DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Candidates successful through forgery and Form 47 should be ashamed of themselves for challenging us, Commander Qasim Satti

جعلسازی اور فارم 47 کے ذریعے مسترد افراد کو کامیاب قرار دے کر عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا مخالفین کو ہمیں چیلنج کرنے پر شرم آنی چاہیئے , کمانڈر قاسم ستی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جولائی، 2024) –پی ٹی آئی این اے 51 کے رہنما سابق رکن اسمبلی میجر لطاسب ستی کے فرزند کمانڈر قاسم ستی نے کہا ہے کہ حلقے کے لوگوں نے بھاری اکثریت سے عمران خان کے نامزد امیدوار میجر لطاسب ستی کو کامیاب بنایا مگر جعلسازی اور فارم 47 کے ذریعے مسترد افراد کو کامیاب قرار دے کر عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا مخالفین کو ہمیں چیلنج کرنے پر شرم آنی چاہیئے انہیں عوام نے منتخب ہی نہ کیا۔انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں الیکشن کے نام پر عوامی مینڈیٹ پر جس طرح ڈاکہ ڈالا گیا برصغیر میں اس کی مثال نہیں ملتی،ہمیں مختلف کیسز میں الجھا کر انتخابی مہم کے حق سے روکا گیا ہم سے بلے کا نشان چھین کر ایسا انتخابی نشان دیا گیا جس کی ووٹرز کو اگاہی نہ تھی اس کے باوجود حلقہ کے لوگوں نے عمران خان کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا مگر این اے 51 میں تیس ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اصلی فارم 45 موجود ہیں ہم الیکشن ٹریبونل میں ثابت کریں گے کہ کامیابی کے دعویدار لوگ جعلسازی اور فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیئے گئے جس کے لیئے 8 فروری کی رات کو اراو افس کے ڈیٹا انٹری اپریٹرز کو باہر نکال کر کسی ادارے کے لوگوں نے نتائج تبدیل کیئے۔113 پولنگ اسٹیشنوں پر بدترین دھاندلی کی گئی پھر بھی ہمارے پاس پورے حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے جاری کردہ فارم 45 موجود ہیں جن میں میجر لطاسب ستی کامیاب ہوئے ہم جلد الیکشن چوروں کو گھر بھیجیں گے انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر کامیاب قرار پانے والے ہمیں چیلنج دیتے ہوئے شرم محسوس کریں وہ فارم 45 لے ائیں ہم ان کے سامنے بیٹھنے کو تیار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن این اے 41 میں چالیس سال تک اقتدار میں رہی اس نے کچھ نہ کیا اس نے مری کو ضلع بنایا نہ ہی اسے ٹورازم کا خیال کیا اس کا کریڈٹ صرف پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 21, 2024) – Commander Qasim Satti, son of PTI NA-51 leader and former assembly member Major Latasab Satti, has alleged significant electoral fraud in the recent elections. In a press conference held alongside PTI leaders from Murree, Kotli Sattian, Kahuta, and Kallar Syedan, he claimed that although the constituency’s voters had overwhelmingly elected PTI’s candidate, Major Latif Satti, the victory was unfairly handed to other candidates through manipulation of Form 47.

Commander Qasim Satti emphasized that their opponents should be ashamed to challenge us, as they were not the true choice of the people. He argued that the mandate of the voters was stolen through deceitful practices. According to him, the elections held on February 8 were marked by unprecedented electoral fraud, with fake votes and tampered results being a significant issue.

He detailed that PTI’s campaign was deliberately hindered by various legal entanglements, and their symbol, the bat, was replaced with an unfamiliar one to confuse voters. Despite these obstacles, Major Latasab Satti’s supporters managed to secure a majority. However, Qasim Satti claimed that 30,000 fake votes were cast in NA-51, and he possesses the original Form 45 from all polling stations to prove it. He accused certain individuals of altering the results on the night of February 8 by expelling the data entry operators from the Returning Officer’s office and manipulating the results.

Highlighting the issue of electoral fraud, he mentioned that 113 polling stations witnessed severe irregularities. Nonetheless, PTI has all the necessary Form 45 documents showing Major Latasab Satti as the rightful winner, and they intend to expose the “election thieves” soon. Qasim Satti challenged those declared successful on the basis of Form 47 to present their Form 45, asserting his readiness to face them.

Furthermore, he criticized the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) for their 40-year rule in NA-41, during which they failed to achieve significant milestones like making Murree a district or promoting it as a tourist destination. He credited PTI for these accomplishments.

ضلع راولپنڈی اور راولپنڈی ڈویژن میں اول دوئم پوزیشنیں حاصل کرنے والے کلر سیداں کے قصبہ چوآ خالصہ کے دو کاشتکار بھائیوں چوہدری ابرار احمد گجر اور نمبردار وقاص احمد گجر میں انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی

A ceremony was held to distribute prizes to Chaudhary Abrar Ahmed Gujjar and Nambardar Waqas Ahmed Gujjar, two farmer brothers of Choa Khalsa ​​who won the first and second positions in Rawalpindi district and Rawalpindi division

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جولائی، 2024) –محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کے زیر انتظام گندم اگاؤ مہم کے تحت ہونے والے گندم کے پیداواری مقابلے سال 2023/24میں ضلع راولپنڈی اور راولپنڈی ڈویژن میں اول دوئم پوزیشنیں حاصل کرنے والے کلر سیداں کے قصبہ چوآ خالصہ کے دو کاشتکار بھائیوں چوہدری ابرار احمد گجر اور نمبردار وقاص احمد گجر میں انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار مہمان خصوصی تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چوکپنڈوری نے بھی شرکت کی۔تقریب میں دو چوہدری ابرار گجر اور نمبردار چوہدری وقاص گجر کو باالترتیب تین لاکھ اور دو لاکھ روپے کے چیکس اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں،ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کاشتکاروں کیلئے 400ارب روپے کے میگا پروجیکٹس شروع کئے ہیں جس کے تحت گرین ٹریکٹر اسکیم،پنجاب کسان کارڈ کا اجراء، مالی اعانت پر زرعی آلات کی فراہمی،کھادوں اور بیجوں پر سبسڈی پر دستیابی جیسی اسکیمیں شامل ہیں جس سے نہ صرف کسان مستفید ہو گا بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

بجلی کے بھاری بلوں میں ہوشربا اضافہ،صارفین شدید پریشان

Huge increase in electricity bills, consumers are worried

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جولائی، 2024) –بجلی کے بھاری بلوں میں ہوشربا اضافہ،صارفین شدید پریشان،بجلی کا ماہانہ بل آمدن سے بھی زائد آنے پر صارف حکمرانوں کو بددعائیں دینے لگے،ایک صارف نے گائے اور دوسرے نے موٹرسائیکل فروخت کرکے بجلی کے بل ادا کیا اسی طرح ایک نوبیاتا جوڑے کو بھی اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں شادی کے چند ہفتوں بعد بھاری مالیت کا بل بجلی موصول ہوا گھر کے تمام افراد نے بل کی زیادتی کا ذمہ دار بھی نوبیاہتا جوڑے کو قرار دیا ادہر کلرسیداں پولیس نے ایک شخص کو بکرا چوری کرنے کے الزام میں تھانے منتقل کیا پولیس اس کو چور سمجھ کر اس کی مرمت میں مصروف تھی کہ اس نے دھائیاں دینا شروع کر دیں کہ وہ چور نہیں ہے مگر اس نے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیئے بکر چوری کرنے کا جرم کیا وہ پیشہ ور چور نہیں ہے۔جس پر ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی نے خود اور پولیس عملے سے اس کے بل کی رقم اٹھارہ ہزار روپے ادا کر کے چھوڑ دیا اور خبردار کیا کہ وہ بجلی کے استعمال میں بہت احتیاط کرے اور ائندہ بل کی ادائیگی کے لیئے چوری ہرگز نہ کرے ورنہ معافی نہیں ملے گی

کلرسیداں بار کے کلرک ایسوسی ایشن کے رہنما سجاد حیدر کا موبائل فون چوری کر لیا گیا

The mobile phone of Sajjad Haider, Clerk at Association of Kallar Syedan Bar, is stolen

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جولائی، 2024) –کلرسیداں بار کے کلرک ایسوسی ایشن کے رہنما سجاد حیدر کا موبائل فون چوری کر لیا گیا سجاد حیدر لونی جسیال میں ایک جنازے میں شریک تھے کہ کسی چور نے ان کی جیب سے موبائل فون چرا لیا

ڈہوک سنگال چوآخالصہ میں انجینئر راجہ محمد محراب خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Engineer Raja Mohammad Mehrab Khan’s wife passed away in Dhok Sangal Choa Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جولائی، 2024) –انجینئر راجہ محمد محراب خان کی اہلیہ،راجہ بابو محمد عجائب اور پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر ماسٹر راجہ محمد خطاب کی بھابھی انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈہوک سنگال چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،چوہدری توقیر اسلم،علی افسر بھٹی،محمد فیاض کیانی،ماسٹر غالب حسین،طاہر عزیز مغل،عابد زاہدی،راجہ اعجاز،کرنل خورشید اکبر،احسان الحق قریشی،راجہ شفیق الحق،راجہ محمد ارشاد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button