DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Peaceful Protest Held Against Privatization of Government Girls Primary School in Broota (Smot)

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بروٹہ (سموٹ) کی نجکاری کیخلاف ننھے طلبہ طالبات اور مقامی لوگوں نے پر امن احتجاجی نکالی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، نومبر، 2024ء ) —گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بروٹہ (سموٹ) کی نجکاری کیخلاف ننھے طلبہ طالبات اور مقامی لوگوں نے پر امن احتجاجی نکالی اور مدرسہ کی این جی او کے حوالے کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے نجی شعبہ کے سپرد کرنے کے حکومتی فیصلے کی شدید مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔احتجاجی مظاہرے میں سکول کی خواتین معلمات اور والدین نے بھی شرکت کی۔معصوم بچوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری نا منظوری کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر شرکاء نے مختصر مارچ بھی کیا اور سکول کی نجکاری کیخلاف نعرے لگائے۔دریں اثناء معززین کی جانب سے سکول میں منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری سکول کو کسی طور پر این جی او کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ہم نے اپنی زمین سرکاری سکول کے نام وقف کی تھی اس کا ہم نے کوئی معاوضہ نہیں لیا اور اب ہم یہ جگہ کسی این جی او کو استعمال نہیں کرنے دیں گے اور اس پر مزاحمت کریں گے اور اگر عمارت کی تالا بندی بھی کرنا پڑی تو گریز نہیں کریں گے۔جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 1, 2024) — Local residents, students, teachers, and parents staged a peaceful protest against the privatization of Government Girls Primary School in Broota (Smot), objecting to the government’s decision to hand over management to an NGO. The protestors, including young students holding banners and placards, voiced strong opposition to the move, chanting slogans and marching briefly to show solidarity against the school’s privatization.

Teachers and parents also participated, expressing concerns that transferring control to a private entity undermines the community’s intentions when they donated the land specifically for public education. During an assembly held by local leaders, it was unanimously decided that the community would resist any attempt to hand over the school to an NGO, even to the extent of locking the premises if necessary. Following the protest, participants peacefully dispersed.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے اڈیالہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا

Dr. Umair Aslam Rana, Orthopedic Surgeon posted at THQ Hospital, Kallar Syedan, went to Adiala Jail and conducted a medical examination of PTI founder Imran Khan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، نومبر، 2024ء ) —چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے اڈیالہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹر عمیر اسلم رانا کے مطابق عمران خان کو کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت تھی جو کہ پاؤں تک جا رہی تھی جس کیلئے انہیں ادویات لکھ کر دی گئیں اور ایکسرسائز تجویز کی گئی۔سرکاری معالج کے مطابق وہ جسمانی صحت مند ہونے کیساتھ ساتھ ہشاش بشاش اور پر اعتماد لگ رہے تھے۔یاد رہے کہ ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر رانا ہر جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم کے ہمراہ عمران خان کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔ ماہر امراض قلب،سرجن جنرل اور سکن اسپیشلسٹ میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں۔

گاؤں سہر کے ایک شخص نے مقدمہ درج کروایا

A person from Sahar village filed a abduction case

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، نومبر، 2024ء ) —گاؤں سہر کے ایک شخص نے مقدمہ درج کروایا کہ میری سترہ سالہ حقیقی بھتیجی مسماۃ (ع) جو فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے۔گزشتہ روز صبح 6بجے کے قریب والدہ کو بتایا کہ دودھ خراب ہو گیا ہے اور پھوپھی کے گھر سے دودھ لینے جا رہی ہوں،جب دیر تک وہ واپس نہ آئی تو اس کی پھوپھو کے گھر جا کر پتہ جوئی کی جہاں سے پتہ چلا کہ وہ وہاں نہیں گئی،مزید پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ دودھ بھی گھر میں اصلی حالت میں موجود تھا جبکہ گھر کی پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ دو عدد طلائی کانٹے،ایک عدد طلائی لاکٹ اورتین عدد طلائی انگوٹھیاں گھر سے غائب ہیں جو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پنجاب حکومت لوگوں کو تعلیم اور صحت کے بنیادی حق سے محروم کرکے عوام دشمنی میں مصروف ہے

Punjab government is engaged in anti-people by depriving people of basic right to education and health

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، نومبر، 2024ء ) —پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لوگوں کو تعلیم اور صحت کے بنیادی حق سے محروم کرکے عوام دشمنی میں مصروف ہے تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کا مقصد حکومتی بدنیتی نااہلی کھلی ناکامی ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ائینی ذمہ داری ہے مگر پنجاب حکومت اس میں بہتری لانے کی بجائے یہ اس سہولت کو واپس لےکر این جی اوز کے حوالے کر رہی یے یہ حکومتی اقدام ائینی خلاف ورزی یے پنجاب کے حکمران خود کو عوام کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے عوام نے انہیں ووٹ کے ذریعے مسترد کیا مگر یہ فارم 47 کی آڑ میں اقتدار پر قابض ہو گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کو این جی اوز کے سپرد کرنے پر تلی ہوئی ہے تو حکمران اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے پنجاب حکومت بھی کسی این جی او کے سپرد کرکے خود اپنے گھروں کو چلے جائیں۔

پی ٹی یو کے دونوں صدر رہنماوں کی معطلی اور سرکاری مدارس کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے کے حکومتی فیصلے کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ

There is a strong demand for the suspension of the two presidents of PTU and the withdrawal of the government’s decision to hand over government madrasas to the private sector

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، نومبر، 2024ء ) —ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پنجاب کے لیئے آبزرور عثمان شاہد نے کلرسیداں میں پنجاب ٹیچرز یونین مراکز کلرسیداں اور چوآخالصہ کے صدور زاہد فاروق، عدنان عباسی کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ لائق محنتی اساتذہ کو محض اس لیئے معطل کردیا گیا کہ وہ بطور ٹیچرز یونین صدور سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے کے حکومتی اقدام پر احتجاج کر رہے ہیں ان کا یہ اقدام ان کے منصب کے عین مطابق درست ہے انہوں نے سرکاری مدارس کو نجی شعبہ میں دینے کے صوبائی حکومت کے فیصلوں کی مزمت کرتے ہوئے اسے ذیادتی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ پی ٹی یو کے دونوں صدر رہنماوں کی معطلی اور سرکاری مدارس کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے کے حکومتی فیصلے کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button