DailyNewsGujarKhan

PTI Meeting held in Sui Cheemian

سوئیں چیمیاں میں,پاکستان تحریک انصاف کی کارنرمیٹنگ جلسہ میں تبدیل ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کی کارنرمیٹنگ جلسہ میں تبدیل ہوگئی ہزاروں افراد کی شرکت نے پاکستان تحریک انصاف کی جیت پر تصدیقی مہر ثبت کردی امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم او رصوبائی اسمبلی کے امیدوارچوہدری جاویدکوثر کا خطاب ،کامیاب میٹنگ کے انعقاد پر کارکنان کی مبارکبادیں۔ گزشتہ شام پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی کارنرمیٹنگ سوئیں چیمیاں میں منعقد ہوئی جو عوام علاقہ کی بھرپور شرکت سے انتخابی جلسہ میں تبدیل ہوگئی ہزاروں افراد نے جلسہ میں شرکت کر کے پی ٹی آئی قائد عمران خان سے اپنی محبت کا بھر پور ثبوت دیا اس موقع پر چوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر خدمت کی سیاست کو عروج دے گی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پر کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی صحت و تعلیم اولین ترجیح ہوگی اور تبدیلی ایسے لائیں گے جو نظر آئے گی سرکاری تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا کامیاب کارنرمیٹنگ کے انعقاد پر انتظامی اراکین کو تحریک انصاف بیول کے کارکنان نے مبارکباد پیش کی ہے ۔

خرم پرویزراجہ نے بیول پیرسہاواں کے مقام پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اپنے دور اقتدار میں گوجرخان کو میگا پروجیکٹ دیئے جس کا معترف تحصیل بھر کا بچہ بچہ ہے شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین گوجرخان بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو مسترد کردے گی اور پچیس جولائی کو فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں ہوگا انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر عوامی عدالت سے ایک مرتبہ پھر سرخرو ہونگے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اٹھاون راجہ پرویز اشرف اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ کے امیدوار خرم پرویزراجہ نے بیول پیرسہاواں کے مقام پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیامیٹنگ کا انعقاد حاجی کرامت حسین، چوہدری امجد عباس ،ضیغم سہیل وارثی ،فیصل نواز وارثی و دیگر نے کیا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی نقابت کے فرائض سید اسد حسین شاہ اور لالا محمد شبیر نے سرانجام دیئے تقریب میں نائب صدر پی پی پی تحصیل گوجرخان چوہدری محمود کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button