DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The Greater Water Supply Scheme of Kallar Syedan, managed by the local municipality, embroiled in a massive corruption scandal

بلدیہ کلرسیداں کے زیراہتمام چلنے والی گریٹر آب نوشی اسکیم کلرسیداں میں وسیع پیمانے پر گھپلے

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 جولائی، 2024) –بلدیہ کلرسیداں کے زیراہتمام چلنے والی گریٹر آب نوشی اسکیم کلرسیداں میں وسیع پیمانے پر گھپلے،انتظامی افسران نے اب نوشی اسکیم کو کماؤ پتر سمجھتے ہوئے اسے ناجائز آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا،تمام لوٹ مار مبینہ طور پر بلدیہ کلر سیداں کی سربراہی میں ہو رہی ہے،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری رپورٹ میں اب نوشی اسکیم کلرسیداں میں مبینہ بھاری کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے اس کی فوری شفاف انکوائری کی تجویز دی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی کے مطابق موقع پر لوکل موٹریں آور آلات نصب کرکے لاکھوں کی رقم ادہر سے ادہر کر لی گئی وہاں نصب آلات پر کچھ بھی درج نہیں کہ اسے کس نے کب بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق مشینری کی تنصیب کے لیئے لاکھوں روپے مختص کیئے گئے اور پھر پرانی موٹریں وہاں نصب کر بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔آب نوشی اسکیم میں گزشتہ برس سے متعدد مقامات پر پانی کی لیکج جاری ہے جعلی بل بنا کر رقوم ہڑپ کر لی جاتی ہیں ادہر بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن ٹھیکیدار عبدالطیف بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ آب نوشی اسکیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف افیسر بلدیہ کی نگرانی میں اب نوشی اسکیم سمیت تمام شعبوں میں بھاری کرپشن جاری ہے موصوف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہیں جنہوں نے پرائس کنٹرول کا چارج اپنے ایک نائب قاصد کو دے رکھا ہے خود دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں یہ خود تمام خرابیوں اور کرپشن کی بڑی وجہ ہیں۔واٹر سپلائی ا سکیم پر ایک ٹکا بھی خرچ نہیں ہوا لیکن گورنمنٹ کے خزانے سے لاکھوں روپے نکال لیئے گئے۔مشینری کی خریداری کا لاکھوں روپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا اور خود ہی اونے پونے داموں پرانی مشینری خرید کر لی جو استعمال کے قابل ہی نہیں۔پرانی موٹریں اونے پونے داموں خرید کر لگا دی گئی ہیں۔ اور باقاعدگی سے لمبی لمبی رقوم پائپ لائن کی مرمت کی مد میں اینٹھی جا رہی ہیں۔ موصوف پیٹرول کے استعمال کے معاملے میں بھی لاکھوں سے کم ماہانہ پر نہیں ٹھہرتے اور لاکھوں روپے کا پیٹرول محض دفتر میں دو گھنٹے بیٹھنے پر بھروا لیتے ہیں انہوں نے وزیراعلی مریم نواز سے اس صورتحال کو فوری نوٹس لینے اور سی او بلدیہ کو معطل کرکے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 27, 2024) – The Greater Water Supply Scheme of Kallar Syedan, managed by the local municipality, has been embroiled in a massive corruption scandal. Administrative officers have allegedly turned the water supply scheme into a major source of illegal income. The corruption is reportedly being orchestrated under the leadership of the Kallar Syedan municipality.

Assistant Commissioner of Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Niazi, has taken notice of the situation and sent a written report to the Secretary of Local Government and the Deputy Commissioner of Rawalpindi, alleging significant corruption within the scheme and recommending an immediate and transparent investigation. According to Assistant Commissioner Niazi, local motors and equipment installed at the site were overpriced, with millions embezzled. The installed equipment lacks any information on its manufacturer or installation date.

Sources reveal that millions of rupees were allocated for machinery installation, but old motors were installed instead, leading to extensive corruption. Water leakage has been an issue at multiple points within the scheme since last year, with fake bills being used to siphon off funds. Former municipal member and contractor Abdul Latif Bhatti, speaking to the media after touring the water supply scheme with the Assistant Commissioner, stated that massive corruption is ongoing in all departments under the supervision of the Chief Officer of the municipality. The Chief Officer, who also serves as the Price Control Magistrate, has delegated price control duties to a subordinate and rarely leaves the office himself, contributing significantly to the corruption.

Bhatti further claimed that not a single penny has been spent on the water supply scheme, yet millions have been withdrawn from government funds. Tenders worth millions for the purchase of machinery were issued, but old machinery, unfit for use, was bought at throwaway prices. Regular substantial amounts are being embezzled under the guise of pipeline repairs. The Chief Officer allegedly spends hundreds of thousands monthly on petrol, despite only sitting in the office for two hours daily. Bhatti has called on Chief Minister Maryam Nawaz to take immediate notice of the situation, suspend the Chief Officer, and initiate a transparent investigation.

کلرسیداں شہر سے محنت کش کا رکشہ چوری کر لیا گیا محنت کش کی حالت غیر،بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیئے رشتہ داروں نے مدد کی

Rickshaw Stolen from Laborer in Kallar Syedan, Leaves Him Distressed; Relatives Help Pay Electricity Bill

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 جولائی، 2024) –کلرسیداں شہر سے محنت کش کا رکشہ چوری کر لیا گیا محنت کش کی حالت غیر،بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیئے رشتہ داروں نے مدد کی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا محنت کش شاہد بٹ اندرون شہر محلہ ہائی سکول میں کرائے کے گھر میں رھتا ہے اسے اس کے رشتہ داروں نے رقوم جمع کرکے گھر کا نظام چلانے کے لیئے رکشہ لے کر دیا وہ صبح رکشہ لے کر نکلتا اور شام گئے واپس گھر لوٹ آتا اس نے گزشتہ شب بھی گھر کے باہر حسب معمول رکشہ کھڑا کیا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے صبح جب وہ کام پر جانے کے لیئے نکلا تو رکشہ نہ پا کر محنت کش کی حالت غیر ہو گئی اس کی جیب میں کل اثاثہ دوہزار روپے تھے اور اس نے بجلی کا دس ہزار روپے کا بل بھی جمع کروانا تھا اس کے رشتہ داروں نے اسے بل کی رقم تو ادا کردی مگر چور اس کی گزر بسر کا واحد ذریعہ رکشہ چوری کرکے لے گئے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے

سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس ملازم نے نجی کوریئر کمپنی کے اہلکار کو تلاشی کے بہانے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا

A plainclothes police officer deprived an official of a private courier company of thousands of rupees in cash and a mobile phone on the pretext of a search

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 جولائی، 2024) – سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس ملازم نے نجی کوریئر کمپنی کے اہلکار کو تلاشی کے بہانے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔ذیشان حسین نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ وہ نجی کوریئر کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اپنے موٹر سائیکل پر پارسل ڈیلیور کرنے جا رہا تھا کہ چوکپنڈوری کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار جو اپنے آپ کو پولیس ملازم بتا رہا تھا نے اشارہ کر کے روک لیا اور کہا کہ تم اشتہاری ہو تلاشی کرواؤ اور اس نے میری جیب سے 65 ہزار روپے کی رقم، موبائل فون اور بیگ لے لیا اور کہا کہ میرے پیچھے پیچھے تھانے آؤ جونہی میں تھانہ کی طرف مڑا تو وہ موٹر سائیکل بھگا کر فرار ہو گیا۔ادہر چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں ڈیرہ خالصہ میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے بشیر کیانی نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

حضرت منگاشاہ غازی سرکار سروہا کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گیا

The one-day annual Urs Mubarak celebrations of Hazrat Manga Shah Ghazi Sarkar of Saroha have come to an end

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 جولائی، 2024) –حضرت منگاشاہ غازی سرکار سروہا کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گیا۔دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین صاحبزادہ عمر فاروق گل بادشاہ اور سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ امام عالی مقام رضی الله عنہ کی محبت جنت کی چابی ہے جب تک اہل بیت کی محبت کو دل میں نہ بسایا جائے ایمان کی تکمیل ممکن ہی نہیں اہل بیت کی محبت تو اجر رسالت ہے حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید سے ٹکرا کر ہمیں سبق دیا کہ وقت کا یزید سامنے ہو تو جان کی قربانی دے دی جائے انہوں نے جگر گوشہ بتول امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کی سیرت اور ان کی زندگی سے اپنی اولادوں کو آگاہ کیا جائے۔

اراضی ریکارڈ سنٹر کلر سیداں کے عملے کی ریٹائرڈ مدرس کے ساتھ بدتمیزی

Misbehavior with the retired teacher by the staff of Land Record Center Kallar Syedan

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 جولائی، 2024) –اراضی ریکارڈ سنٹر کلر سیداں کے عملے کی ریٹائرڈ مدرس کے ساتھ بدتمیزی،ٹوکن میں پہلا نمبر ہونے کے باوجود ایک گھنٹہ تک چکر لگواتے رہے۔ریٹائرڈ مدرس عبدالرحمان نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 8بجے کے قریب اراضی ریکارڈ سنٹر کلر سیداں پہنچے تو اس وقت کوئی بھی اہلکار اپنی سیٹ پر موجود نہ تھا۔انتظار کرنے کے بعد تمام عملہ ساڑھے 9بجے کے قریب ڈیوٹی پر پہنچااور مجھے پہلا ٹوکن جاری ہوا جس کے بعد نقل جاری کرنے کیلئے کاؤنٹر پر موجود اہلکار ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور بغیر کسی وجہ ایک گھنٹے تک انتظار میں رکھا اور میرے بعد 18افراد کو ٹوکن جاری ہوئے اور وہ لوگ مجھ سے پہلے فارغ ہو کر چلے گئے،جب سروس سنٹر کے انچارج وسیم عباس سے عملے کے رویئے کی شکایت کی تو وہ بھی آگ بگولا ہو گئے اور بدتمیزی پر اتر آئے۔عبدالرحمان نے اراضی ریکارڈ سنٹر کلر سیداں کے معاندانہ رویہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بوری بند بوسیدہ نعش برآمد،نعش کا سر،بازو اور ٹانگیں ساتھ موجود نہ تھیں

The body was recovered in a sack, the body’s head, arms and legs were missing

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 جولائی، 2024) –بوری بند بوسیدہ نعش برآمد،نعش کا سر،بازو اور ٹانگیں ساتھ موجود نہ تھیں یہ بوری بند نعش کلرسیداں شہر سے دوکلومیٹر دور گاؤں منگلورہ کے برساتی نالے سے ملی جو بوسیدگی کے باعث ناقابل شناخت تھی یاد رہے کہ اس سے قبل کلرسیداں شہر کی اندرونی نالی سے ایک بار ایک بازو اور ٹانگ کچھ مدت بعد پھر ایک بازو اور ایک ٹانگ ملی مگر حیرت اس بات کی ہے کہ ٹانگیں اور بازو کلرسیداں کے بازار کی نالی سے اور بقیہ دھڑ دو کلو میٹر دور دوسرے برساتی نالے سے ملا جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

چوہدری محمد اشرف کو گاؤں سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا

Chaudhry Muhammad Ashraf was laid to rest in Smot village

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 جولائی، 2024) –یوسی کنوہا کے سیکرٹری چوہدری اشتیاق حسین اور بھلاکھر کے پٹواری حاجی امتیاز حسین کے والد چوہدری محمد اشرف کو گاؤں سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،سید زید حسین شاہ،چوہدری شاہد گجر،راجہ عاصم صدیق،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری پنوں خان،محمد فیاض کیانی، مسعود احمد بھٹی،چوہدری فہد جمیل،ملک جہانگیر،چوہدری تنویر،ماسٹر ظہیر،ناصر بھٹی،راجہ ثقلین،ناصر کیانی،ملک شہزاد،چوہدری منشا،چوہدری محمد زبیر، چوہدری اشتیاق حسین،چوہدری تنویر اختر،چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،بابر مصطفی جنجوعہ،قاسم رضا،صوفی بشیر خان، چوہدری بابر ضمیر،لالہ محمد رسول،علی افسر بھٹی،ماسٹر نجابت،راجہ احسان،راجہ نوید،اخلاق بھٹی،چوہدری فہیم،حاجی صلاح الدین احمد،نعمان ظفر بھٹی،راجہ شاہد محمود،عنصر شہزاد،اکرام الحق قریشی نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button