Kallar Syedan: PTI’s former nominee Col M Shabbir Awan appeared in the Anti-Terrorism Court, further cases found at twelve more police stations.
پی ٹی آئی کے سابقہ نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی،مزید بارہ پولیس اسٹیشنوں میں ان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے درج مقدمات سامنے آگئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, اپریل,2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنماسابق رکن صوبائی اسمبلی اور کلرسیداں کہوٹہ کے حلقہ سے پی ٹی آئی کے سابقہ نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی،مزید بارہ پولیس اسٹیشنوں میں ان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے درج مقدمات سامنے آگئے۔اس طرح ان کے خلاف اب تک 14 تھانوں کی سانحہ نومئی کے حوالے سے درج مقدمات میں شامل کر لیا گیا جن میں ٹیکسلا،حضرو،مورگاہ،آر اے بازار،پنڈی کینٹ،سول لائنز،وارث خان،صادق آباد اور تھانہ نیو ٹاؤن بھی شامل ہیں۔ انسداد دہشتگردی کورٹ نمبر ایک نے کرنل محمد شبیر کی چودہ مقدمات میں 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ادہر کرنل محمد شبیر اعوان نے عدالت پیشی کے بعد کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سانحہ نومئی سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے بیانات کی روشنی میں چودہ تھانوں میں درج مقدمات میں شامل کر لیا گیا جو جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کلرکہوٹہ کے تمام کارکنان میرا اثاثہ ہیں مگر میں ان لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا جنہوں نے 164کے بیانات میں عمران خان اور بشری بی بی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا انہیں بدنام کیا اور ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے ایسے پارٹی دشمنوں کے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں نہ اس سے ہاتھ ملانا پسند کرتا ہوں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, April 2024)-Former PTI leader and candidate from Kallar Syedan / Kahuta constituency Colonel Muhammad Shabir Awan appeared in the anti-terrorism court for his alleged involvement in terrorism cases. Further, 12 cases related to the May 9 incident have been filed against him in various police stations. A total of 14 cases have been registered against him so far, including in Taxila, Hazro, Morgah, R.A Bazaar, Pindi Khattar, Civil Lines, Waris Khan, Sadiqabad, and New Town police stations. The Anti-Terrorism Court No. 1 has approved interim bail for Colonel Muhammad Shabir till April 17 in fourteen cases. Colonel Muhammad Shabir Awan, speaking to the media in Kallar Syedan after appearing in court, stated that he has no connection with the November incident. He added that he has been included in the cases registered in fourteen police stations in light of the statements made by former PTI member of the National Assembly, Sadaqat Ali Abbasi, which are based on lies. He said that all PTI workers in Kallar Syedan are his assets, but he cannot sit with those who defamed Imran Khan and Bushra Bibi in statement 164 and became witnesses against him. He further expressed that he can sit with party enemies but does not prefer to shake hands with them.
سہوٹ صدرہ کے محمد زیان بٹ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا
M Zayan Butt shot and injured by man hiding in bushes in Sahot Sadra
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, اپریل,2024ء)—چوآخالصہ میں 19 سالہ نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا موضع سہوٹ صدرہ کے محمد زیان بٹ نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں گھر چوآخالصہ کے قریب بیول روڈ کے ایک سٹور پر جا رھا تھا کہ نالہ سریں کی جھاڑیوں میں چھپے کسی شخص نے مجھے گولی مار دی جس سے میں زخمی ہو گیا میری آواز سن کر راجہ راحیل سامنے آیا جس نے مجھے ہسپتال پہنچایا کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی ملاقات
Pakistan Censor Board member Muhammad Zarif Raja met Federal Minister Petroleum Mosadaq Malik
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, اپریل,2024ء)—وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی ملاقات،وفاقی وزیر نے چوآخالصہ گیس پراجیکٹ کو فوری مکمل کرنے اور کلرسیداں کو بھی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا۔محمد ظریف راجا نے وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ چوآخالصہ سوئی گیس پراجیکٹ سست روی سے جاری ہے جس سے پراجیکٹ کی تکمیل میں غیرضروری تاخیر ہو رہی ہے اس کی بعض آبادیوں کو پراجیکٹ میں شامل نہ کیا گیا جس سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر سے کلرسیداں اور گردونواح کی یوسیز کو بھی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر مصدق ملک نے ماتحت عملے کو چوآخالصہ سوئی گیس پراجیکٹ کو بلاتاخیر مکمل کرنے اور کلرسیداں سمیت دیگر علاقوں کے بھی سروے کا حکم دیا جس پر محمد ظریف راجا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر ریجنل دفتر راولپنڈی میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
Sub Inspectors were promoted to the rank of inspectors at the Regional Office Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, اپریل,2024ء)—انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرترقی پانے والے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے27سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر ریجنل دفتر راولپنڈی میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفرازالپا نے اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹریاسرمحمود، آفتاب رشید،محمد غفار، اظہر محمود،سبط الحسن، ذوالفقار علی،ندیم ظفر،تنویر اشرف،محمد فاروق،شوکت علی،جاوید اقبال،گلفراز احمدخان،طارق منظور، محمد اکرم، محمد یار،ظفر اقبال،رشید احمد،بابر علی، منظور حسین،غلام حسین، مس گلناز بیگم،شہزاد اقبال،زوہیب علی،عبد الرحیم، شکیل احمدودیگر شامل ہیں،آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اب آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں اور اپنی اور محکمہ کی مثبت شناخت کو برقرار رکھیں،میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
یاسر منصور کی جانب سے اپنی رھائشگاہ بشندوٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے اعزاز میں افطار ڈنر
Iftar dinner in honor of former Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi by Yasir Mansoor at his residence
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, اپریل,2024ء)—پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما یاسر منصور کی جانب سے اپنی رھائشگاہ بشندوٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے اعزاز میں افطار ڈنر،تقریب میں سابق چئیرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضی،کمانڈر قاسم ستی،کرنل سعید، قدیر عباسی،سید سیماب حیدر شاہ،عاقب علی، احسن بٹ،وقار بٹ،میڈم نبیلہ انعام،چوہدری حمید،ہارون جنجوعہ،راجہ آفتاب،عثمان مانی،راجہ منصور،وقاص احمد،مرزا فرخ،ہمایوں کیانی،زوہیب اکرام،ایڈووکیٹ اعجاز گجر،دانیال کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔
چوآ روڈ پر سعید بیکرز پر قائم فیرپرائس شاپ کا اچانک دورہ،ریٹ چیک کیئے گے
Authorities check prices at Saeed Bakers on Choa road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, اپریل,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کا اندرون شہر چوآ روڈ پر سعید بیکرز پر قائم فیرپرائس شاپ کا اچانک دورہ،ریٹ چیک کیئے لوگوں کو خریداری کرتے ہوئے دیکھا اور کہا کہ مسعود احمد بھٹی نے رمضان کے موقع پر روزے داروں کی سہولت کے لیئے جو فیئر پرائس شاپ قائم کی اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پکوڑے مارکیٹ نرخوں سے بھی 140 روپے فی کلو کم اور سموسہ 60 روپے فی درجن کم نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں انتظامیہ اس انسان دوستی پر ان کی مشکور ہے۔
چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
The accused who was involved in the theft was arrested at Masjid while doing eitkaaf
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, اپریل,2024ء)—کوٹ مومن میں چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ 2 ایام قبل موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی واردات کی تھی اور یہ چوری کے بعد اعتکاف بیٹھ گیا جسے پولیس نے مسجد سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم سے درزی کی دکان سے چوری کیےگئے 12 سوٹ بھی برآمد کرلیئے گئے