DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Illegal Fishing Incident at Phalina Dam Leads to Robbery and Threats
پھلینہ ڈیم پر غیر قانونی مچھلی شکار کے واقعے کے دوران ڈکیتی اور دھمکیاں

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، اکتوبر، 2024ء ) –جعفر حسین سکنہ مظفر گڑھ حال مقیم پھلینہ ڈیم نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ارسلان راؤف بٹ کے ڈیم پھلینہ پر پرائیویٹ ملازم ہوں۔ڈیم کے ٹھیکیدار نے ڈیم میں کاروباری مچھلیاں پال رکھی ہیں اور ڈیم کی دیکھ بھال اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے دو عدد کشتیاں بھی رکھی ہوئی ہیں۔گزشتہ روز میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ شام پانچ بجے کے قریب ڈیم کی طرف گیا تو دیکھا کہ کچھ لوگ جال لگا کر مچھلیاں پکڑ رہے ہیں میں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو فردوس عرف دوسہ سکنہ پھلینہ کے ہمراہ 2نامعلوم لڑکے تھے نے مجھے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور کہا کہ ہمارے پاس اسلحہ ہے۔اس موقع پر انہوں نے مجھ سے 2200روپے کی رقم اور ایک عدد لکڑی والی کشتی مالیتی دو لاکھ روپے مجھے سے چھین لی۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 3, 2024) – A resident of Muzaffargarh, Jafar Hussain, who is currently residing in Phalina, has reported an alarming incident at Phalina Dam. Jafar, a private employee working under contractor Arsalan Rauf Butt at the dam, lodged a complaint that illegal fishing activities were taking place at the site.
According to Jafar, the contractor raises commercial fish at the dam and has two boats to prevent illegal fishing. While on duty, around 5 PM, Jafar observed a group setting up nets to catch fish. Upon confronting them, one of the accused, identified as Firdous alias Dosa from Phalina, along with two unidentified accomplices, threatened him, claiming they were armed.
The group forcibly took 2,200 rupees and a wooden boat valued at 200,000 rupees from Jafar before fleeing the scene. A case has been registered, and further investigation is underway.
کلر سیداں کے نجی ہسپتال میں عملے کی غفلت سے زچگی کے دوران خاتون جاں بحق ہو گئی
A woman died during childbirth due to the negligence of the staff at a private hospital in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، اکتوبر، 2024ء ) –کلر سیداں کے نجی ہسپتال میں عملے کی غفلت سے زچگی کے دوران خاتون جاں بحق ہو گئی۔محمد احمد سکنہ ڈریال نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی بھابھی کو لے کر کل دن گیارہ بجے کلرسیداں میں ایک نجی ہسپتال گیا جہاں بتایا گیا کہ ڈاکٹر شازیہ موجود ہیں وہ آپریشن کریں گی اپ بائیس ہزار روپے جمع کروا دیں مطلوبہ رقم ہم نے جمع کروا دی مگر آپریشن نہ ہو سکا رات بارہ بجے ہمیں بتایا گیا کہ بڑا آپریشن ہو گیا مزید بائیس ہزار روپے جمع کروائیں وہ بھی جمع کروا دیئے پھر بچی نے جنم لیا اور ہمیں بتایا گیا کہ مریضہ کو دل کا دورہ پڑا ہے آپ اسے آر آئی سی راولپنڈی لے جائیں ہم مریضہ کو لے کر آر آئی سی پینچے جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ مریضہ کو فوت ہوئے دو گھنٹوں سے زائد وقت گزر چکا ہے کلرسیداں کے نجی ہسپتال نے زیادتی کی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے
ائیسکو سب ڈویزن چواخالصہ اور کلرسیداں کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں
Actions against electricity thieves of IESCO sub-division Choa Khalsa and Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، اکتوبر، 2024ء ) –ائیسکو سب ڈویزن چواخالصہ اور کلرسیداں کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں،پانچ افراد بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیئے۔چوآخالصہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او انجینئر جمال لطیف نے عالمگیر پراچہ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے بلدیہ کلرسیداں کے گاؤں پرانا سروھا میں چھاپہ مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے تین صارفین کلیم،خالد اور امتیاز کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیئے کلرسیداں پولیس کو استغاثے ارسال کردیئے جبکہ سب ڈویژن کلر سیداں کی ڈیٹکشن ٹیم نے چھاپے مار کر ریحان اور زائد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر کلرسیداں پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔
جمعیت علمائے اسلام کلرسیداں کے تین رکنی وفد کی اسلام آباد میں پارٹی قائد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
A three-member delegation of Jamiat Ulema-e-Islam Kallar Syedan met party leader Maulana Fazul ur Rehman in Islamabad




