DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Yasir Bashir Raja Secures Unopposed Victory in Annual Elections of Bar Association Kallar Syedan
کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نوجوان قانون دان یاسر بشیر راجہ ساتھیوں سمیت بلامقابلہ کامیاب قرار پائے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2023)—کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نوجوان قانون دان یاسر بشیر راجہ ساتھیوں سمیت بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ان کے علاوہ خالد محبوب راجہ اور راجہ عامر رشید بھی بلامقابلہ نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔مقررہ وقت تک ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس پر چیئرمین الیکشن بورڈ بزرگ قانون دان راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ نے یاسر بشیر راجہ،خالد محبوب راجہ اور راجہ عامر رشید کے بلامقابلہ صدر،نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری کامیابی کا اعلان کیا۔اب صرف جنرل سیکرٹری کے لیئے پولنگ ہوگی جس میں اسدقیوم چوہدری،سمیرا شاہین اشتیاق اور راجہ قمر علی سلطان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ادہر کلرسیداں کے سیاسی سماجی صحافتی حلقوں اور تاجروں نے راجہ یاسر بشیر راجہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کے بلامقابلہ انتخاب پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاسر بشیر راجہ سالہا سال سے کلربار پر راج کر رھا ہے جو ان پر وکلا کے اعتماد کا مظہر ہے۔ادہر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف،سابق ارکان اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ راجہ خرم خرم،بیرسٹر شاہ رخ پرویز،راجہ قمر مسعود،محمد اعجاز بٹ،سید راحت علی شاہ،فیاض کیانی،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی،سردار صلاح الدین احمد،نعمان ظفر راجہ اور دیگر نے یاسر بشیر راجہ و دیگر کو مبارکباد دی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 23, December, 2023) – In the annual elections of Kallar Syedan Bar Association, the young lawyer Yasir Bashir Raja was declared unopposed along with his colleagues, besides Khalid Mehboob Raja and Raja Amir Rasheed were also unopposed. The Vice President and Joint Secretary were elected. No one submitted nomination papers against them until the appointed time, on which the Chairman of the Election Board, senior jurist Raja Gulfraz Ahmed Advocate, nominated Yasir Bashir Raja, Khalid Mehboob Raja, and Raja Amir Rashid as the President. Now polling will be held only for the General Secretary, in which there will be competition between Asad Qayyum Chaudhry, Samira Shaheen Ishtiaq, and Raja Qamar Ali Sultan. The political, social, and journalistic circles and businessmen of Kallar Syedan have chosen Raja Yasir. Congratulating Yasir Bashir Raja and his other colleagues on their unopposed election, he said that Yasir Bashir Raja has been ruling the Bar for years, which is a sign of the lawyers’ trust in him. National Assembly Speaker Raja Pervaiz Ashraf, former members Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan, Mahmood Shaukat Bhatti, Raja Khurram Khurram, Barrister Shahrukh Parvez, Raja Qamar Masood, Muhammad Ejaz Butt, Syed Rahat Ali Shah, Fayyaz Kayani, Naseer Akhtar Bhatti, Naveed Mughal, Chaudhry Tauqir Aslam, Masood Ahmed Bhatti. , Ikram-ul-Haq Qureshi, Ihsan-ul-Haq Qureshi, Sardar Salahuddin Ahmed, Numan Zaffar Raja, and others congratulated Yasir Bashir Raja and others.
موبائل پٹرول انسپکٹر سید ندیم عباس نے عملے کے ہمراہ جمعہ کے روز کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع نجی ویگن اسٹینڈ کا دورہ کیا
Mobile Patrol Inspector Syed Nadeem Abbas along with his staff visited the private wagon stand on Kallar Syedan Choa Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2023)—سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی کی ہدایت پر موبائل پٹرول انسپکٹر سید ندیم عباس نے عملے کے ہمراہ جمعہ کے روز کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع نجی ویگن اسٹینڈ کا دورہ کیا اور لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) کے فیصلے کی روشنی میں صورتحال کا جائزہ لیا اور اڈا انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء ایم ایم پی آئی سید ندیم عباس نے اوور چارجنگ پر کارروائی کرتے ہوئے 15مسافر گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اور خبر دار کیا کہ وہ سیکرٹری آرٹی اے کی جانب سے جاری سرکاری نرخ نامے کے مطابق کرایہ چارج کریں،خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔