DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Candidate for Constituency NA51 Raja Tariq Azim’s campaign Office Inauguration Ceremony held
امیدوار برائے حلقہ NA51 راجہ طارق عظیم کے مرکزی دفتر کہوٹہ کی افتتاحی تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2024)
امیدوار برائے حلقہ NA51 راجہ طارق عظیم کے مرکزی دفتر کہوٹہ کی افتتاحی تقریب، بڑی تعداد میں سپورٹرز ووٹرز کی شرکت،نوجوانوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑئے، راجہ طارق عظیم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،وکٹ کے نشان پر مہر لگا ک کامیاب کریں ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال، مرکز میں یونیورسٹی، کالجز، ہر تحصیل میں گراونڈ، سڑکوں کے جال اور دیگر میگا پراجیکٹس دونگا راجہ طارق عظیم کا خطاب عوام سے وعدہ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں راجہ طارق محمود المعروف راجہ طارق عظیم امیدوار برائے MNA حلقہ NA51 کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب عوام علاقہ ورکرز کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت پنڈال آمد پر راجہ طارق عظیم کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ طارق عظیم نے کہا کہ آپ 75 سالوں سے سب کو آزما چکے ہیں میں ملنگ بندہ ہوں آپ میں سے ہوں آپکے مسائل سے بخوبی واقف ہوں 8 فروری کو وکٹ کے نشان پر مہر لگائیں آپکی ہسماندگیوں محرومیوں کا ازالہ کر دونگا ہمارا حلقہ آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے آپ سے وعدہ کرتا ہوں مجھے کامیاب کریں ہسپتال، تعلیمی اداروں میں انقلابی اصلاحات، گراونڈ، نوجوانوں کو بے روزگاری کی فراہمی سمیت دیگر میگا پراجیکٹ دونگا پرانے چہروں کو بار بار نہ آزمائیں میرا مشن آپکی خدمت کا ہے خدانخواستہ کامیاب نہ بھی ہوا تب بھی آپکی خدمت جاری رکھونگا راجہ طارق عظیم نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جبکہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ اپنے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 January 2024)
Candidate for Constituency NA51 Raja Tariq Azim’s headquarters inauguration ceremony, the participation of a large number of supporters and voters, youths danced to the beat of drums, and loud slogans of Raja Tariq Azim Zindabad. State-of-the-art hospitals in every tehsil, university in the center, colleges, ground in every tehsil, network of roads, and other mega projects will be given by Raja Tariq Azim. Inauguration ceremony of MNA Constituency NA51 Central Office, the public area, workers, and workers participated in large numbers, Raja Tariq Azim was welcomed on his arrival at the venue by the beat of the drum, and flower petals were showered. I have tried all of them. I will do revolutionary reforms in hospitals, educational institutions, ground, youth unemployment, and other mega projects. Do not try old faces again and again. My mission is to serve you. Raja Tariq Azeem thanked all his friends while cutting the ribbon and formally inaugurated his office.
راجہ عامر مظہرنے اپنے ووٹروں، سپورٹروں،دوستوں،عزیزوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے امیداروں کی حمائت کا اعلا ن کر دیا
Raja Amir Mazhar along with his voters, supporters, friends, and loved ones announced the support of Muslim League-N candidates

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2024)
حلقے کی سیاست میں تبدیلی، چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے اپنے ووٹروں، سپورٹروں،دوستوں،عزیزوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے امیداروں کی حمائت کا اعلا ن کر دیا، یوسی کی صورتحال تبدیل،گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی نمبردار ملک قمر الزمان کے زیر انتظام پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، راجہ صغیر احمد کی یونین کونسل ہوتھلہ میں بڑا جلسہ ہوا جس میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت راجہ عامر مظہر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ کی دوست احباب برادری سمیت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان، راجہ عامر مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست احباب کے بھرپور اسرار اور علاقہ کی بہتری کیلیے مسلم لیگ ن کے نمائندوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا میرا نامزد نمائندوں سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ جو لوگ آج آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ ان کو اچھی طرح پہچان لیں اور منتخب ہونے کے بعد ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد علاقہ میں ترقی و خوشحالی ہے اس وقت لوگ بڑی مشکل سے گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں ہمیں مل کر ان کی زندگیوں میں سکون لانا ہو گا، راجہ صغیراحمد نے کہا کہ میں اپنے بھتیجے مرحوم راجہ مظہر حسین سابق ضلعی نائب ناظم کے بیٹے راجہ عامر مظہر چیئرمین یوسی ہوتھلہ کا دوست احباب اور برادری سمیت ہماری حمائت کرنے پر تہہ دل سے مشکور و ممنون رہوں گا، انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان سے مشاورت کے ساتھ تعمیر ترقی کیلیے کام کرونگا، راجہ اسامہ اشفاق سرور نے راجہ عامر مظہر کو ویلکم کہا اور انہیں یقین دلایا کہ بھائیوں کی طرح مل کر اس علاقہ میں تعمیرترقی کا نیا باب شروع کریں گے اس موقع پر چیئرمین راجہ شوکت، وائس چیئرمین عبدالحمیدمغل، معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری، ٹھیکدار راجہ طالب، سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
سی پی او راولپنڈی نے بھون اعوان کے لیے پولیس چوکی منظور کر لی
CPO Rawalpindi approved police post for Bhoon Awan




