DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Five Men Charged for Theft and Threats over Property Dispute in Dera Khalsa

ڈیرہ خالصہ میں پولیس نے ملکیتی و مقبوضہ جائیداد سے بلاک چوری کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں پولیس نے ملکیتی و مقبوضہ جائیداد سے بلاک چوری کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔عزم رشید سکنہ کلاڑی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے ڈی ایچ اے سے موضع ڈیرہ خالصہ میں رقبہ تعدادی 5کنال 8مرلے خرید کیا تھا اور تقریبا 200بلاک لگا کر قبضہ موقع موجود تھا۔گزشتہ روز شام سات بجے کے قریب، میرے بھائی انیق رشید کے فون پر محمد عاشرسکنہ باغ بوٹا کے فون پر اطلاع دی کہ علی حسن منہاس مسلح کلاشنکوف،تبریزمسلح پسٹل سکنائے تریل بمعہ تین کس نامعلوم ہمارے پلاٹ میں داخل ہوئے اور موقع پر لگے بلاگ گرا دہئے جبکہ 100کے قریب بلاک چوری کرکے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan – Pothwar News, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 28, 2024) – Police in Kallar Syedan have registered a case against five individuals accused of theft and issuing death threats related to a property dispute. The complainant, Azam Rasheed, a resident of Kallari, reported that he had purchased a five-kanal and eight-marla plot in the Dera Khalsa area from DHA, securing the land with around 200 blocks.

According to Rasheed, his brother, Aniq Rasheed, received a call around 7 p.m. the previous evening from Muhammad Ashar, a resident of Bagh Bhoota. Ashar informed them that Ali Hasan Minhas, armed with a Kalashnikov, and Tabraiz, armed with a pistol, both from Tarrail village, along with three unidentified individuals, had trespassed onto the property. The intruders allegedly destroyed installed blocks on the plot and stole approximately 100 blocks from the site. Police have filed charges, and investigations are ongoing.

پھلینہ: تاوان کے لئے اغواء کی کوشش ناکام، پانچ مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج

Kidnapping for Ransom Attempt Thwarted in Phalina; Five Armed Men Charged

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اکتوبر، 2024ء ) – محمد عمران سکنہ پھلینہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز کھیتی باڑی کیلئے گھر سے ٹریکٹر لے کر پھلینہ ڈیم کے پاس گیا اور دن دس بجے کے قریب مسمیان فردوس جمال مسلح کلاشنکوف،اسد مسلح پسٹل 30بور،طاہر عرف طاہری مسلح کلاشنکوف،اکرام مسلح کلاشنکوف اور قدیر مسلح پسٹل 30بور آ گئے اور مجھے ٹریکٹر سے نیچے اتار کر ساتھ ہی واقع جنگل میں لے گئے۔فردوس اور اسد نے مجھے پکڑا جبکہ اکرام،قدیر اور حافظ طاہر نے میرے ہاتھ پاؤں باندھ دہئے۔فردوس جمال نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ اپنے بھائیوں کو بولو کہ دس لاکھ روپے بطور تاوان ادا کریں اور تمہیں ہم سے بازیاب کروائیں،ملزمان نے اس دوران مجھے آٹھ گھنٹوں سے زائد حبس بے جا میں رکھا اور میری تلاشی کے دوران چالیس ہزار روپے کی رقم،شناختی کارڈ اور موبائل فون نکال لیا۔میرے بھائیوں کو علم ہونے پر انہوں نے 15پر کال کر دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزمان سے میری جان بخشی کروائی اور ملز مان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔

شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی کی دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں میں استقبالیہ دیا گیا

Sheikh Al-Hadith Maulana Abdul Qayyum Haqqani was given a reception at Darul Uloom Jamia Rabbaniyya Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اکتوبر، 2024ء ) –ملک کے معروف عالم دین ڈیڑھ سو سے زائد کتب کے مصنف اور جامعہ ابوہریرہ اکوڑہ خٹک(نوشہرہ)کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی کی علمی خدمات کے اعتراف میں دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں میں استقبالیہ دیا گیا جس میں جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولانا عبدالرشید ربانی نے انہیں دینی خدمات پر تعریفی شیلڈ پیش کی،تقریب میں علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں مولانا نعمان طارق،مولانا فاروق جلالی، مولانا فہیم فاروقی، مولانا زبیر غفاری،
مولانا عتیق الرحمن نمایاں تھے مولانا احسان اللہ چکیالوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولانا عبدالرشید ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر ہی نہیں بیرونی ممالک میں بھی مولانا عبدالقیوم حقانی کی تصانیف سے رہنمائی لی جاتی ہے، دین کو عام فہم بنا کر پیش کرنا آج کی اشد ضرورت ہے ہمیں خود کو دنیا کے سامنے بہتر مسلمان پیش کرنا ہو گا ہمارے اندر کے اختلافات کو اندر ہی رہنا چاہیئے ہم سب کو متحد ہو کر صرف اسلام کی نمائندگی کرنی چاہیئے ہماری تقسیم سے نقصان بھی ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل غزہ،فلسیطین،شام لبنان،ایران سمیت دیگر ممالک پر جارحیت کر ارتکاب کر رھا ہے تو اس کی وجہ مسلمانوں کے باہمی اختلافات اور تقسیم ہے جبکہ کفر ہم سب کے خلاف متحد ہے اور یہی قوتیں آج اسرائیل کی پشت پناہی میں مصروف ہیں۔شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی نے کہا کہ دین کو حاصل کرنا صرف علما کا ہی نہیں ہر ایک مسلمان مرد عورت کی بھی ذمہ داری ہے دین سے رہنمائی لیئے بغیر کامیابی آپ کے قدم ہر گز نہیں چومے گی۔اس موقع پر مولانا عبدالرشید ربانی نے مولانا عبدالقیوم حقانی کو شیلڈ بھی پیش کی۔

نصیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Naseer Bhatti celebrated with social and political personalties

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اکتوبر، 2024ء ) –تحصیل کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری بلال نصیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمور،ہارون کمال ہاشمی،محمد اعجاز بٹ،راجہ قمر مسعود،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری خالد محمود،راجہ محمدنوید،چوہدری تصور حسین،حاجی شوکت علی،سیٹھ عبدالرؤف بٹ،مرزا عمران سرور،راجہ شاہد محمود،چوہدری فیصل حفیظ،عاطف اعجاز،ہمایوں کیانی،آصف کیانی،عبدالجبار صدیقی،راجہ غلام قنبر، چوہدری ابرار حسین،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری نعیم بنارس،اظہر محمود بھٹی، صوبیدار غلام ربانی،نوید اختر مغل،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،ملک عنصر خان،شاہد جمیل عباسی،راجہ عبدالجلیل،مرزا بلال اور دیگر نے شرکت کی۔

ورلڈ میٹ کمیٹی انٹرنیشنل کی طرف سے پرویز اقبال وکی کو پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے

Pervez Iqbal Wiki has been appointed as its representative in Pakistan by the World Meat Committee International

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، اکتوبر، 2024ء ) –انٹر نیشنل کراٹے ماسٹر پرویز اقبال وکی کو انٹرنیشنل کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ میٹ کمیٹی انٹرنیشنل کی طرف سے پرویز اقبال وکی کو پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے ان کا تعلق کلرسیداں سے ہے اور یہ پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button