DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Imama Zubair achives firts postion in Matriculation exams in Tehsil Kallar Syedan

امامہ زبیر نے فوجی فاونڈیشن کلرسیداں میں 1200 میں سے 1160 نمبر حاصل کرکے تحصیل کلرسیداں میں پہلی پوزیشن حاصل کی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جولائی، 2024) —تحصیل کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے میٹرک کے درجنوں امیدواروں نے سالانہ امتحانات میں ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کرکے اپنے مدارس اور تحصیل کلرسیداں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں،گاؤں بکھڑال کے ریٹائرڈ مدرس الحاج عبدالرزاق کی پوتی اور پاک نیوی کے چیف پیٹی آفیسر محمد زبیر کی دختر امامہ زبیر نے فوجی فاونڈیشن کلرسیداں میں 1200 میں سے 1160 نمبر حاصل کرکے تحصیل کلرسیداں میں پہلی پوزیشن حاصل کی،اور اپنے اس اعزاز کو اپنے والدین کی دعاوں اور محنت کا نتیجہ قرار دیا۔اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی طالبہ رانیہ کنول 1152 نمبر حاصل کر کے سکول میں اول قرار پائیں۔جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کی 9 طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبرز حاصل کرکے خوب داد سمیٹی،عرشا کنول 1127,کاہنات طاہر 1098,فاطمہ زاہد 1076,مقدس کنیز 1059,جویریہ حنیف 1055,مناہل حبدار 1037,نور فاطمہ 1026,امامہ الیاس 1014 اور رابعہ جمیل 1003 نمبروں کے ساتھ نمایاں رہیں۔سمیرا خورشید نے 1061 جبکہ النور ونگز کلرسیداں کے ابراہیم علی نے 1019 نمبر حاصل کیئے گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے احمد علی نے 1033 نمبر لیئے،موہڑہ دھیال کے محمد صائم علی 1033,سہوٹ بدھال کے محمد فہد ظہیر 1115,ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے فہد حسین غازی 1017 اور عبدالرافع بھٹی 1006 نمبروں کے ساتھ نمایاں رہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, July 2024) —Dozens of matriculation candidates belonging to Tehsil Kallar Syedan ​​secured more than 1000 marks in the annual examinations and secured prominent positions in their school’s in Tehsil Kallar Syedan.

Umama Zubair, the granddaughter of retired teacher Alhaji Abdul Razzaq of village Bakhral and daughter of Chief Petty Officer Muhammad Zubair of Pakistan Navy, obtained 1160 out of 1200 marks in the Fauji Foundation Kallar Syedan and got the first position in Tehsil Kallar Syedan.

Similarly, Rania Kanwal, a student of Government Girls High School, Kallar Syedan, was declared the first in the school by obtaining 1152 marks.  Arsha Kanwal 1127, Kahanat Tahir 1098, Fatima Zahid 1076, Muqadas Kineez 1059, Jawaria Hanif 1055, Munahil Habdar 1037, Noor Fatima 1026, Imama Ilyas 1014 and Rabia Jameel stood out with 1003 marks. Samira Khurshid scored 1061, while Al Noor Wings Ibrahim Ali of Kallar Syedan got 1019 marks, Ahmed Ali of Government High School Bhallakhar got 1033 marks, Muhammad Saeem Ali of Mohra Dhial got 1033, Muhammad Fahad Zaheer of Sahot Badhal got 1115, Fahad Hussain Ghazi of Higher Secondary School Skot got 1017 and Abdul Rafi Bhatti got 1006.

بروٹہ ولایت آباد تھانہ کلر سیداں کے رہائشی محمد حفیظ کی درخواست ضمانت منظور

Bail application approved of Muhammad Hafeez, resident of Baroota Wallayatabad

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جولائی، 2024) —بروٹہ ولایت آباد تھانہ کلر سیداں کے رہائشی محمد حفیظ کی درخواست ضمانت منظور ملزم محمد حفیظ کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں آدھا کلو چرس کی برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ملزم کا موقف ہے کہ اسے بے گناہ ملوث کیا گیا اور منشیات کی جھوٹی برآمدگی ڈالی گئی ہے۔ملزم کے وکیل محمد وقاص ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں وارث جاوید نے۔ ملزم کے وکیل وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

ایک ہفتے میں بجلی کے نرخوں میں تین بار پٹرول کے نرخوں میں حالیہ بھاری اضافے پر مسلم لیگ ن سمیت تمام شہریوں اور طبقات نے شدید غم و غصہ کا اظہار

All citizens including the Muslim League-N, have expressed their anger over the recent hike in petrol prices three times in a week

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جولائی، 2024) —ایک ہفتے میں بجلی کے نرخوں میں تین بار پٹرول کے نرخوں میں حالیہ بھاری اضافے پر مسلم لیگ ن سمیت تمام شہریوں اور طبقات نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی وزارت عظمی کے لیئے مسلم لیگ ن کی تباہی کے ساتھ ساتھ سیاسی خود کشی کر لی ہے شہباز شریف وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھ کر جس بے دردی سے ہر دو تین ایام کے بعد بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں بھاری اضافہ کیئے جا رہے ہیں اس کی مثال دنیا بھر کے کسی ملک سے نہیں دی جا سکتی جب سے شہباز شریف وزیراعظم بنے ہیں ملک کا ہر روز کروڑوں لوگوں کے لیئے مشکلات پریشانیوں کا پیغام لاتا ہے بھارت اور بنگلہ دیش ہی نہیں کئی دھائیوں تک حالت جنگ میں رہنے والے افغانستان کی معاشی حالت ہم سے کہیں بہتر ہے ہم آج جس معاشی اخلاقی تباہی کا شکار ہوئے ہیں اس کا الزام ہم بھارت کو نہیں دے سکتے اس کے ذمہ دار پاکستان پر راج کرنے والے فوجی امروں کے ساتھ ساتھ بھٹو اور نوازشریف خاندان ہیں جن کے بار بار کے اقتدار نے اج ملک کو گہری کھائی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے پر شخص دو وقت کی روٹی کے لیئے پریشان ہے دوسری جانب حکمران بیوروکریسی اور اشرافیہ دونوں ہاتھوں سے ملکی وسائل کو لوٹ کر اپنی اثاثے بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں اور کروڑوں لوگ اس صورتحال سے انتہائی کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیئے ہیں مسلم لیگی بھی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے لیئے خودکش حملہ اور ثابت ہوئے ہیں جن کے بعد شاید ملکی سیاست میں مسلم لیگ ن کا کوئی نام لیوا باقی نہ رہے۔

اہل خانہ سوتے رہے اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیت کر فرار ہو گئے

While the family slept the burglers escaped with gold ornaments and cash worth lakhs of rupees

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جولائی، 2024) — اہل خانہ سوتے رہے اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیت کر فرار ہو گئے۔افتخار احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں رات کو اپنی فیملی کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ہماری الماری کا تالہ توڑ کر اس میں موجود طلائی زیورات اور پچاس ہزار روپے کی نقدی چرا لی۔سحری کے وقت میری بہو روزہ رکھنے کیلئے اٹھی تو دیکھا کہ الماری کا تالا ٹوٹا ہوا اور اس میں موجود طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی۔ادہرباغ جمیری کے علاقے میں عبدالحمید نامی شخص کی آڑھائی لاکھ مالیت کی بکری چوری کر لی گئی۔

کلرسیداں 21 سالہ نوجوان کو اغوا کر لیا گیا

A 21-year-old youth was abducted from Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جولائی، 2024) —کلرسیداں 21 سالہ نوجوان کو اغوا کر لیا گیا۔ذوالفقار کے مطابق رات 9 بجے ہمارے گھر کے مرکزی گیٹ پر کسی نے دستک دی،میرا بیٹا بلال گیٹ پر گیا اور کہا کہ میں دوستوں کیساتھ باہر جا رہا ہوں جس کے بعد پانچ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود میرا بیٹا گھر واپس نہیں آیا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

چوآخالصہ میں دو مقامات سے جلوس علم نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے

Two Moharram processions taken out in Choa Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جولائی، 2024) —9 محرم الحرام کے موقع پر چار قصبات چوآخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،سکوٹ اور دھمالی سے برآمد ہونے والے جلوس علم مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئے دن کو چوآخالصہ میں دو مقامات سے جلوس علم نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔آج بروز بدھ یوم عاشور کے موقع پر چوآخالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ھوں گی یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوآخالصہ میں ہو گا جہاں دن گیارہ بجے حاجی محمد صادق کے گھر سے جلوس علم برامد ہو گا جس کے بعد شرکا جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے حویلی سید آصف علی شاہ پہنچیں گے جہاں سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گی جس کے بعد شرکا ماتم زنی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچیں گے جہاں علمائے کرام و ذاکرین خطاب کریں گے جس کے بعد ماتمی دستے زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں کے بعد پروگرام اختتام پزیر ہو گا۔تریل میں آج دن دس بجے عابد حسین کے گھر سے جلوس نکلے گا جو قصر فاطمہ میں اختتام پزیر ہو گا اسی طرح پیر گراٹہ سیداں میں سید ابرار حسین کے گھر سے جلوس برآمد ہو گا جو قصر بنی ہاشم میں اختتام پزیر ہو گا جبکہ گیارہ محرم کو دن دس بجے کلرسیداں میں بھی جلوس نکالا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button