DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Awami Tehreek Minhaj-ul-Quran International has announced to support the whole panel of PPP

عوامی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے گوجرخان کے حلقہ این اے 52 حلقہ پی پی 8 اور 9 میں پیپلزپارٹی کے پورے پینل کو سپورٹ کرنے کا اعلان

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 28 جنوری2024ء)—عوامی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے گوجرخان کے حلقہ این اے 52 حلقہ پی پی 8 اور 9 میں پیپلزپارٹی کے پورے پینل کو سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حلقہ پی پی 9 سے انکا امیدوار پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا. مرکزی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور گوجرخان میں راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ اس بات کا اعلان کیا اور انھوں نے تمام قیادت اور کارکنان کو اکٹھا کرکے پیر سید اسد شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر صدیق حسین شاہ ڈھوک پیراں دلمی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، خرم پرویز راجہ اور راجہ سرفراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر منہاج ایشین کونسل چوہدری جمیل،صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 8 میاں عامر رحمان، جنرل سیکرٹری پی پی 8 راجہ ریاض، چوہدری جاوید اقبال، راجہ ظفر ، حلقہ پی پی 9 صدیقہ خانم راجہ، ادریس زعفران، غالب حسین قادری، راجہ اسرار ، حاجی حنیف ، ڈاکٹر ساجد محمود ڈار، راجہ ساجد محمود، راجہ محمد عمر فاروق، واحد علی قادری، سید عقیل اشفاق، میاں سمیع الرحمان، کونسلر راجہ نوید جمالی، محمد اسرار، طالب حسین قادری، راجہ عامر محمود، راجہ دلشاد، راجہ رفعت نثار قادری، کونسلر راجہ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گراں قدر خدمات ہیں انہوں نے بیشمار ترقیاتی کام کروائے ہیں اور حلقے کی عوام کا،ہر دیرینہ مسلہ حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اس لیے گوجرخان سے پاکستان عوامی تحریک کے تمام ووٹرز کارکنان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ ڈال کر انکو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ تاحیات ممبرشپ تھی اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی تاحیات ممبرشپ حاصل کی ہے بی بی شہید کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ دلی لگاو تھا ۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے ہم بلاتفریق عوامی خدمت اور مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں اسی وجہ سے تحصیل گوجرخان کے عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں وہ ایسے نمائندے کو منتخب کریں جو اسمبلی میں جا کر ڈنکے کی چوٹ پر حق نمائندگی۔ادا کرے ۔ نا کہ چب کا روزہ رکھے ۔ انہوں نے کہا ہم حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انکی محبتوں اور اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا

Gujar Khan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 28, 2024)- Awami Tehreek Minhaj Al-Quran International has announced to support for the whole panel of PPP in Constituency PP 8 and 9 of NA 52 Constituency PP 9 of Gujar Khan. Their candidate withdrew in favor of the PPP candidate. The Central Secretary General of Awami Tehreek Minhaj-ul-Quran International Khurram Nawaz announced this along with Raja Pervez Ashraf in Gandapur Gujar Khan and he gathered all the leadership and workers together Pir Syed Asad Shah Sajjada Nashin Astana Alia Pir Siddique Hussain Shah Dhok Piran Dulmi and Speaker National Assembly Raja Parvez Ashraf, Khurram Parvez Raja and Raja Sarfaraz held a press conference and announced full support for the nominated panel of Pakistan People’s Party. Raja Pervez Ashraf further said that police station politics is not our way. The people of Gujar Khan trust him, they should elect such a representative who will go to the assembly and represent them properly. He said we thank those who supported us.

این اے 52 میں راجہ جاوید اخلاص،پی پی 8 میں افتخار وارثی اور پی پی 9 میں راجہ شوکت عزیز بھٹی کو کامیاب کریں۔آزاد کشمیر کے وزیرصنعت راجہ محمد صدیق

We will help succeed Raja Javed Ikhlas in NA 52, Iftikhar Warsi in PP 8, and Raja Shaukat Aziz Bhatti in PP 9, Azad Kashmir Industries Minister Raja Muhammad Siddique

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 28 جنوری2024ء)—آزاد کشمیر کے وزیرصنعت راجہ محمد صدیق نے رکھ موڑ میں مرزا عبدالروف،مرزا عبدالرحمان،مرزا الطاف،گہنگریلہ میں راجہ مراد،راجہ یونس،راجہ اسحاق کی رہائشگاہوں پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اللہ کے کرم اور عوامی حمایت سے نواز شریف کی قیادت میں تاریخی فتح حاصل کرے گی نواز شریف ایک نظریہ کا نام ہے تعمیر وترقی کا دوسرا نام نوازشریف ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا اور رکا ہوا سفر دوبارہ شروع ہوگا پاکستان کے طول وعرض میں آباد کشمیری مہاجرین نواز شریف کے نامزد امیدواروں کا بھرپور ساتھ دیں انھوں نے آباد کشمیریوں سے کہا کہ وہ این اے 52 میں راجہ جاوید اخلاص،پی پی 8 میں افتخار وارثی اور پی پی 9 میں راجہ شوکت عزیز بھٹی کو کامیاب کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button