DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Government Establishes Registration Centers in Kallar Syedan for Socio-Economic Survey

پنجاب حکومت نے سماجی و اقتصادی سروے کے لیے کلر سیداں میں رجسٹریشن سینٹرز قائم کر دیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، جولائی، 2024) –پنجاب حکومت نے تحصیل کلرسیداں میں سوشل اکنامک رجسٹریش سروے کے لیئے 14 ہائی ہائیر سیکنڈری مدارس میں مراکز قائم کیئے ہیں جہاں عام افراد اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ اپنی رجسٹریشن کرائیں گے خواہشمند ان رجسٹریشن مراکز اور مقامی پٹواری صاحبان سے مذید معلومات حاصل کر سکتے ہیں تحصیل کلرسیداں میں درج ذیل چودہ مدارس میں رجسٹریشن مراکز قائم کیئے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائی مدارس کلرسیداں،گورنمنٹ گرکز ہائی سکول بھلاکھر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلریاں،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نلہ مسلماناں شمالی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلہ مسلماناں،گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال،گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ،گورنمنٹ گرلز ہائرسکینڈری سکول سموٹ،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول ڈیرہ خالصہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنام،گورنمنٹ گرلز /بوائز سیکنڈری سکول دوبیرن کلاں،گورنمنٹ سکول پھلینہ شامل ہیں۔

Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 10, 2024) – The Punjab government has set up centers in 14 high and higher secondary schools in the Tehsil of Kallar Syedan for the socio-economic registration survey. Residents can register at these centers by bringing their national identity cards. Those interested can obtain more information from these registration centers and local Patwaris.

The registration centers have been established in the following schools in Tehsil Kallar Syedan:

  1. Government Boys/Girls High School, Kallar Syedan

  2. Government Girls High School, Bhallakhar

  3. Government Girls High School, Kallarian

  4. Government Girls Higher Secondary School, Nala Muslimana (North)

  5. Government Girls High School, Nala Muslimana

  6. Government High School, Bhakkral

  7. Government Boys/Girls Higher Secondary School, Choa Khalsa

  8. Government Girls Higher Secondary School, Smot

  9. Government Higher Secondary School, Dera Khalsa

  10. Government Boys High School, Chanam

  11. Government Girls/Boys Secondary School, Doberan Kallan

  12. Government School, Phalina

Residents are encouraged to utilize these centers for their socio-economic registration to aid in the comprehensive survey being conducted by the government.

نوجوان محنت کش زہریلے سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا

The young laborer died due to the bite of a poisonous snake in Tal Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، جولائی، 2024) –نوجوان محنت کش زہریلے سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا متوفی دو کمسن بچیوں کا باپ تھا تفصیلات کے مطابق تل خالصہ کی ڈہوک الف میں صداقت حسین نامی محنت کش اپنے گھر چارپائی پر آرام کر رھا تھا کہ گرمی کا ستایا ہوا زہریلہ سانپ اس کی جوتی کے اندر بیٹھ گیا صداقت حسین نے جوتا پہن رھا تھا ک اسے سانپ نے ڈس لیا اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں پہنچایا گیا جہاں اسے انسدادی ٹیکہ لگایا گیا اور کچھ دیر بعد اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد وہ ایک دربار پر حاضر ہوا سلامی پیش کی اور گھر واپس جہاں آ گیا جہاں اسے خون کی قے ہوئی اور اس کے ساتھ ہی روح قفس عنصری کو پرواز کر گئی اس کے بعد گھر والوں نے چارپائی کے نیچے موجود زہریلے سانپ کو بھی مار دیا

کلرسیداں کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کا موجب بننے والی بیس سے زائد ریڑھیوں اور سوزوکیوں کے خلاف کاروائی

Action against more than twenty rickshaws and Suzukis causing encroachment in various markets of Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، جولائی، 2024) –بلدیہ کلرسیداں کے انکروچمنت انسپکٹر ملک محمد اشتیاق نے منگل کے روز کلرسیداں کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کا موجب بننے والی بیس سے زائد ریڑھیوں اور سوزوکیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اکیس ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا اور خبردار کیا کہ جو بھی ریڑھی یا سوزوکی سڑکوں پر کھڑی کرکے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالے گی اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اگلے مرحلے میں ریڑھیاں بحق سرکار ضبط بھی کر لی جائیں گی۔

میٹرک کی طالبہ مومنہ کامران نے 1160 حاصل کرکے تحصیل کلرسیداں میں اول پوزیشن حاصل کی

Momina Kamran, a Matriculation student secured 1160 and secured the first position in Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، جولائی، 2024) – شاہین پبلک سکول کلرسیداں میں میٹرک کی طالبہ مومنہ کامران نے 1160 حاصل کرکے تحصیل کلرسیداں کے ٹاپ پر رہنے والے دس طلبہ طالبات میں اول پوزیشن حاصل کی طالبہ کا تعلق نواحی گاؤں بھلاکھر سے ہے اور یہ معروف قانون دان چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ کی دختر ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button