روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جولائی 2024)
یونین کونسل تخت پڑی کے معززین نے ایم این اے راجہ پرویز اشرف سے اپیل کی ہے کہ آپ یو سی تخت پڑی میں جاپان روڈ ڈی ایچ اے تھری سے لے کر ڈھوک بڈھا تک ریپیئر کرا رہے ہیں تو برائے مہربانی میں ہم سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ایک تو سب سے پہلے اس کی نشاندہی کی جائے بہت سارے لوگ ناجائز تجاوزات پہ بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے روڈ کو تنگ کیا ہوا ہے اور اس سے دوسری بات اور جو بڑی بات ہے وہ یہ ہے کہ ہر شخص جس نے روڈ پہ گھر بنایا ہے اٹھا کے پانی روڈ پر پھینک دیا ہے تو پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے کیونکہ لوگوں کا جینا حرام ہوا ہے چک بیلی خان سے لے کر بسالی گوجرخان تک لوگ یہاں سے صبح شام بحریہ میں جو لوگ چار پانچ سو بندہ کام کرتا ہے وہ گزرتے ہیں اور ہر بندے کے کپڑے خراب ہوتے ہیں کسی کا بازو ٹوٹ گیا کسی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اکثر یہاں پہ ایکسیڈنٹ ہوئے ہیں اور لوگ گرے ہیں سلپ کر کے پانی کی وجہ کھڑے ہونے کی وجہ سے اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے اور اس سے بھی بڑی بات جو ہے وہ یہ ہے کہ یہاں کا پانی ہمارے آباؤ اجداد علاقے کے بہت قدیم قبرستان جو 400 سال پہلے کا ہے گندا گٹر کا پانی اس میں جا رہا ہے اس کا کوئی بندبست نہیں ہے۔جب بھی پانی کی نکاسی کا مسئلہ بنتا ہے تو یہاں کے شر پسند لوگ اس میں رکاوٹ بن جاتے ھیں حالانکہ بے شمار پانی نیچے ڈیم کی صورت میں کھڑا ہے لیکن وہ یہ قبرستان والے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہیں کرنے دیتے جناب سے درخواست ہے کہ یہ دو چیزیں ایک قبرستان کا پانی روکا جائے جو گٹر لائن جا رہی ہے اور دوسرا یہاں کی نشاندہی کی جائے جو لوگ ناجائز تجاوزات کر رہے ہیں ان کو کم از کم روڈ سے چھ چھ فٹ پیچھے کرنا چاہیے دونوں سائیڈیں آنے والے وقتوں میں اتنی زیادہ ٹریفک ہوگی کہ یہاں پہ دو دو گھنٹے چار چار گھنٹے لوگ کھڑے رہیں گے اور راستہ نہیں ملے گا جناب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ یہ مسئلہ ایک خاندان ایک گھر کا نہیں یہ پوری یونین کونسل کا بھی نہیں یہ ایک پورے حلقے کا کام ہے ایک پوری تحصیل راولپنڈی کے لوگ یہاں سے گزرتے ہیں جب کبھی ہڑتال یا کسی وجہ سے روڈ بند ہوتے ہیں تو پورے راولپنڈی اسلام آباد کی ٹریفک یہاں سے ان روڈوں سے گزرتی ہے تو جناب اعلی آپ اگر کام کرا ہی رہے ہیں تو برائے مہربانی فرما کر ان چیزوں کو ضرور دیکھ کر کریں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور اللہ آپ کو یہ نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ایک دفعہ ضرور اس پہ نظر ڈالیں کہ کیا یہ جو باتیں لکھی گئی ہیں یا آپ سے درخواست کی گئی ہے ان میں 100 فیصد سچی باتیں ہیں۔ کسی اپنے نمائندے کو بھیج کر یہ چیزیں ضرور دیکھ لیں کہ راستے کی لوگوں کے ناجائز تجاوزات کی اور پانی کی گٹر لائن کی نکاسی کی جو بات کی ہے وہ 100 % سچی ہے اللہ اپ کو نیکی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Rawat (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 31, 2024) – The dignitaries of Union Council Takht Pari have appealed to MNA Raja Pervaiz Ashraf to address critical issues during the repair of Japan Road, stretching from DHA Phase 3 to Dhok Budha.
The community representatives have raised concerns about illegal encroachments narrowing the road, which requires immediate identification and removal. They also emphasized the urgent need for a proper drainage system, as residents and commuters suffer due to waterlogged roads. This water accumulation has caused frequent accidents, damaging clothes and leading to injuries such as broken arms and legs.
The road is heavily trafficked, especially by workers commuting between Chak Beli Khan and Bahria Town. The residents have reported that dirty sewer water from the road is contaminating an ancient cemetery, over 400 years old, posing serious health and environmental risks. Attempts to resolve the drainage issues have faced resistance from local troublemakers.
The dignitaries have requested that those responsible for encroachments be compelled to retreat at least six feet from the road on both sides to accommodate future traffic increases. They highlighted that this is not just a local issue but affects the entire constituency and even the wider Rawalpindi district, especially during road closures elsewhere.
They earnestly urge MNA Raja Pervaiz Ashraf to consider these problems while undertaking the road repairs. They implore him to send a representative to verify the authenticity of their claims regarding encroachments and drainage issues. The community prays for his success in these endeavors and hopes for prompt action to alleviate their hardships.