کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جولائی، 2024) – انجینیئر قمر اسلام راجہ کنوینیر ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی کلر سیداں گورنمنٹ گرلز کالج میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شرکت کے بعد مسعود بھٹی صاحب کے دفتر امد جہاں سابق وائس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس،سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق سٹی ناظم کلر سیداں شیخ حسن ریاض، سٹی راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین،جنید بھٹی،راجہ پرویز اختر منہاس،بابو ظفر اقبال،بابو غالب حسین،مرزا ساجد چوہدری یاسر،راجہ فرقان حیدر، شیخ سلمان شمسی،چوہدری یاسر ولایت اور دیگر نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے تفصیلی آگاہی دی۔ اکرام الحق قریشی نے انہیں بتایا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ٹال پلازہ کا مسئلہ کر کے ایک بار پھر تحصیل کلرسیداں کے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیئے۔اب یہ ٹال پلازہ دھانگلی میں لگے گا۔بابوظفر اقبال نے کلرسیداں اور کہوٹہ کے درمیان یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر انجینیئر قمر اسلام راجہ نے کہا کہ اپ کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد یونیورسٹی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔جہاں میری معاونت کی ضرورت ہوئی میں اپنا پورا حق ادا کروں گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 6, 2024) – Engineer Qamar Islam Raja, the convener of District Rawalpindi, attended a laptop distribution ceremony at the Kallar Syedan Government Girls College. Following the ceremony, he visited the office of Masood Bhatti where he met with the former Vice Chairman of Kallar Syedan Municipality Chaudhry Zia Rab Minhas, former Chairman of UC Nala Muslimana Chaudhry Shafqat Mahmood, former City Nazim Kallar Syedan Sheikh Hassan Riaz, City Raja Zaffar Mahmood, Chaudhry Zain-ul-Abideen, Junaid Bhatti, Raja Pervez Akhtar Minhas, Babu Zaffar Iqbal, Babu Ghalib Hussain, Mirza Sajid, Chaudhry Yasir, Raja Furqan Haider, Sheikh Salman Shamsi, Chaudhry Yasir Wilayat, and others who briefed him on various issues in detail.
Ikram ul Haq Qureshi informed Engineer Qamar Islam Raja that former Prime Minister Raja Pervez Ashraf had won the hearts of millions of people in Tehsil Kallar Syedan by resolving the toll plaza issue. The toll plaza will now be situated in Dhuangalli. Babu Zaffar Iqbal demanded the establishment of a university between Kallar Syedan and Kahuta, to which Engineer Qamar Islam Raja responded that local assembly members Raja Usama Sarwar and Raja Saghir Ahmad are working tirelessly for the university. He assured that he would provide full support wherever needed.
صوبائی حکومت نے معروف بیوروکریٹ خالد یامین ستی کی کمشنر راولپنڈی ریونیو تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
The provincial government has issued a notification for the appointment of well-known bureaucrat Khalid Yamin Satti as Commissioner of Rawalpindi Revenue
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جولائی، 2024) –صوبائی حکومت نے معروف بیوروکریٹ خالد یامین ستی کی کمشنر راولپنڈی ریونیو تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا یہ اس سے قبل کمشنر بہاولپور اور ڈی جی اینٹی کرپشن بھی تعنیات رہے ان کا تعلق کہوٹہ کی یوسی نرڑھ سے ہے ان کے بھائی بلال یامین ستی ضلع مری سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں ان کے والد محترم کرنل محمد یامین ستی صوبائی وزیر اور چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی بھی رہے ان کی ہمشیرہ اور بھانجی بھی رکن پنجاب اسمبلی رہی ہیں مقامی حلقوں نے خالد یامین ستی کی راولپنڈی تعنیاتی کا زبردست خیرمقدم کیا ہے
تمام ادارے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور ملک کو آئین و دستور کے مطابق چلنے دیں۔محمد اعجاز بٹ
All institutions should learn from past mistakes and let the country run according to the constitution, Mohammad Ijaz Butt
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جولائی، 2024) –پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نوید مغل جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نے کہا ہے کہ اگر جنرل ضیاالحق ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون نہ مارتے تو ملک کو آج جن مسائل کا سامنا ہے وہ کب کا اس صورتحال سے نکل گیا ہوتا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کس نے کرنی ہے اس کے فیصلے کا اختیار جمہوریت میں صرف عوام کو ہی حاصل ہے عوام کے بغیر کسی بھی دوسرے ذرائع سے اقتدار حاصل کرنے والے خود کو عوام کا نمائندہ نہیں کہلوا سکتے انہوں نے کہا کہ ملکی آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین ہو چکا ہے آج بھی ہم اس آئین پر عمل پیرا ہوکر ملک کو مشکلات کے گرداب سے نکال سکتے ہیں سیاست کرنا صرف سیاست دانوں کا کام ہے انہیں منتخب اور مسترد کرنے کا بھی اختیار صرف عوام کو ہی حاصل ہے اس کے علاوہ یہ اختیار کسی کو بھی حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آمریتوں نے ہمارے بنیادی جمہوری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں ہم اپنے قیام کی پون صدی بعد میں شفاف اںتخابات کرانے میں مسلسل ناکام ہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ادارے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور ملک کو آئین و دستور کے مطابق چلنے دیں۔
چرس برآمدی کیس میں گرفتار ملزم اسد محمود کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
Asad Mehmood, arrested in the hashish case, was ordered to be released from jail on bail on depositing a bond of fifty thousand rupees
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جولائی، 2024) –ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں وارث جاوید نے چرس برآمدی کیس میں گرفتار ملزم اسد محمود کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم کیخلاف آدھا کلو چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔وکیل صفائی نے اپنے دلائل میں کہا کہ پولیس نے ملزم کو سہی راجگان (بھلاکھر) سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کلرسیداں بائی پاس پر لے جا کر منشیات کی جھوٹی برآمدگی ڈال دی جس پر معزز عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ماہ جون میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 2112 گاڑیوں کو آی چالان
In June, total of 2112 vehicles were impounded during the action against illegal transporters
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جولائی، 2024) – ٹریفک وارڈنز انسپکٹر چوہدری محمد قاسم، انسپکٹر راجہ عامر رحمان، انسپکٹر راجہ نجم الحسن اور بیٹ انچارج عادم منیر نے ماہ جون میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 2112 گاڑیوں کو آی چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوے مجموعی طور پر 1464750 روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا جبکہ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 14 گاڑی مالکان کیخلاف مقدمات درج کروانے۔
سابق کونسلر چوہدری پرویز اختر انتقال کر گئے نماز جنازہ سموٹ کے قریب ادا کی گئی
Former councilor Chaudhry Parvez Akhtar passed away, funeral prayers were offered near the Smot
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سابق کونسلر چوہدری پرویز اختر انتقال کر گئے نماز جنازہ سموٹ کے قریب ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری محمد ایوب،لالہ محمد رسول،راجہ محمد نواز،چوہدری بابر ضمیر،شریف بھٹو،حسن اختر و دیگر نے شرکت کی،ادہر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد ظہیر،سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے چوہدری پرویز اختر کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔