DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Historic Fare Reduction for Public Transport in Kallar Syedan Following Traffic Police Crackdown

کلرسیداں کی تاریخ میں پہلی بار مسافر گاڑیوں کے کرائے کمی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں کی تاریخ میں پہلی بار مسافر گاڑیوں کے کرائے کمی۔کلرسیداں میں نئے تعنیات ہونے والے ٹریفک انسپکٹر سجاد حسین قریشی،انسپکٹر افضال الرحمان نے کلرسیداں کے مضافاتی روٹوں پر کرائے نامہ میں کمی نہ کرنے پر ٹرانسپورٹروں کے خلاف بڑی منظم مہم شروع کر رکھی تھی جنہوں نے نہ صرف درجنوں گاڑیوں کے چالان کیئے اور اور انہیں تھانے میں بند کردیا ان سے کہا گیا کہ وہ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے نیا کرایہ نامہ لائیں یا ازخود کرائے کم کریں میڈیا نے بھی اپنا کردار ادا کیا جس کے بعد ٹرانسپورٹروں نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی گفت و شنید کے بعد تمام روٹوں کے کرایوں میں دس سے چالیس روپے کی کمی کا ازخود اعلان کر دیا سب سے ذیادہ کمی چوآخالصہ کے کرائے میں کی گئی جس کا کرایہ سو روپے سے کم کر کے ساٹھ روپے کر دیا گیا دیگر کرائے نامے درج ذیل ہیں کلرسیداں سے بنک چوک 30 روپے،کلرسے سہوٹ اور بھلاکھر 50/50 روپے،کلرسے چوآخالصہ 60 روپے کلر سے سرصوبہ شاہ اور دوبیرن کلاں 80/80 روپے کلر سے سکوٹ 90 روپے کلر سے ممیام 100 روپے کلرسے گوجرخان 130 روپے۔مقامی حلقوں نے کرایہ میں کمی پر کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس مقامی میڈیا اور مقامی ٹرانسپورٹروں کے تعاون اور کوششوں پر ان سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 13, 2024) – In a historic first for Kallar Syedan, public transport fares have been reduced across several suburban routes. The newly appointed traffic inspectors, Sajjad Hussain Qureshi and Afzal ur Rehman, launched a significant campaign against transport operators who refused to lower their fares. The crackdown led to numerous vehicles being ticketed and impounded.

The transporters were urged to either obtain an updated fare list from the Rawalpindi RTA Secretary or voluntarily reduce their fares. Media outlets also played a crucial role in this development. Following negotiations, the transporters announced a reduction in fares ranging from 10 to 40 PKR across all routes. The most significant reduction was for the Choa Khalsa route, where the fare dropped from 100 PKR to 60 PKR.

Other updated fares include:

  • Kallar Syedan to Bank Chowk: 30 PKR

  • Kallar Syedan to Sahot and Bhalakhar: 50 PKR

  • Kallar Syedan to Choa Khalsa: 60 PKR

  • Kallar Syedan to Sir Sooba Shah and Doberan Kallan: 80 PKR

  • Kallar Syedan to Skot: 90 PKR

  • Kallar Syedan to Mamyam: 100 PKR

  • Kallar Syedan to Gujar Khan: 130 PKR

Local communities have expressed gratitude to the City Traffic Police, media, and transporters for their collaborative efforts in achieving this fare reduction.

کلر سیداں پولیس نے واجد علی اور غلام ربانی کے قبضے سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد

Kallar Syedan ​​police recovered liquor from the possession of Wajid Ali and Ghulam Rabbani

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں پولیس نے واجد علی کے قبضہ سے پانچ بوتل دیسی شراب جبکہ غلام ربانی کے قبضے سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔دریں اثناء ہومیو ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر کا قیمتی موبائل فون گر جانے کے باعث اسے موبائل فونز شاپ پر لے جا کر لاک کھلوانے، اس میں موجود حساس ڈیٹا اور دو عدد سمیں ضائع کرنے پر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ادھر اکرام شہزاد نے 15پر کال کر کے بتایا کہ اس کا موبائل فون تیس ہزار روپے چوری کرلیا ہے

لڑکی کے اغواء کے الزم میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against three persons in connection with the kidnapping of the girl

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اکتوبر، 2024ء ) –16سالہ لڑکی کے اغواء کے الزم میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔فیصل محمود سکنہ نمبل کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میری ہمشیرہ مسماۃ (ز) کی شادی مسمی محمد اخلاق سکنہ چوآ خالصہ سے ہوئی تھی جس کے بطن سے ایک بیٹی میثل اخلاق اوربیٹا محمد آیان ہے۔میری ہمشیرہ کا خاوند 2010میں فوت ہو گیا تھا جس کے بعد میری ہمشیرہ مسماۃ (ز) گل نے محمد یاسر سکنہ ٹیکسلا سے دوسری شادی کر لی اور میری بھانجی اور بھانجا میری دوسری ہمشیرہ مسماۃ (س) کے ہمراہ راولپنڈی رہنے لگے۔میری بھانجی جس کی عمر 15/16برس ہے ننھیال موضع نمبل نانی کے پاس کچھ دن رہنے کیلئے آئی تھی جو گھر سے اچانک غائب ہو گئی ہے جس کے بارے میں مجھے پتہ چلا کہ میری بھانجی کو فیصل بلال،ناصر عباس ہمراہ ایک نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔

موہڑہ سلہال میں خلیق الرحمان مرزا کا ڈیڑھ سالہ بیٹا انتقال کر گیا

One and a half year old son of Khaliq-ur-Rehman Mirza passed away in Mohra Saliyal

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اکتوبر، 2024ء ) – کلر سیداں پریس کلب کے عہدیدار عقیق الرحمان مرزا کا بھانجا اور خلیق الرحمان مرزا کا ڈیڑھ سالہ بیٹا انتقال کر گیا۔نماز جنازہ سوئی چیمیاں کے گاؤں موہڑہ سلہال میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،چوہدری خرم زمان،ملک جاوید حسین،راحت محمود کیانی،چوہدری شہبان،چوہدری عبدالسلام،ملک بشارت،اسد بھٹی،ملک طاہر محمود،ملک عنصر محمودسمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button