dhok Baba Gohar Ali, Choa Khalsa, Bukhari highlighted the Punjab government’s recent allocation of over PKR 400 billion under the Kisan Package. He urged farmers to utilize the Kisan Card to benefit from government schemes, which aim to enhance agricultural productivity and support farmers’ welfare.

One key initiative includes awarding tractors to 1,000 farmers cultivating wheat on 12 to 25 acres of land through a transparent lottery system.

Other notable speakers at the event included Dr. Tania Safdar, Assistant Director Agricultural Extension Kallar Syedan, former UC Chairman Choa Khalsa Syed Rahat Shah, Assistant Director Agricultural Extension Rawalpindi Muhammad Naeem, Dr. Khurram Shehzad, Deputy Director Livestock Kallar Syedan, and Shehzad Ghani. The seminar concluded with a symbolic walk to promote the wheat cultivation campaign.

کلرسیداں شہر و گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں نے مستقل ڈیرے ڈال لیئے

Professional beggars have set up permanent camps in and around the  Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، نومبر، 2024ء ) —کلرسیداں شہر و گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں نے مستقل ڈیرے ڈال لیئے،دس روپے نہیں پچاس کا نوٹس لوں گا بھکاری کا موقف،تفصیلات کے مطابق میں کلرسیداں میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں پیشہ ور بھکاری آتے ہیں جن میں سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں نے یہاں مستقل خیمہ بستیاں قائم کر رکھی ہے اس کے علاوہ روات سے روزانہ کی بنیاد پر شاہ زور گاڑی روات سے کلر اور دھانگلی روڈ کے مختلف مقامات پر انہیں پک ڈراپ کی سہولت مہیا کرتی ہے اس کے علاوہ بھی روات میں کرایے پر کمرے حاصل کرنے والے بھکاریوں نے بھی ہفتے کے ساتوں ایام روات،کلرسیداں، کہوٹہ،مندرہ،دولتالہ،گوجرخان کے لیئے مختص کر رکھے ہیں بیشتر اوقات بھکاریوں کی تعداد گاہکوں سے بھی ذیادہ ہوتی ہے گزشتہ روز روات سے انے والے ایک نوجوان ہٹے کٹے بھکاری نے دوکان داروں سے دس روپے کی بھیک یہ کہہ کر لینے سے انکار کردیا کہ کلرسیداں لکھ پتیوں کا شہر ہے میں کسی سے بھی پچاس روپے سے کم کی بھیک نہیں لوں گا ادہر مقامی شہریوں اور تاجروں نے بھکاریوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

موجود وفاقی حکومت گیارہ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بیت المال کے چیئرمین کا تقرر نہ کرسکی ,عروف سوشل رہنما عابدہ جبین

The current federal government has not been able to appoint the chairman of the Baitul Mal despite the passage of a long period of eleven months, said renowned social leader Abida Jabeen

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، نومبر، 2024ء ) —معروف سوشل رہنما عابدہ جبین نے کہا ہے کہ موجود وفاقی حکومت گیارہ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بیت المال کے چیئرمین کا تقرر نہ کرسکی جس سے کئی لوگ موت کے منہ میں چلے گئے اور ان کے علاج کے لیئے جاری امدادی چیکوں پر دستخط نہ ہوسکے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غربا مساکین افراد ملک کے مختلف ہسپتالوں میں دھمکے کھاتے پھر رہے ہیں کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے حکمران ذرا سی تکلیف پر خود علاج کے لییے بیرون ملک چلے جاتے ہیں جبکہ ہزاروں مریضوں کو ملک کے اندر بھی علاج کی سہولت نہ ہے انہوں نے کہا کہ گیارہ ماہ گزر گئے وفاقی حکومت بیت المال کے چیئرمین کی تقرری نہ کر سکی غریب نادار مریضوں کی سرکاری امداد کے چیک محض اس لیئے جاری نہ ہوسکے کہ بیت المال کا کوئی چیئرمین ہی نہیں ہے اپنے چیک کی باری کا انتظار کرتے کرتے کئی لوگ دم توڑ گئے مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم بیت المال کی سربراہی کا فوری اعلان کریں تاکہ مریضوں کو امدادی چیک دے کر ان کی جانیں بچائی جائیں۔

سابق کونسلر راجہ خضر محمود نے اپنی رہائشگاہ ڈہوک بارکاں موضع سکوٹ میں اپنے دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا

Former councilor Raja Khizr Mahmood hosted a lavish dinner in honor of his friends at his residence in the village of Skot, Dhok Barakah

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، نومبر، 2024ء ) — یوسی دوبیرن کلاں کے سابق کونسلر راجہ خضر محمود نے اپنی رہائشگاہ ڈہوک بارکاں موضع سکوٹ میں اپنے دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا میں پنجاب اسمبلی کے لیئے دو سابق امیدواروں راجہ ندیم احمد،حافظ محمد احسان کے علاوہ راجہ علی اصغر،چوہدری محمد فاروق، راجہ محمد جاوید،چوہدری نصرت اقبال، چوہدری نوید اقبال،چوہدری ارسلان نوید ایڈووکیٹ،راجہ اظہر اقبال،راجہ محمد بشارت، راجہ محمد زبیر،چوہدری ظفر اقبال،چوہدری غلام مرتضی،چوہدری اسرار اسلم،چوہدری احسن حبیب ،چوہدری مظہر،اکرام الحق قریشی،چوہدری الفت حسین،شیخ قمر الااسلام، انوارالحق راجہ، اور دیگر نے شرکت کی۔

موا بھلاکھر میں راجہ محمد سلطان انتقال کر گئے

Raja Muhammad Sultan passes away in Moha Bhalakhar

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، نومبر، 2024ء ) —سابق چیئرمین یوسی کنوہا رسالدار محمد رفیق مرحوم کے بھائی،گرداور راجہ شاہد محمود کے چچا اور راجہ اختر،راجہ انصر کے والد محترم راجہ محمد سلطان انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعہ شام چار بجے موا بھلاکھر میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button