کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، نومبر، 2024ء ) —اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی” کسان خوشحال،پنجاب خوشحال” اسکیم کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ساڑھے 12تا 25ایکٹر پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000لینڈ لیولرز دہئے جائیں گے۔25ایکٹر سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسان کو 1000کرین ٹریکٹر مفت ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پورا ساتھ دیں گے،پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے،کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز اسکیم کیلئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800 17000پر کال یا پھر متعلقہ محکمہ زراعت کے توسیع آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 11, 2024) — Assistant Director of Agriculture Extension Kallar Syedan, Dr. Tania Safdar, announced the launch of a new initiative under Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s “Prosperous Farmers, Prosperous Punjab” program. As part of this initiative, wheat farmers cultivating between 12.5 to 25 acres will be provided with 1,000 land levelers free of charge. Those farming more than 25 acres will receive 1,000 tractors at no cost. Dr. Safdar affirmed the Punjab government’s commitment to supporting farmers, with agricultural prosperity as a top priority. Farmers interested in applying for this free machinery program can call the Agricultural Helpline at 0800-17000 or contact their local agriculture extension office.
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے چوہدری عمر فاروق کی دعوت ولیمہ کے موقع یر میڈیا سے گفتگو
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, head of Awam Pakistan Party, spoke to the media on the occasion of Chaudhry Umar Farooq’s Dawat Walima
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، نومبر، 2024ء ) —عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جلد بازی میں ائین کا حلیہ بدلا جا رھا ہے ہر کسی کو اپنے مفادات اور اقتدار عزیز ہے کوئی بھی ملک اور قوم کے لیئے سوچنے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گرداور چوہدری جمیل اختر کے فرزند چوہدری عمر فاروق کی دعوت ولیمہ کے موقع یر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے شہدا نے مشرقی سرحد پر شہادت کا درجہ حاصل کیا آج ہمارے نوے فیصد شہدا نے مغربی سرحد پر جام شہادت نوش کیا ہمارے پالیسی سازوں کو اس بارے میں ٹھنڈے دل سے سوچنا ہو گا آپ مشرقی و مغربی سرحدوں پر ایک جیسی پالیسی نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عجلت میں ائینی ترامیم منظور کی ہیں اس کے نتائج کا انہیں منظور کرنے والوں کو بھی علم نہیں قوم مہنگائی بے روزگاری اور دھشتگردی سے نڈھال ہے مگر حکمرانوں سمیت کسی کو بھی اس صورتحال پر سوچنے کا وقت ہی نہیں قیام پاکستان کے پون صدی بعد بھی قوم کو خوراک تعلیم صحت بجلی گیس جیسے بنیادی مسائل کا سامنا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی ائی کا بیانیہ تھا کہ رجیم چینج میں امریکہ ملوث ہے اب یہ ایک بار پھر امریکہ کی مداخلت سے ہی عمران خان کی رھائی اور اقتدار چاہتے ہیں ممالک میں اس طرز پر نہیں سوچا جاتا ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں اڈیالہ جیل کے جیلر نہیں لگے۔ملکی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا نہیں سوچا جانا چاہیئے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں
Muslim League-N member Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed visited Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، نومبر، 2024ء ) —مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس مرحوم کے دفتر میں مسائل سنے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔دریائے جہلم کے کنارے واقع ڈہوک سنگریلہ موضع بالیماں کے وفد نے انہیں مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قیام پاکستان سے آج تک تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ان کی دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیئے فنڈز کی منظوری کا یقین دلایا اس موقع پرشیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ،شیخ شعود قدوس بھی موجود تھے،اس سے قبل سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سجاد حسین قریشی کی سربراہی میں وارڈن نے ان سے ملاقات کی،ایم پی اے نے ٹریفک سٹاف سے کہا کہ وہ ہر صورت ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروائیں خاص طور پر کم عمر بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں سے سختی سے نمٹا جائے اور چوآ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جائے۔شیخ تیمور قدوس نے شکایت کہ کہ کلرسیداں شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے افغانیوں نے سبزی فروٹ کی ریڑھیاں بازاروں اور گلی محلوں میں کھڑی کر رکھی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوتی ہے دشواری ہوتی ہے جب ان سے ہٹنے کیلئے کہا جائے تو یہ لڑنے جھگڑنے پر اتر آتے ہیں ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس مرحوم کا دفتر عوامی خدمت کیلئے کھلا ہے ان شااللہ اسی زور و شور سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
چوہدری عمر فاروق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں میں ہوئی
Chaudhry Umar Farooq got married and the celebration of Dawat Walima took place in the village of Nala Muslimana
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، نومبر، 2024ء ) —گوجرخان کے گرداور چوہدری جمیل اختر کے فرزند چوہدری عمر فاروق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں میں ہوئی جس میں پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چوہدری ساجد محمود،آل پاکستان انجمن پٹواریان کے صدر چوہدری تنویر حسین،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ،سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے وائس چیئرمین مرزا سعید اختر،روزنامہ نوائے وقت کے سب ایڈیٹر فیصل عرفان،ریونیو افسران راجہ سلیم رضا،خورشید عباسی،نثار ستی، چوہدری جابر عباس،راجہ ربنواز،چوہدری اشفاق حسین،چوہدری عبدالقدوس،حاجی محمد عنصر،انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر شبیر بھٹی،حافظ عثمان عباسی،طاہر وڑائچ،شاہد ممتاز جنجوعہ،شیخ ساجد الرحمان،چوہدری شفقت محمود،سید راحت علی شاہ،چوہدری توقیر اسلم،بیرسٹر احمد صغیر،بابو ظفر اقبال،راجہ شاہد محمود،چوہدری تنویر اختر،بابر مصطفی جنجوعہ،چوہدری فہیم،قاسم رضا،سردار صلاح الدین احمد،نعمان ظفر،قاضی سلیمان،قاضی نوید،جمیل وارثی،عثمان چوہان،سردار آصف،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ صادق الحسن ثانی نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری مکمل کر لی
Raja Sadiq ul Hasan Sani completed his law degree from Punjab University
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، نومبر، 2024ء ) —کلرسیداں کے راجہ عامر خلیل کے فرزند راجہ صادق الحسن ثانی نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری مکمل کر لی۔یہ معروف سیاسی رہنما راجہ محمد خلیل مرحوم کے ہونہار پوتے ہیں۔چوہدری عاصم گجر،اکرام الحق قریشی،چوہدری توقیر اسلم اور اہلیان دھمالی نے انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے دعا کی ہے۔
راجہ زاھد رشید کی بیٹی کی شادی کی تقریب کلر سیداں مںں منعقد ہوئی
The marriage ceremony of Raja Zahid Rashid’s daughter was held in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، نومبر، 2024ء ) — سابق مشیر و چیٸرمین ادب کونسل پٹھوار ملک کے ممتاز دانشور کالم نگار راجہ شاھد رشید کی بھتیجی اور راجہ زاھد رشید کی بیٹی کی شادی کی تقریب کلر سیداں مںں منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ،محمدب بشارت راجہ، راجہ حنیف، نمبردار راجہ خالد،کامران حشر، راجہ بابر شہباز،حاجی جہانگیر اختر، راجہ مہربان، نمبردار سہیل صغیر،راجہ ندیم، قیصر اقبال ادریسی،نمبردار تنویر اختر راجہ، وقاص کاشی، راجہ ساجد،فیصل صغیر،محمد آیان راجہ،راجہ عاصم ریاض،راجہ جبار، راجہ شمس جہانگیر،غیور عباس،راجہ حیدر، راجہ عاصم حفیظ اور دیگر نے شرکت کی۔
عضنفر کیانی موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے نماز جنازہ کلر بائی پاس پر ادا کی گئی
Azanfar Kayani, who died after being injured in a motorcycle accident
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، نومبر، 2024ء ) —انجمن تاجران مغل بازار کلرسیداں کے نائب صدر نعیم اشرف کیانی کے چھوٹے بھائی عضنفر کیانی موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے نماز جنازہ کلر بائی پاس پر ادا کی گئی جس میں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،صوبیدار ظفراقبال،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن سرائیکی،ملک مناظر حسین،حاجی ریاست حسین،چوہدری طارق تاج،شیخ خورشید احمد،سہیل اطلس بیگ،طارق ارائیں،ڈاکٹر طارق ریاض،عاطف اعجاز،چوہدری یاسر ولایت،اور دیگر نے شرکت کی۔