DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: All the power feeders of Kallar Syedan, Sagri, Rawat of IESCO sub-division Choa Khalsa remained closed
آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام کلرسیداں،ساگری،روات کے متعدد بجلی کے فیڈرز بند رہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—کلرسیداں چوآخالصہ روات اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے نئے سال کی ابتدا بجلی گیس اور پانی کی بندش سے کی،جہاں جہاں سوئی گیس کی لائن موجود ہے وہاں گیس مکمل بند رہی،آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام کلرسیداں،ساگری،روات کے متعدد بجلی کے فیڈرز صبح نو بجے سے دن دوبجے تک بند رہے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی دن کے بیشتر اوقات ں جلی بند رہنے سے صارفین پانی کی تلاش میں بھی مارے مارے پھرتے رہے اس طرح ہزاروں لوگوں کے لیئے نئے سال کا سورج بجلی پانی اور گیس کی محرومی کے ساتھ طلوع ہوا اس طرح ہزاروں افراد نئے سال کے پہلے ہی روز بجلی پانی گیس سے محروم رہے اس کے باوجود سیاسی بازیگرز بضد ہیں کہ انہوں نے ں جلی کا بحران ختم کیا تھا اگر یہ بات درست ہے تو آج بھی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02 January 2024)- As the people of Kallar Syedan, Choa Khalsa, Rawat, and adjoining areas welcomed the New Year, they found themselves grappling with disruptions in electricity, gas, and water supply. Residents in various localities, where gas pipelines are installed, experienced a complete shutdown of the gas supply. The IESCO (Islamabad Electric Supply Company) division in Choa Khalsa witnessed power feeders for multiple electricity grids remaining suspended from 9 AM to 2 PM, leaving communities without electricity during crucial daylight hours.
While the power outages persisted, load shedding continued intermittently in other regions, exacerbating the water crisis. Consumers faced difficulties in accessing water due to the frequent closures of supply lines. Despite thousands of individuals enduring the deprivation of electricity, water, and gas on the first day of the new year, political leaders maintain that they had resolved the gas crisis earlier. This raises questions among the affected populace about the accuracy of such claims, given the ongoing hours-long load shedding.
Residents expressed frustration over the situation, emphasizing the need for urgent action to address the persistent challenges in the provision of essential services. As Kallar Syedan Division begins the new year grappling with power outages, water shortages, and gas interruptions.
مسلم لیگ ن سمیت پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دم توڑ رہی ہیں۔ کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ
People’s Party and Tehreek-e-Insaf along with Muslim League-N are dying. Colonel (Rtd) Raja Waseem Janjua
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—ٹی ایل پی کے امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ نے ہے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دم توڑ رہی ہیں۔ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل صرف ٹی ایل پی کے پاس ہے۔عوام خالی نعروں اور وعدوں پر یقین نہ رکھیں،خود غرضی کی سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر ہمیشہ کیلئے گول ہونے والا ہے۔انہوں نے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی ملک میں نظام مصطفی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،عوام اب کی بار مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو مسترد کر کے ٹی ایل پی کا ساتھ دیں۔
کرایوں پر پابند کرنا انتظامیہ کے لییے کھلا چیلنج
Fixing fares is an open challenge for authorties
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے اتوار کو مقامی ویگن اڈوں کا دورہ کیا اور انہیں نیا کرایہ نامہ مہیا کرتے ہوئے فوری اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ ٹرانسپورٹروں کو جو نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے وہ اس سے تین سے چار گنا زائد کرائے پہلے ہی وصول کر رہے ہیں انہیں کرایوں پر پابند کرنا انتظامیہ کے لییے کھلا چیلنج ہو گا۔
تجاوزات کی بھرمار مسافر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لییے اذیتناک صورتحال
Heavy encroachment is a painful situation for passenger vehicles and pedestrians
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—کلرسیداں میں تجاوزات کی بھرمار مسافر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لییے اذیتناک صورتحال۔شہر کے تمام بازاروں چوکوں چوراہوں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوز کنندگان کا مکمل راج ہے اور بلدیہ کلرسیداں اس مکروہ دھندے کی سب سے بڑی سہولت کار ہے جس کی موجودگی میں قوانین پر عمل درآمد ممکن ہی نہیں۔یہ آپریشن کے نام پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتی ہے جس کا مطلب شلغموں سے مٹی اتارنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا،پنڈی روڈ چوآروڈ کے تمام فٹ پاتھوں پر ورکشاپیں اور دوکانداروں کا سامنا پڑا ہوا ہے سڑک پر ریڑھیاں مستقل بنیادوں پر کھڑی رہتی ہیں جس سے سڑک پر سے گاڑی اور فٹ پاتھ سے پیدل چلنے والوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے اور حالات روز بروز بہتر ہونے کی بجائے مذید خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں جس کی حقیقی ذمہ دار بلدیہ کلرسیداں ہے جو مافیاز کی سب سے بڑی سہولت کار ہے جس کی موجودگی میں تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہی نہیں ہے۔
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد ضمیر کی والدہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں
Retired Headmaster Mohammad Zameer’s mother passed away in UK
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد ضمیر کی والدہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ ڈھوک پنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،چوہدری شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی،عاطف اعجاز بٹ،سابق کونسلر صوبیدار غلام ربانی،سردار صلاح الدین احمد،ماسٹر محمد ظہیر،چوہدری طارق تاج، راجہ نعمان ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔
کسی بھی روٹ پر ٹرانسپورٹروں نے نئے کرایے نامہ پر عملدرامد نہیں کیا
Transporters on any route have not implemented the new fares
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—تحصیل انتظامیہ کی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں کسی بھی روٹ پر ٹرانسپورٹروں نے نئے کرایے نامہ پر عملدرامد نہیں کیا اور تمام روٹوں پر مقررہ کرایوں سے دوسے تین گنا زائد کرایوں کی وصولی جاری رہی۔کلرسیداں سے ڈہوک پنڈ تین کلومیٹر کا کرایہ 60 روپے 8 کلومیٹر چوآخالصہ کا کرایہ 100 روپے وصول کیا جاتا رہا اسی طرح کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ،بیول،دوبیرن کلاں،بھلاکھر،باغ جمیری،روات، راولپنڈی پیرودھائی سمیت کسی بھی روٹ پر کرایوں میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوسکی یاد رہے کہ گزشتہ روز اے سی کلرسیداں نے ویگن اڈوں پر جا کر انہیں نیا کرایہ نامہ کیا تھا۔
ماہ دسمبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1705گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری
During the action against traffic irregularities in the month of December, e-challan tickets were issued to 1705 vehicles
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—زیر نگرانی انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر راجہ عامر رحمان نے ہمراہ جملہ اسٹاف، ماہ دسمبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1705گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے مجموعی طور پر 899200روپے کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔اس دوران کم عمر ڈرائیوروں، بغیر لائسنس اور بدون نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف 164ایف آئی آرز درج کروائیں۔سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں نے کم عمر بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل کے استعمال سے روکیں۔
پولیس نے 8 سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا
Police case registered over rape of a boy aged 8
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 02 جنوری2024ء)—محمد ضمیر ولد محمد اکرام سکنہ میانہ موہڑہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے 8سالہ بیٹے طلحہ ضمیر نے مجھے بتایا کہ شام چار بجے کے قریب سبحان ولد شرافت حسین اسے بھلا پھسلا کر گاؤں کے نزدیک ہی گہری کھائی میں لے گیا اور رسی سے ہاتھ پاؤں باندھ کر بدفعلی کی۔میں جب شکایت لے کر اس کے والد اور نانا کے پاس گیا تو دونوں نے میری بات سننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو کرنا ہے کر لو۔



