DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Allegations against the Special Price Magistrate were found to be false

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی انکوائری میں کلر سیداں کی اسپیشل پرائس مجسٹریٹ سے لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، اگست، 2024ء27محرم الحرام 1446ھ) – ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی انکوائری میں کلر سیداں کی اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کی جانب سے مبینہ طور پر بغیر پیسوں کے آڑو لینے کے حوالے سے فروٹ فروش کی جانب سے لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے۔فروٹ فروش نے ایڈیٹڈ ویڈیو پیش کیا جبکہ دوسرے فریق نے بھی ویڈیو پیش کردی جس نے الزام الیہ کی ویڈیو کا بھانڈا پھوڑ دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے چند ایام قبل ناجائز منافع خوری پر فروٹ فروش کو جرمانہ عائد کیا تھا اور دوسرے روز جب وہ اپنی سرکاری گاڑی سے کلر سیدا ں آ رہی تھیں تو سردار مارکیٹ کے قریب روک کر ان پر نہ صرف پریشر ڈالنے کی کوشش کی گئی ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو بناڈالی اور ان پر بغیر پیسوں کے آڑو لینے کا بھی الزام عائد کر دیا۔ادھر ڈاکٹر تانیہ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی آفس میں ہونے والی انکوائری میں فروٹ فروش کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا بلکہ اس نے ایک ایڈٹڈ ویڈیو تیار کر کے ڈی سی کو پیش کی جس کے بعد اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کا ایک منظم گروہ کلر سیداں میں موجود ہے جو مختلف طریقوں سے پریشر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے،ایسے لوگوں کیلئے کوئی معافی نہیں میں کسی سے بھی مرعوب نہیں ہونگی بلکہ ناجائز منافع خوروں کو کلر سیداں کی حدود سے بھاگنے پر مجبو کر دونگی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 3, 2024 – 27 Muharram 1446 AH) – In an inquiry conducted by the Deputy Commissioner of Rawalpindi, allegations against the Special Price Magistrate of Kallar Syedan for allegedly taking peaches without payment were found to be false. The fruit vendor had presented an edited video as evidence, while the opposing party also presented a video that debunked the vendor’s claims.

A few days ago, Dr. Tania Safdar, the Assistant Director of the Department of Agriculture Kallar Syedan, had fined the fruit vendor for profiteering. The following day, as she was coming to Kallar Syedan in her official vehicle, she was stopped near Sardar Market. The vendor attempted to pressure her, recorded a video without her consent, and accused her of taking peaches without payment.

Dr. Tania Safdar, speaking to the media, stated that during the inquiry at the DC Office, the fruit vendor failed to provide any evidence. Instead, he presented an edited video, which led to his embarrassment. She asserted that an organized group of profiteers is operating in Kallar Syedan, attempting to exert pressure through various means. Dr. Safdar declared that there would be no leniency for such individuals, and she would not be intimidated by anyone. She vowed to drive profiteers out of Kallar Syedan.

نماز جمعہ کے اجتماعات میں ائمہ کرام نے فلسطینی رہنما ہنیہ اسماعیل کی شہادت اور بجلی بلوں میں بھاری اضافے پر شدید غم و غصہ کا اظہار

Imams in Friday prayer gatherings expressed their anger over the martyrdom of Palestinian leader Haniya Ismail and the huge increase in electricity bills

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، اگست، 2024ء27محرم الحرام 1446ھ) – نماز جمعہ کے اجتماعات میں ائمہ کرام نے فلسطینی رہنما ہنیہ اسماعیل کی شہادت اور بجلی بلوں میں بھاری اضافے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے دورے پر آئے ہوئے ہنیہ اسماعیل کی شہادت اسرائیلی صیہونی ریاست کی کھلی دہشت گردی ہے امریکہ برطانیہ یورپی ممالک کی اسرائیل کی پشت پناہی سمجھ آتی ہے مگر اسلامی ممالک کے حکمران بھی اس دہشتگردی پر لب کشائی کو تیار نہیں انہیں قومی غیرت و حمیت نہیں امریکہ کی خوشنودی عزیز ہے انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ اگر اسرائیل کی مذمت کی قرارداد منظور کرنے سے فلسطین کے مصائب کم ہوتے تو سلامتی کونسل کی کشمیر میں استصواب رائے کی قرارداد بھی بے اثر ثابت نہ ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز ملک کے خلاف منظم سازش ہے اس کے کردار قوم کے سامنے ہیں یہ بھاری بلوں کے ذریعے قومی دولت لوٹ کر دبئی میں محل خرید رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے بغاوت قوم پر واجب ہو چکی عوام جماعت اسلامی کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے بجلی کے کارخانوں کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والوں کے عزائم ناکام بنائیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قائم مذاکراتی کمیٹی کی نیت درست نہیں یہ عوام کو ریلیف نہیں دینا چاہتے مگر جب تک مسئلہ حل نہ ہوگا دھرنا بھی جاری رہے گا۔

چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے

Goods worth many lakhs of rupees were stolen in three different incidents of theft

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، اگست، 2024ء27محرم الحرام 1446ھ) – چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔راشد ظہور نے مقدمہ درج کروایا کہ میں روات ٹی چوک میں یونی لیور کمپنی میں سپلائی کا کام کرتا ہوں۔میری بیوی نگینہ کوثر اور میں بچوں کے ہمراہ اپنے سسرال گیا ہوا تھا اور چار دن بعد واپس ایا تو دیکھا کہ کچن کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی اور دروازہ کھول کر دیکھا تو اندر کمروں میں سامان بکھرا پڑا تھا جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ گھر میں موجود پچاس ہزار روپے کی کیش، طلائی زیورات اور گلہ جس میں 15 ہزار روپے کی رقم تھی چوری کر لیے گئے ہیں۔ دریں اثنا نامعلوم ملزمان نے چھپر کے رہائشی شبیر احمد کے کنویں پر نصب سولر پلیٹ اور سولر موٹر چوری کر لی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button