DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Residents could not be consulted regarding ring road, interchange and acquisition

رنگ روڈ، انٹرچینج اور ایکوزیشن سے متعلق مکینوں کی داد رسی نہ ہوسکی

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,بلال ملک,06،دسمبر,2023)— لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے احکامات کے باوجود تاحال خصالہ انٹرچینج اور روڈ کیلئے ایکوزیشن کے حوالے سے مقامی مکینوں کی داد رسی نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابقرنگ روڈ کے حوالے سے ساڑھے پانچ ہزارکنال کے لگ بھگ موضع خصالہ کا لینڈ ایکوزیشن نوٹیفکیشن دس ہزار کنال کا کردیاگیا۔دریائے سواں میں 28فٹ کے لگ بھگ بند باندھا جارہا ہیجس سے سیلاب کے دنوں میں دو گاؤں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔رہائشیوں اور سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تاحال حل نہیں نکال سکی۔سابق ناظم اڈیالہ و کمیٹی کے رکن کامران رفیق راجہ نے بتایا کہ ٹیکنیکل اور لیگل ایشوز ہیں۔ہم انٹرچینج کیلئے چند سو فٹ کے فرق پرمفت شاملات کی زمین دینا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ آبادی کے اندر سے مہنگی زمین لینا چاہتی ہیجس میں مقامی آبادی کا نقصان اور ایک سوسائٹی کو مبینہ طور پر فائدہ ہوگا۔ادھر سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مکینوں کے ساتھ نوے فیصد امور حل کر لئے گئے ہیں۔کوئی ایسا بڑا ایشو نہیں ہیجس سے منصوبہ متاثر ہو۔

“Gujar Khan (Pothwar.com, Bilal Malik, December 06, 2023) – Despite the directives of Chief Justice Muhammad Amir Bhatti of the Lahore High Court, local landowners have not yet received compensation for the acquisition of land for interchange and road due to the ongoing legal complexities. According to sources, approximately 5,000 acres of private property in the vicinity of Ring Road have been notified for acquisition in connection with the interchange.

A makeshift embankment, measuring about 28 feet, is being constructed in the Swaan River, raising concerns about the submersion of two villages during the upcoming flood season. A committee comprising residents and government officials has so far been unable to find a solution. Former Nazim Adiyala and committee member Kamran Rafiq Raja explained that technical and legal issues are impeding progress. They expressed the desire to offer free plots with a slight difference in footage for the interchange but highlighted the reluctance of the administration to acquire expensive land within the populated area, citing potential harm to the local population and apparent benefit to society.

On the other hand, government sources claim that negotiations with landowners have been 90% successful, and no major issues are hindering the project due to the interchange. The authorities argue that 90% of the matters with landowners have been resolved, and there is no significant issue affecting the project due to the interchange.”

پنجاب ٹیچر یونین حلقہ قاضیاں کے انتخابات میں مرزا عابد محمود پینل بلا مقابلہ منتخب

Mirza Abid Mehmood Panel was elected unopposed in the elections of Punjab Teachers Union Qazian Constituency

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,06،دسمبر,2023)—پنجاب ٹیچر یونین حلقہ قاضیاں کے انتخابات میں مرزا عابد محمود پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔مرزا عابد محمود صدر، راجہ ظہیر حسین جنرل سیکرٹری، راجہ طارق ایوب سینئر نائب صدر، محمد اویس کمال نائب صدر اول،زبیر احمد وارثی نائب صدر دوم، محمد اشرف محاسب اول، عرفان بیگ محاسب دوم پر مشتمل پورا پینل حلقہ قاضیاں سے بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔اس موقع پر شفیق الرحمان وارثی سابق صدر پریس کلب بیول، عمر فاروق پی، ٹی، یو، راولپنڈی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے اساتذہ کرام اور دیگر نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے

کبڈی کے مشہور و معروف کھلاڑی سپر ڈوپر کبڈی کلب بیول کے ٹیم کوچ ماسٹر گل نواز گزشتہ دن انتقال فرما گئے

The famous and well-known Kabaddi player Super Duper Kabaddi Club Bewal Team Coach Master Gul Nawaz passed away

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,06،دسمبر,2023)—کبڈی کے مشہور و معروف کھلاڑی سپر ڈوپر کبڈی کلب بیول کے ٹیم کوچ ماسٹر گل نواز گزشتہ دن انتقال فرما گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں موہڑہ ہفیال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چوہدری افتخار احمد وارثی کے بھائی چوہدری ابرار، مشہور کبڈر طارق عرف طاری، راجہ عبدالجبار بھٹی،جمشید کیانی، ڈاکٹر شعیب،محمد فیاض، ماسٹر ولایت بھٹی، ماسٹر قمر، ایوب پٹواری، بیول، جبر،قاضیاں، سموٹ، میرہ شمس ، بھڈانہ، گوجرخان، کلر اور دیگر علاقوں کے کھلاڑیوں، تاجر برادری، اساتذہ کرام سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button