Gujar Khan: Ex PM Raja Parvez Ashraf inaugurates NADRA office at Al Noor plaza in Habib Chauk
گوجر خان: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حبیب چوک میں النور پلازہ میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا۔
Raja Tariq AyubJuly 22, 2024
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب 23 جولائی، 2024) —سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حبیب چوک میں النور پلازہ میں واقع ایک نئے نادرا دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا جو کہ راجہ گلستان اور راجہ احسان آف ہیمل ہیمپسٹڈ برطانیہ کی ملکیت ہے۔ اس سہولت سے مقامی باشندوں کے لیے قومی رجسٹریشن کی خدمات کی رسائی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں کافی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، کمیونٹی کے اراکین اور مقامی معززین افتتاح کا مشاہدہ کرنے کے لیے موجود تھے۔ اپنی تقریر میں، راجہ پرویز اشرف نے کمیونٹی کے لیے قابل رسائی رجسٹریشن خدمات کی اہمیت پر زور دیا اور اس اہم سہولت کو علاقے میں لانے کے لیے مالکان کی کوششوں کو سراہا۔ نئے دفتر کا مقصد قومی شناختی کارڈ، پیدائشی سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کے عمل کو ہموار کرنا ہے، اس طرح موجودہ سہولیات پر بوجھ کو کم کرنا اور گوجر خان اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کے لیے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
تقریب میں راجہ خرم پرویز، راجہ زاہد خورشید، چوہدری اعظم، انجم رشید، ڈائریکٹر جنرل نادرا محمد فہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد خورشید، انچارج نادرا آفس حبیب چوک ساجد محمود نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بیول، جبر، قاضیاں، چھانگا بنگیال، حبیب چوک، بھڈانہ اور دیگر علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راجہ پرویز اشرف نے فیتہ کاٹا اور پھر تقریب سے خطاب کیا۔ راجہ خرم پرویز، زاہد خورشید، چوہدری اعظم نے بھی خطاب کیا اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub July 23, 2024) —Former Prime Minister Raja Parvez Ashraf officially inaugurated a new NADRA office located at Al Noor Plaza in Habib Chowk which is owned by Raja Gulstan and Raja Ehsan of Hemel Hempstead in UK. The facility, expected to significantly enhance the accessibility of national registration services for local residents.
The inauguration ceremony saw a considerable turnout, with community members and local dignitaries present to witness the opening. In his speech, Raja Parvez Ashraf emphasized the importance of having accessible registration services for the community and commended the owners for their efforts in bringing this vital facility to the area.
The new office aims to streamline the process for obtaining national identity cards, birth certificates, and other essential documentation, thereby reducing the burden on existing facilities and improving service delivery for the residents of Gujar Khan and surrounding areas.
At the ceremony present were, Raja Khurram Pervez, Raja Zahid Khurshid, Chaudhry Azam, Anjum Rashid, Director General Nadra Muhammad Fahim, Deputy Director Operations Muhammad Khurshid, In-charge Nadra Office Habib Chowk Sajid Mehmood participated in the opening ceremony. A large number of people from Bewal, Jabber, Qazian, Changa Bangyal, Habib Chowk, Bhadana and other areas participated in this occasion. Raja Pervez Ashraf cut the ribbon and then addressed the ceremony. Raja Khurram Pervez, Zahid Khurshid, and Chaudhry Azam also spoke and thanked the area’s people.
حبیب چوک میں نادرا دفتر کی افتتاحی تقریب
Inauguration of NADRA office at Habib Chowk
گوجر خان(پوٹھوار ڈاٹ کام، ماکرام الحق قریشی، 23 جولائی، 2024) –پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد لوگوں کو آپس میں لڑانا نہیں بلکہ حامی مخالفین سب کی عزت نفس کا احساس کرنا عزت و تکریم کو ملحوظ خاطر رکھنا حقیقی سیاست ہے ہمارا ملک افراتفری انارکی اور تقسیم کا متحمل ہی نہیں ہو سکتا ہم سب کو نہ صرف اپنے وطن کی مل کر حفاظت کرنی چاہیئے بلکہ مشکلات کے باوجود اسے مسائل و مصائب کی دلدل سے مل کر نکالنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز حبیب چوک میں نادرا دفتر کی افتتاحی تقریب کے بعد چوہدری اعظم پرویز اور راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ کے زیراہتمام منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنما معروف کاروباری قاضی شوکت محمود،ملک محمد پرویز کنگر،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ اورنگزیب،ملک شیر افگن،راجہ عبدالجبار بھٹی،چوہدری محبوب حسین لس اور دیگر بھی موجود تھے،راجہ انجم رشید وارثی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان نعمت خداوندی ہے یہ ہماری نسلوں کے لیئے ناگزیر ہے ہم سب مل کر ملک کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں۔سیاست کرنا ہر ایک کا حق ہے مگر اس میں نفرت کا بیج بونا زہرقاتل ہے اپنی اپنی پسند کی جماعت کی سیاست کریں اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ دیں مگر اپنے مخالفین کو بھی گلے لگائیں سیاسی اختلاف رکھیں مگر باہمی احترام میں کمی نہیں آنی چاہیئے شدت پسندی سے خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں،ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹیں مسکرائٹیں بکھیریں اس سے بہت ساری بیماریوں سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ میں نے مخلوق خدا کی خدمت کو ہی سیاست سمجھا ہے،ہم دو نشان حیدر رکھنے والے لوگ ہیں ہمارے لوگوں نے ملک کے لیئے جانیں دی ہیں ہم اس ملک کے نگہبان ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاست دوستوں اور بھائیوں کو لڑانے اور تقسیم کرنے کا نام نہیں کوئی مجھے ووٹ دے یا نہ دے میں سب کی بلاامتیاز خدمت کرنا اپنا فرض منصبی اور نصب العین سمجھتا ہوں،انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی اللہ نے موقع دیا میں نے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کی میں نے حلقہ کے ستر فیصد علاقوں کو بجلی اور سوئی گیس مہیا کی شاہرائیں تعمیر کیں اج پوٹھوہار ہونیورسٹی میں کلاسز کا اجرا ہو چکا ہے اج حبیب چوک میں نادرا دفتر کا افتتاح کرکے بہت خوشی ہوئی میری خواہش ہے کہ لوگ اپنی توانائیاں منفی سرگرمیوں میں ضائع نہ کریں محبت فاتح عالم ہے سب مل کر علاقے کو خوبصورت بنائیں میں تھانہ کچہری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا مگر مظلوم کا ساتھ ہر گز نہیں چھوڑتا،میں کئی بار الیکشن جیتا اور ہارا بھی ہوں آج بھی کے پی کے سے ملتان تک اگر میں ہی اپنی جماعت سے کامیاب ہوتا ہوں تو اس کی وجہ صرف حلقے کے لوگ ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ عوام انتخابات میں ووٹ کے استعمال کو سوچ سمجھ کر کریں تو بہتر نتائج نکلتے ہیں۔انہوں نے کہا ازادکشمیر کے سمندر پار پاکستانی وطن واپسی پر کلر سیداں دھانگلی روڈ استعمال کرتے ہیں یہ مکمل تباہ ہو چکی تھی میں اسپیکر قومی اسمبلی بنا تو سب سے پہلے پنجاب حکومت کو اس سڑک کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا خط لکھا حمزہ شہباز سے وزارت اعلی کا حلف لینے لاہور گیا تو ان سے کلردھانگلی سڑک کی تعمیر و توسیع کا وعدہ لیا اسی حکومت نے اپنے مالی سال کے بجٹ میں اس کی ازسرنو کارپٹ تعمیر و توسیع کے لیئے ایک ارب ستاون کروڑ کی خطیر رقم مختص کی اج یہ سڑک تعمیر کے اخری مراحل میں ہے کلرسیداں کے لوگ بڑی محبت کرنے والے لوگ ہیں۔میں نے گوجرخاں میں سوئی گیس کے ریجنل دفتر کی منظوری حاصل کر لی ہے بہت جلد اس کا افتتاح کروں گا پاسپورٹ دفتر بھی میں نے بنایا ٹراما سینٹر بھی میں ہی بناوں گا گوجرخان سے کلر،بیول اور جبر کی سڑکیں بھی دھانگلی روڈ کی طرح خوبصورت اور کشادہ بناؤں گا۔اس سے قبل راجہ خرم پرویز نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرقی گوجرخان کے لوگوں کو نادرا دفتر مبارک ہو،سیاسی مخالفین سیاست کریں اپنی کوئی خدمت بھی بتائیں؟ہم نے تھانہ کچہری اور برداری کے تعصب کی سیاست نہیں کی ہم نے بلاامتیاز سب کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے عوام اہلیت پر ووٹ دیں تو محرومیوں کا خاتمہ دور نہیں۔تمام مسائل حل کرکے دم لیں گے،چوہدری اعظم پرویز نے راجہ پرویز اشرف کو دلوں کی دھڑکن قرار دیتے ہوئے شرقی گوجرخان کو سڑک کے ذریعے دھانگلی کے راستے ازادکشمیر سے منسلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس سے قبل راجہ پرویز اشرف نے حبیب چوک میں نادرا دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل فہیم خاں،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خورشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عظیم طاہر راحیل اعوان سٹی صدر ۔راجہ امتیاز مٹھو نائب صدر چودھری بلال خالق ۔ڈاکٹر شعیب صدر پی, پی اسلام پورا جبر ۔حافظ عمران صدر پی پی یو سی بیول مرزا خورشید سینئر نائب صدر ۔۔لالا شبیر ملک طارق ملک جہانزیب اعوان قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ تیمور خان بوبی ,راجہ گلستان ,چیئرمین یونین کونسل قاضیاں چوہدری ناصر تاج,چیئرمین یونین کونسل چنگا بنگیال راجہ شوکت علی وارثی وائس چیئرمین یونین کونسل چنگا بنگیال راجہ انجم رشید وارثی چیئرمین یونین کونسل سوئی چیمیاں ملک شیر افگنو دیگر حکام بھی موجود تھے۔
گوجر خان(پوٹھوار ڈاٹ کام، ماکرام الحق قریشی، 23 جولائی، 2024) –پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ زاہد خورشید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قاضی شوکت محمود ہماری تحصیل کا اثاثہ ہیں پیپلز پارٹی کارکنوں کو اختیارات بھی تقسیم کرتی ہے اپ کو خوش آمدید کہتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک میں راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں منعقدہ اجتماع میں سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عوام علاقہ پہلے گوجرخان اور کلرسیداں کے نادرا دفاتر سے رجوع کرتے تھے مگر اب راجہ پرویز اشرف نے حبیب چوک میں نادرا دفتر قائم کرکے ہمارے دل جیت لیئے،انہوں نے پی پی کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو جب اقتدار ملا تو ملک دولخت ہو چکا تھا بھٹو نے قوم اور فورسز کو متحد کیا وہ ڈرائینگ روم تک محدود سیاست کو عوام میں لے آئے،93 ہزار جنگی قیدی رھا کروائے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا،اسٹیل ملز ٹیکسلا میں ہیوی کمپلیس دیا ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس کی پاداش میں وہ پھانسی کے پھندے پر جھول گئے،بینظیر بھٹو نے انسانی حقوق کی وزارت قائم کی،خواتین کا پہلا پولیس اسٹیشن اور بنک قائم کیا،لیڈی ہیلتھ ورکر کا بھی اغاز بینظیر نے کیا،میزائل پروگرام دیا مگر بینظیر کی دو حکومتوں کو چلنے نہ دیاگیا،نواب زادہ لیاقت علی خان،ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بینظر بھثو کی نعش سندھ بھیجی گئی تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دیئے، پارلیمنٹ کے اختیارات میں اضافہ کیا،انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ کی سیاست سے راجہ پرویز اشرف کا نام نکال دیں تو پھر چند ہزار کی گلی اور پینتیس افراد کی کمیٹی ہی باقی رہ جاتی ہے،راجہ پرویز اشرف نے ہر جگہ بجلی اور سوئی گیس مہیا کی،انہوں نے ملک کر غیر یقینی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا مشکل ہے پیپلز پارٹی یا تو حکومت کی حمایت ترک کردے یا پھر باضابطہ حکومت میں شامل ہو جائے تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔انہوں نے پارٹی کے مقامی رہنما چوہدری اعظم پرویز کی خدمات کو بھی بیحد سراہا اور کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے یہاں سے چوہدری اعظم کو پارٹی امیدوار نامزد کیا جب حلقہ بدل گیا تو ان کی بجائے اپنے فرزند راجہ خرم پرویز کو نامزد کیا تو یہ فیصلہ بھی چوہدری اعظم نے فوری تسلیم کر کے ان سے اپنی محبت کا ایک بار پھر اظہار کیا۔
گوجر خان(پوٹھوار ڈاٹ کام، ماکرام الحق قریشی، 23 جولائی، 2024) –سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حبیب چوک کے اجتماع میں موجود معروف کاروباری قاضی شوکت محمود کا بطور خاص زکر کرتے ہوئے کہا کہ قاضی شوکت کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے مگر یہ ووٹ مجھے دیتے ہیں جس پر میں ان کا بیحد مشکور ہوں۔