کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں میں ڈینگی کے حملے جاری،57 سالہ خاتون ڈینگی سے جاں بحق ہو گئی، معروف ٹرانسپورٹر کنویز اختر عرف کالا کی کی اہلیہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈینگی میں مبتلا تھیں اور ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی کی ڈینگی وارڈ میں زیر علاج تھیں جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئیں نماز جنازہ نئی آبادی چوکپنڈوری میں ادا کی گئی۔جس میں پیر سید قمر نقوی،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،صدر کلرسیداں بار یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،سابق صدر بار اطہر احمد خالد کھوکھرایڈووکیٹ، راجہ عامر رشید ایڈووکیٹ،صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں حافظ آصف محمود قادری،ناظم دعوت چوہدری اکرام قادری،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت،راجہ مناظر اقبال، مبین جنجوعہ،راجہ آفتاب حسین جنجوعہ،عظیم مرزا،راجہ یونس،راجہ اسرار حسین، راجہ طاہر محمود، راجہ واجد اقبال حقیر، نمبردار شوکت،چوہدری عمران،راجہ عربی، راجہ تیمور عباس، اللہ دتہ حیدری،احتشام مرزا،راجہ غلام قنبر اور دیگر نے شرکت کی
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 17, 2024) – Dengue continues to claim lives in Kallar Syedan as a 57-year-old woman passed away due to the virus. The deceased, wife of well-known transporter Convoy Akhtar, also known as Kala, had been battling dengue for several days and was being treated at the dengue ward of District Hospital Rawalpindi. She succumbed to a heart attack while under treatment.
Her funeral was held in New Abadi, Chowk Pindori, attended by a large gathering of notable figures, including Pir Syed Qamar Naqvi, MPA Raja Sagheer Ahmed, Kallar Syedan Bar President Yasir Bashir Raja Advocate, former Bar President Athar Ahmed Khalid Khokhar Advocate, and several others.
کسان کارڈز ڈسٹری بیوشن سنٹر کلر سیداں کو398کارڈز وصول ہو چکے ہیں
Kisan Cards Distribution Center Kaler Syedan has received 398 cards
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اکتوبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کہا ہے کہ کسان کارڈز ڈسٹری بیوشن سنٹر کلر سیداں کو398کارڈز وصول ہو چکے ہیں جن میں سے 368کسانوں کوکارڈز تقسیم کر دیئے گئے ہیں اور یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈز کے حصول کیلئے اب تک 740کاشتکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
کلرسیداں و گردونواح میں سوئی گیس کی بندش پر شدید غم و غصہ کا اظہار
Expression of extreme anger over the lack of Sui gas supply
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اکتوبر، 2024ء ) –ناظم آباد کلرسیداں کے چوہدری عنصرالرحمان نے کلرسیداں و گردونواح میں سوئی گیس کی بندش پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گزشتہ کئی ہفتوں سے کلرسیداں کی گیس لائنوں سے سوئی گیس کی بجائے کچھ دیر تک خالی ہوا آتی ہے پھر خاموشی چھا جاتی ہے انہوں نے کہا کہ صبح ناشتے دن اور شام کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس مکمل بند رہتی ہے جن کے پاس ایل پی جی کے اضافے سیلنڈر ہیں وہ استعمال کرتے ہیں جبکہ صارفین کی اکثریت ہوٹلوں سے کھانا لینے پر مجبور ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جب صارفین ماہانہ بھاری بل بمعہ ٹیکسز ادا کرتے ہیں تو سوئی گیس کی بندش کا کوئی جواز نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی ناردرن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کلرسیداں میں بیشتر اوقات سوئی گیس کی بندش کا نوٹس لے اور ناشتے دن اور شام کے کھانے کے اوقات میں گیس مہیا کی جائے۔
پولیس کے اے ایس آئی راجہ یاسر نواز نے عبدالرؤف سکنہ حیال ٹاؤن چوکپنڈوری کے قبضے سے 50 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
Police recovered 50 bottles of liquor from the possession of Abdul Rauf of Hayal Town Chauk Pindori and registered a case
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اکتوبر، 2024ء ) – کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی راجہ یاسر نواز نے عبدالرؤف سکنہ حیال ٹاؤن چوکپنڈوری کے قبضے سے 50 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔مخبر خاص نے ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں انسپکٹر بشارت عباسی کو اطلاع دی تھی کہ چوکپنڈوری میں ایک منشیات فروش توڑے میں بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں لے کر جا رہا ہے جس پر ایس ایچ او نے اے ایس آئی راجہ یاسر نواز کی سربراہی میں چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ناصر کیانی اور ثاقب محمود بھی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ تھے۔
درکالی معموری میں چوہدری ٹکا خان انتقال کر گئے
Chaudhry Tikka Khan passed away in Darkali Mamuri
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، اکتوبر، 2024ء ) –برطانیہ میں مقیم چوہدری مخدوم حسین کے والد محترم چوہدری ٹکا خان انتقال کر گئے نمازجنازہ درکالی معموری میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،کرنل تیمور صابر،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ،عاطف اعجاز،شاہد جمیل عباسی،راجہ محمد فیاض،مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔