DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Ahsan Ali, a resident of Kahuta injured in a accident in police fail to register FIR

کہوٹہ کے رہائشی احسن علی کا تھانہ کرپا کی حدود میں ٹریفک حادثہ احسن علی شدید زخمی ٹانگ اور بازوں ٹوٹ گئی تا حال اف ای ار درج نہ ہو سکی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2023)
تھانہ کرپا اسلام آباد کے اے ایس آئی محمد اشفاق گجر نے کرپشن اور نا انصافی کی انتہا کر دی کرپٹ اے ایس آئی نے ملزم کے ساتھ مک مکا کر لیا کہوٹہ کے رہائشی افتخار احمد کیانی ایڈووکیٹ کے بیٹے احسن علی کا تھانہ کرپا کی حدود میں ٹریفک حادثہ احسن علی شدید زخمی ٹانگ اور بازوں ٹوٹ گئی تا حال FIR درج نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق افتخار احمد کیانی ایڈووکیٹ نے تھانہ کرپا میں ایک عدد درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف حسنین ولد اشفاق گزاری کہ افتخار احمد کا بیٹا احسن علی اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ FX نمبری LHM 7132 جسکو حسنین ولد اشفاق انتہائی تیز رفتاری غفلت و لاپرواہی سے چلا رہا تھا جس نے احسن علی کو زور دار ٹکڑ ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسکی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی اور بازو دو جگوں سے ٹوٹ گیا جسکو زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد پہنچایا گیا جبکہ کرپٹ اے ایس آئی محمد اشفاق گجر نے ملزم محمد حسنین ولد اشفاق اور با اثر شخصیات سے بھاری رشوت لیکر مقدمہ درج نہ کیا اور اسی دوران رپورٹ میں ملزم کا نام بھی حسنین سے تبدیل کر کے حنیف قادری ولد اشفاق قادری تحریر کر دیا کیونکہ ملزم حسنین ولد اشفاق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ تھا اور وہ گاڑی چلانا سیکھ رہا تھا متاثرہ شخص نے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو کرپٹ تفتیشی آفیسر محمد اشفاق گجر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اندراج مقدمہ اور حصول انصاف کے لیے درخواست پیش کر دی اس موقع پر وکلاء کی جانب سے شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا گیا اور وفاقی پولیس کو بدنام کرنے والے کرپٹ اور رشوت خور اے ایس آئی محمد اشفاق گجر کو نوکری سے برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 December 2023)
ASI Muhammad Ashfaq Gujjar of Police Station Karpa Islamabad is accused of corruption and injustice.  Ahsan Ali seriously injured his leg and broken arms till now the FIR could not be filed. According to the details, Iftikhar Ahmed Kayani Advocate filed a petition for registration of a case in Karpa police station against Hasnain son of Ashfaq that Iftikhar Ahmed’s son Ahsan Ali on his motorcycle was going FX and Hasnain son of Ashfaq was driving with high speed and recklessness and hit Ahsan Ali hard, due to which he was seriously injured and his leg was broken in two places and his arm was broken in two places. He was taken to the polyclinic hospital in Islamabad while the corrupt ASI Muhammad Ashfaq Gujjar did not register the case after taking a huge bribe from the accused Muhammad Hasnain son of Ashfaq and influential persons. He then changed the name to Hanif Qadri son of Ashfaq Qadri because the accused Hasnain son of Ashfaq did not have a driver’s license and was learning to drive a vehicle. Along with registering the case and filing a justice application, on this occasion, strong condemnation and indignation were expressed by the lawyers, and the corrupt and bribe.

 پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ آصف شفیق ستی اور   ڈاکٹر محمد عباد پیرزادہ کو دیا جائے

Constituency NA 51 Pakistan Peoples Party ticket should be given to Asif Shafiq Satti and PP7 ticket should be given to Dr Mohammad Ibad Pirzada

 

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2023)
حلقہ NA 51 پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ آصف شفیق ستی اور PP7 کا ٹکٹ ڈاکٹر محمد عباد پیرزادہ کو دیا جائے تاکہ PPP کے ورکرز کارکنان کو حوصلہ افزائی ہو سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد خورشیدنے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آصف شفیق ستی نے کئی سالوں سے اس حلقے کے عوام کی خدمت کی PPP کو منظم اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پرانے نظریاتی ورکرز کارکنان کو دوبارہ اکٹھا کیا وہ ایک مضبوط امیدوار ہیں انھوں نے کہا کہ حلقہ PP7 میں بھٹو دور میں تحصیل کے جنرل سیکرٹری رہنے والے 1977 سے پارٹی سے وابستہ رہنے والے پارٹی کے لیے بیشمار قربانیاں دینے والے ڈاکٹر عباد پیرزادہ کو ٹکٹ دیا جائے تاکہ دونوں مضبوط امیدوار جن پر کارکنان مکمل اعتماد کرتے ہیں اس حلقے میں PPP کو کامیاب کرا سکیں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانی فی غریبوں مزدوروں کو بھٹو نے زبان دی ملک کو ایٹم دیا متفقہ آئین دیا پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی تقدیر بدلے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button