DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Young Man Injured in Firing Incident at Wedding UC Nara village of Bandh

کہوٹہ کے نواحی علاقہ نارہ کے گاؤں بند میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر,27، اکتوبر، 2024ء ) – کہوٹہ کے نواحی علاقہ نارہ کے گاؤں بند میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے اسامہ عظیم ولد محمد عظیم سکنہ بند نے بتایا کہ گزشتہ رات میں اپنے کزن فیضان اور صائم یاسین کے ہمراہ شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ اس دوران محمد شہباز مسلحہ پسٹل، محمد رضا، شمون اور ارشد اچانک آگئے اور شہباز نے ان سے کہا کہ فیضان کو پکڑلو اس نے میری ماں کو اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل کرایا تھا۔ان تینوں نے فیضان کو قابو کر لیا۔ تو شہباز نے پسٹل سے فیضان کی گردن پر فائر کیا۔ جس سے فیضان زخمی ہو کر گر پڑا۔ اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا۔

Kahuta – (Pothwar.com, Imran Zamir, October 27, 2024) – A young man was severely injured in a shooting incident in the village of Band, near Narah, Kahuta. According to a report filed at Kahuta Police Station, Usama Azeem, son of Muhammad Azeem and a resident of Band, recounted the events of last night. He stated that he was heading to a wedding ceremony with his cousins, Faizan and Saem Yaseen, when they were suddenly confronted by armed men—Muhammad Shehbaz, Muhammad Raza, Shumoon, and Arshad.

During the confrontation, Shehbaz accused Faizan of orchestrating the killing of his mother through Faizan’s brother. The three men then held Faizan down as Shehbaz fired at Faizan’s neck with a pistol, causing him to collapse from his injuries. The attackers fled the scene immediately afterward. Kahuta Police have registered a case, and investigations are underway.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

Prize distribution ceremony held at Government Graduate College Kahuta

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر,27، اکتوبر، 2024ء ) – گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ پروفیسر محمد شبیر راجہ نے اپنے خطاب میں
مہمان خصوصی کو ویلکم کیا۔ تقریب میں طلبا و طالبات والدین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ اس موقع پر تحصیل و ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں اعزازی شلیڈزاور سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سائنس میتھ آئی ٹی شعبوں کے متعلق لیکچر دیا اور کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ جبکہ کم عرصہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرنے اور شاندار کامیابی پر پرنسپل کالج پروفیسر محمد شبیر راجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے بورڈز آف گورنرز ڈاکٹر عزیز اللہ میمن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر محمد شبیر راجہ نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی اس کالج اس علاقے اور یہاں کے بچوں کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ انشااللہ کالج کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے اپنی پوری ٹیم کالج سٹاف کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر سراہا۔

شہید ہونے والے کہوٹہ کیرل کے رہائشی سپاہی تیمور عباسی کو پورے فوجی اعزاز کے سپرد خاک

Martyr Soldier Taimoor Abbasi from Kairal, Kahuta Laid to Rest with Full Military Honors

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27اکتوبر2024)
وادی تیرہ میں شہید ہونے والے کہوٹہ کیرل کے رہائشی سپاہی تیمور عباسی کو پورے فوجی اعزاز کے سپرد خاک، سلامی پیش کی گئی، صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آر می سٹاف کی طرف سے پھول چڑھائے گے، نماز ے جناز ہ میں اعلیٰ عسکری افسرا ن، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعدا د میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق شہیدو ں،غازیوں کی سر زمین کہوٹہ کارہائشی پاک فوج کا جوان وطن عزیز پر قربان ہو گیا،کہوٹہ کے علاقہ کیرل والے حسن اختر عباسی کا بیٹا، ذکاء للہ عباسی اور ثناء للہ عباسی کا ماموں زاد بھائی، راشد مبارک عباسی کا کزن تیمور عباسی وادی تیرہ میں شہیدہو گیا تھا،شہید کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ میں پاک آرمی کے میجر جنرل احسن وقاص کیانی،برگیڈئیر غلام سرور عباسی،بر گیڈئیر عدنان،مسلم لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،میجر اعجاز، میجر خرم، چیئرمین راجہ شوکت حسین، چیئر مین سجا د ستی، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،آخر میں شہید کو سلامی پیش کی گئی، صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آر می سٹاف کی طرف سے پھول چڑھائے گے۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ابوبکر چنگیزکے تایا اورچچاکے ایصال ثواب کے لیے دعا

Prayer Dua Held for Late Uncle of Prominent Political and Social Figure Raja Abubakar Changez

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27اکتوبر2024)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ابوبکر چنگیزکے تایا اورچچاکے ایصال ثواب کے لیے دعا،راجگان مکھیالہ جنجوعہ راجپوت سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق راجہ چنگیز خان کے دونوں بھائیوں اور سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ ابوبکر چنگیز کے تایا راجہ خلیل الرحمن مرحوم اور چچا راجہ احمد یار پپو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئیہ محفل راجگان مکھیالہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ مشتاق احمد جنجوعہ ایصال ثواب اور پرسہ کے لئے منعقدہ اس محفل میں شریک دعا ہوئے اور پرسہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر قاضی عبد الوحید نے مرحومین کی بخشش اور ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کروائی۔ راجہ ابوبکر چنگیز نے کہا کہ اس ایک سال کے اندر میرے تین تایا چاچا کی وفات نے میری کمر توڑ دی ہے، ابھی ہم اپنے چچا سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ سرفراز مرحوم کی وفات کے غم سے باہر نہ نکل پائے تھے کہ غم کا ایک اور طوفان ٹوٹ گیا اور میرے دو تایا چچا راجہ خلیل الرحمن اور راجہ احمد یار پپو کی اموات ایک ہفتے میں ہو گئی، اور یہ صدمہ کوئی عام صدمہ نہ تھا، غم کی اس گھڑی میں دونوں مرحومین کی اموات سے لے کر چہلم تک جو جو لوگ ہمارے اس دکھ میں شامل ہوئے اور فاتحہ خوانی کی میں ان کا تہ دل سے شکر گزار ہوں، میں بالخصوص سینیٹر چوہدری تنویر علی خان، چوہری محمد الیاس سابق ناظم، ملک امریز حیدر، ملک جہانگیر چیئرمین، ملک یاسر رضا ایم پی اے، ملک اشتیاق اعوان باری، جاوید خان بنگش، محمود خان بنگش، راجہ محمد الطاف ڈپٹی میئر، عامر فدا پراچہ چیئرمین بیت المال، ملک افتخار چیئرمین، چوہدری افتخار ممبر کینٹ بورڈ، حاجی ظفر اقبال ممبر کینٹ بورڈ، چودری اعجاز انور چیئرمین، سردار سرفراز، سردار وسیم بابر، قاسم مغل، شیخ فواد، سردار ہمایوں ایڈوکیٹ، قاری نور الاسلام ایڈوکیٹ، منصور خٹک ایڈوکیٹ، راجہ مدثر ایڈوکیٹ، ملک ساجد عوان ایڈوکیٹ، راجہ اسرار ایڈوکیٹ، سعید یوسف ایڈوکیٹ، سجاد بھٹی ایڈوکیٹ، راجہ ثاقب ایوب، ملک شوکت بگا شیخاں، ملک عباس شوکت،وقار ڈار چیئرمین، افضل کھوکھر سابق ضلع ناظم، چوہدری ایاز ایم پی اے، چوہدری عمران الیاس ایم پی اے، ملک منصور افسر ایم پی اے، ملک عمران ممبر کینٹ بورڈ، چوہدری چنگیز خان چیئرمین چکلالہ کینٹ بورڈ، چودری ساجد، چوہدری سلیم جٹ، حاجی غلام سرور خان سابق وزیر، سنیٹر ناصر بٹ، عمار صدیق خان ایم پی اے، خان ناصر خان، خان اجمل خان، خان امجد خان، راجہ فیاض چیئرمین، وائس چیئرمین گل نواز، بابو محمد ادریس، راجہ اورنگزیب چیئرمین، چوہدری افضل پڑیال، چوہدری غلام قمر چیئرمین، چودری آفتاب، چوہدری وقار ایم پی اے، راجہ الطاف قادر چیئرمین، عمار مہدی راجہ، تحسین فواد ایم پی اے، راجگان مکھیالہ راجہ الطاف جنجوعہ، راجہ مشتاق جنجوعہ، راجہ جہانداد ممبر کینٹ بورڈ، ملک اعظم چیئرمین، چودری اسد نائب تحصیلدار، قیصر پٹواری دلشاد پٹواری، چودری فاروق، سردار قمر، ملک خالد نواز بوبی، چوہدری جمیل اکرم، چوہدری طارق گجر وائس چیئرمین، چوہدری عادل گجر، ایاز پپو، بنارس چودری، سید ثاقب شاہ آف نون شریف اور سید ریاض شاہ آف رنیال سمیت تمام اہلیان علاقہ کا انتہائی مشکور ہوں، جو غم کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ شریک ہوئے۔ زندگی رہی تو میں بھی آپ دوستوں کے ساتھ شانہ بشانہ آپ کے دکھ درد میں ایسے ہی شریک ہوں گا، آپ تمام دوستوں کا ساتھ کبھی نہ چھوڑوں گا، مجھے اپنے باپ راجہ چنگیز خان اور دادا راجہ بابو گلزار مرحوم نے یہی درس دیا ہے کہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا، میں اپنے باپ دادا کے اس مشن کو ہمیشہ جاری رکھوں گا۔راجگان مکھیالہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button