30 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Third Dengue Death Reported in village Gangothi: 60-Year-Old Woman Passes Away

گاؤں گنگوٹھی میں ڈینگی سے تیسری ہلاکت: 60 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اکتوبر، 2024ء ) –60سالہ خاتون ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر چل بسی۔متوفیہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھی۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابرہیم نے بتایا کہ یونین کونسل غزن آباد کے گاؤں گنگوٹھی کے محمد شیراز کی 60سالہ اہلیہ مسماۃ (ذ) ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئی۔25اکتوبر کو اس کا ڈینگی کنفرم ہوا تھا جو گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئی۔متوفیہ تین بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں تھی۔ یاد رہے کہ کلر سیداں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 30, 2024) – A 60-year-old woman has passed away after contracting the dengue virus. She was receiving treatment at Holy Family Hospital in Rawalpindi. Deputy District Health Officer (DDHO) Kallar Syedan, Dr. Farhat Ibrahim, confirmed the news, stating that the deceased, wife of Muhammad Shiraz from Gangothi village in Union Council Ghazanabad, was diagnosed with dengue on October 25. She fought the illness but ultimately lost her life yesterday. The woman is survived by three sons and one daughter. This incident marks the third dengue-related death in Kallar Syedan, heightening concerns over the spread of the virus in the area.

کلر سیداں میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کا آپریشن جاری، ڈاکوؤں نے ایک اور سیلز مین کو لوٹ لیا

Motorcycle-Riding Robbers Continue Spree in Kallar Syedan, Another Salesman Robbed

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کا آپریشن جاری، ڈاکوؤں نے ایک اور سیلز مین کو لوٹ لیا، ڈاکوؤں کے ہاتھوں سیلز مین کے لٹنے کی یہ تیسری واردات ہے۔سجاد احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ بیکریوں میں سپلائی کا کام کرتا ہے۔گزشتہ روز کلر سیداں روڈ پر سپلائی کا کام ختم کر کے اپنے ساتھی فہیم کے ہمراہ سوزوکی گاڑی میں واپس جا رہا تھا کہ منگال موڑ کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ہماری گاڑی کو روک لیا اور گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پڑے شاپر جس میں ایک لاکھ 47ہزار سے زائد کی رقم پڑی ہوئی تھی کو چھین کر فرار ہو گئے۔

ون ڈش کی خلاف وارزی پر تین شادی ہالز کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ

Three marriage halls were fined fifty thousand rupees for violating One Dish regulations

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اکتوبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ون ڈش کی خلاف وارزی پر تین شادی ہالز کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔اے سی نے گزشتہ روز زمان شادی ہال، رائل شادی ہال اور افتخار مارکی پر چھاپے مارے تو وہاں ون ڈش کی خلاف ورزی جاری تھی۔ادہر دھمالی میں کم پٹرول دینے کی شکایت پر منیجر کو بیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ چوکپنڈوری میں ایک پٹرول پمپ جس کے مالک کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا کو سر بمہر کر دیاہے۔دوبیرن کلاں اور بھلاکھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے کی شکایت پر دونوں ایجنسیوں کو سربمہر کر دیا گیاہے۔

زائد کرایہ کی وصولی پر دو مسافر گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیا

Two passenger vehicles were locked up in the police station for collecting excess fare

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں میں تعنیات سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سجاف حسین قریشی نے کلرسیداں میں کاروائی کرتے ہوئے زائد کرایہ کی وصولی پر دو مسافر گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیا جبکہ درجنوں گاڑیوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ وارننگ بھی دی ہے

سید محسن علی گیلانیؒ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

Syed Mohsin Ali Gillani passed away after a short illness

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، اکتوبر، 2024ء ) –دربارعالیہ حضرت بہاول شیر قلندر حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کے جوانسال بھتیجے سید محسن علی گیلانیؒ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ میں ملک بھر سے معروف پیران عظام علمائے اکرام سیاسی رہنماؤں کے علاوہ کلرسیداں سے صاحبزادہ سائیں محمد نوید،صاحبزادہ امجد حسین،سائیں زمرد حسین،چوہدری شاہد گجر،نصیر اختر بھٹی،محمد ناصر،ملک شہزاد،چوہدری حسن اختر،عمر بھٹی،مبشر بھٹی،محمد اشتیاق،محمد زبیر،افضال حسین،طاہر حسین،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی اور پیر مدد علی سرکار،پیر عارف علی سرکار اور پیر اسد علی سرکار سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button