DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Unauthorized Speed Bumps on Newly Built Road in Choa Khalsa Endanger Travelers, Prompting Calls for Action
چوآخالصہ میں نئی تعمیر شدہ سڑک پر غیر قانونی اسپیڈ بریکرز سے مسافروں کی زندگی کو خطرہ، اقدامات کا مطالبہ
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، نومبر، 2024ء ) —پونے دو ارب روپے کی کثیر لاگت سے نوتعمیر کلر دھانگلی کارپٹ روڈ پر موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ میں لوگوں نے سڑک پر بھاری پتھر اور مٹی ڈال کے اسپیڈ بریکر بنا ڈالے جس سے نہ صرف سڑک خراب ہو رہی ہے بلکہ حادثات بھی جنم لے رہے ہیں مقامی حلقوں کے علاوہ کلرسیداں اور ازادکشمیر کے ٹرانسپورٹروں نے پنجاب ہائی وے کے اعلی حکام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے اسپیڈ بریکرز کے خاتمے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے
Kallar Syedan — (Pothohar News, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 5, 2024) — Locals in the Mohra Langrial in Choa Khalsa area have constructed makeshift speed breakers by placing large rocks and soil on the newly built Kallar-Dhangali carpeted road, a project completed at a cost of nearly 2 billion rupees. This unauthorized construction is damaging the road and causing frequent accidents.
Community members and transporters from Kallar Syedan and Azad Kashmir are raising concerns over the deteriorating road conditions and the increased risk of accidents. They have appealed to senior officials in the Punjab Highway Department, the Deputy Commissioner of Rawalpindi, and the Assistant Commissioner of Kallar Syedan to remove these speed breakers and take appropriate legal action against those responsible.
مرید چوک میں ایک ٹریولنگ ایجنسی میں ڈکیتی کی واردات
Armed robbery incident at a travel agency in Mureed Chauk
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، نومبر، 2024ء ) — کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات میں دو ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر دو عدد موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی۔راجہ امجد علی نے پولیس کو بتایا کہ میں مرید چوک میں ایک ٹریولنگ ایجنسی چلاتا ہوں۔گزشتہ روز اپنے گھر واقع مرید چوک کلر سیداں موجود تھا کہ قریب شام 7بجے،میرے دروازے پر دستک ہوئی،جیسے ہی دروازہ کھولا تو ایک شخص جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا اندر داخل ہو گیا اور اس نے مجھے دبوچ لیا،ساتھ ہی دوسرا مسلح شخص بھی اندر آ گیا اور آتے ہی میرے ماتھے پر پسٹل کا بٹ مار کر مجھے زخمی کر دیا جس کے بعد دونوں ملزمان نے کمرے میں داخل ہو کر میرے دو عدد موبائل فونزاور 65ہزار روپے اٹھا لئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔مدعی کے مطابق ایک ملزم اکبر علی سکنہ بٹ کالونی کلر سیداں کو میں نے پہچان لیاکیونکہ وہ میری دکان پر سات سال سے کام کر رہا تھا۔دریں اثناء عمران بشارت سکنہ شاہ باغ نے 15پر کال کر کے بتایا کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل آر آئی ایل 7886جو رات کے وقت گھر کے باہر کھڑا تھا کو چوری کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پسٹل 9ایم ایم بمعہ 9زندہ روند برآمد کر کے ڈرائیور معراج عابد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے پسٹل کو چھپا کر رکھا ہوا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے تھانہ روڈ پر واقع الجنت میڈیکل سنٹر کو سر بمہر کر دیا
Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaq ullah Khan Niazi sealed Al Janat Medical Center on Thana Road
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، نومبر، 2024ء ) — اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے تھانہ روڈ پر واقع الجنت میڈیکل سنٹر کو سر بمہر کر دیا۔میڈیکل سنٹر میں موجود ڈاکٹر جاوید علی خان سکنہ سوات نے اسسٹنٹ کمشنر کو جو پی ایم ڈی سی سرٹیفکیٹ پیش کیا وہ 2022سے ایکسپائر شدہ تھا جس کی اس نے ابھی تک تجدید نہیں کروائی تھی۔
چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی یوکے کے زیر انتظام ڈہوک چوہان میں پانچویں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد
5th Annual Free Eye Camp at Dhok Chauhan organized by Eye camp organised by Chesham Trading Community UK
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، نومبر، 2024ء ) —چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی یوکے کے زیر انتظام ڈہوک چوہان میں پانچویں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد،ماہرین نے 300 سے زائدمریضوں کو مفت خدمات فراہم کیں۔تشخیص میں آنکھوں کا جدید آلات سے معائنہ، موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن اور مفت لینز، چشموں اور ادویات شامل ہیں۔60 مستحق مریضوں کا آنکھوں کا آپریشن کیا گیا،102افراد میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں،150افراد کو نظر کے چشمے اور 70سے زائد مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔
News in brief…