18 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Government Declares Holiday for Colleges and Universities, Imposes Section 144

کل سرکاری و نجی کالجز، جامعات میں چھٹی کا اعلان، دفعہ 144 بھی نافذ

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اکتوبر، 2024ء ) –حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کل تمام سرکاری و نجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج اور جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 18, 2024) – The Punjab government has announced a province-wide holiday for all public and private colleges and universities tomorrow. An official notification has been issued regarding this decision.

In addition, the government has enforced Section 144 across the province for two days. According to the notification, Section 144 will remain in effect from Friday, October 18, until Saturday, October 19. All forms of protests and public gatherings have been banned during this period. The government stated that this decision was made to ensure public safety and maintain law and order.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر دو سب ڈیلرز کی دکانوں کو سر بمہر کر دیا

Assistant Director Agriculture Seals Two Fertilizer Shops in Kallar Syedan for Overpricing

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اکتوبر، 2024ء ) –اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر دو سب ڈیلرز کی دکانوں کو سر بمہر کر دیا جبکہ دیگر کو موقع پر جرمانے کئے۔انہیں شکایات وصول ہو رہی تھیں کہ کلر سیداں میں کھاد ڈیلرز مہنگے داموں کھاد فروخت کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کھاد ڈیلرز کی مختلف دوکانوں کا بھی دورہ کیا اور سٹاک رجسٹرز کی پڑتال کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔انہوں نے کاشتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ کھاد کی خریداری کے موقع پر سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ادائیگی کریں اور شکایت کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کے آفس سے فوری رابطہ کریں۔

کلرسیداں پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Kallar Syedan Police Continue Crackdown on Liquor Sellers

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18،اکتوبر، 2024ء ) – کلرسیداں پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایچ او کلر سیداں بشارت علی عباسی کی ہدایت اے ایس ائی راجہ یاسر نواز اور اے ایس ائی شفاعت نے نئی آبادی چوکپنڈوری میں چھاپہ مار کر ملزم عمران سے 20لیٹر شراب برامد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان ایک ماہ کے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے

PTI Leader and Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan Returns Home After Month-Long Foreign Tour

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اکتوبر، 2024ء ) –پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان ایک ماہ کے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے کرنل شبیر اعوان نے یورپی ممالک کے علاوہ برطانیہ میں پاکستانی کیمونیٹیز سے ملاقاتیں کیں یہ اپنے دورے میں جینیوا میں کشمیریوں کے مظاہرے میں بھی شریک ہوئے اور وہاں خطاب بھی کیا۔لندن کے نواحی قصبہ سلاؤ میں پوٹھوار ڈاٹ کام کی سالانہ تقریب میں بھی مہمان خصوصی تھے۔

برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک معروف ریسٹورنٹ کی گیارہ برانچز کے مالک چودھری شبیر بریڈفورڈ میں انتقال کر گے

Chaudhry Shabbir, Owner of 11 Restaurant Branches Across UK, Passes Away in Bradford

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اکتوبر، 2024ء ) – برطانیہ کے معروف پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک معروف ریسٹورنٹ کی گیارہ برانچز کے مالک چودھری شبیر بریڈفورڈ میں انتقال کر گے وہ کینسر کی موذی مرض میں مبتلا تھے اور زندگی کی بازی ہار گئے ان کا تعلق کلرسیداں کے موضع سکرانہ کی ڈھوک نمبل سے تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button