DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Teachers Union, the entire panel of Zahid Farooq from Kallar Syedan and Adnan Abbas from Choa Khalsa were declared winners unopposed.

پنجاب ٹیچرز یونین کے حلقہ جاتی انتخابات میں مرکز کلرسیداں سے زاہدفاروق اور چوآخالصہ سے نمبردار عدنان عباس کے پورے پینل بلامقابلہ کامیاب قرار پائے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2023)—پنجاب ٹیچرز یونین کے حلقہ جاتی انتخابات میں مرکز کلرسیداں سے زاہدفاروق اور چوآخالصہ سے نمبردار عدنان عباس کے پورے پینل بلامقابلہ کامیاب قرار پائے،اساتذہ کا اظہار مسرت,تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے حلقہ جاتی انتخابات کے لیئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے اس دوران کلرسیداں اور چوآخالصہ سے باالترتیب زاہد فاروق اور نمبردار عدنان عباس کے پینلز کے مقابلے کے لیئے کسی دوسرے نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے اس طرح کلرسیداں مرکز سےچوہدری تصور حسین،چوہدری ظہیر الحق اور دیگر کے نامزد زاہد فاروق بلامقابلہ صدر نعیم اختر سینئر نائب صدر،سعد ظفیر اور راجہ جنید مظفر نائب صدور،ندیم چشتی جنرل سیکرٹری،ولید مرتضی ستی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمد حسام اور عمران اصغر محاسب، جبکہ مرکز چوآخالصہ سے نمبردار عدنان عباس بلامقابلہ صدر،رمضان منہاس چیئرمین،ندیم آزاد سرپرست اور اعتزاز احسن جنرل سیکرٹری کامیاب قرار پائے نومنتخب صدر کلرسیداں زاہدفاروق نے کہا کہ ان کی کامیابی کا سہرا تمام اساتذہ کے سر جاتا ہے جنھوں نے متفقہ طور پر انھیں کامیاب کروایا جس پر میں ان سب کا مشکور ہوں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, December 2023)- In the constituency elections of the Punjab Teachers Union, the entire panel of Zahid Farooq from the center of Kallar Syedan and Adnan Abbas from Choa Khalsa were declared successful, the teachers expressed happiness, details. According to Punjab Teachers Union, the nomination papers were submitted for the constituency elections, while no one else submitted nomination papers for the contest between the panels of Zahid Farooq and Numberdar Adnan Abbas from Kallar Syedan and Choa Khalsa respectively. Zahid Farooq unopposed President Naeem Akhtar, Senior Vice President, Saad Zafir and Raja Junaid Muzaffar Vice Presidents, Nadeem Chishti General Secretary, Waleed Murtaza Satti Deputy General Secretary, Muhammad Hussam and Imran Asghar Accountant, while from Center Choa Khalsa. Numberdar Adnan Abbas unopposed as President, Ramzan Minhas Chairman, Nadeem Azad Patron and Aitzaz Ahsan General Secretary were declared successful.

ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے دیگر امیدواروں کے ساتھ این اے 51پی پی 7 کے امیدواروں کی بھرپور شرکت

Full participation of candidates of NA 51 PP 7 along with other candidates of Rawalpindi Division in the meeting of Muslim League-N Parliamentary Board in Model Town Lahore

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2023)—ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے دیگر امیدواروں کے ساتھ این اے 51پی پی 7 کے امیدواروں کی بھرپور شرکت۔صدارت میاں محمد نواز شریف نے کی، اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف، مریم نواز،ایاز صادق،عطا تارڑ و دیگر بھی موجود تھے۔کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کے سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناظم و چیئرمین منتخب ھو چکے ہیں ہمیشہ مسلم لیگ ن سے وابستہ رھے قومی و صوبائی حلقوں کے لیئے امیدوار ہوں مگر ذیادہ دلچسپی پی پی 7 سے ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ کس کو دیا جائے تو ان کا جواب تھا اپ جس کو بہتر سمجھیں دے دیں۔

کلرسیداں سے ہی سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے کہا کہ وہ دوبار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہو چکے ہیں اگر اس بار انہیں قومی اسمبلی میں موقع دیا جائے تو وہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔کلرسیداں کے ہی راجہ طلال خلیل نے کہا کہ کلرسیداں اور کہوٹہ کی آبادی اور ووٹ مری ضلع کی آبادی اور ووٹوں سے خاصی زیادہ ہے۔ جنوری میں الیکشن کی صورت میں برفباری کی وجہ سے مری میں ووٹ بھی کم پڑیں گے انہوں نے کلرسیداں کے چار میں سے کسی ایک امیدوار کی نامزدگی کا پرزور مطالبہ کیا۔شیخ وسیم اکرم نے کہا وہ مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر ہیں ان کا خاندان کلر کا چیرمین،ناظم و ضلع کونسل کے رکن بھی رھا۔ ان کے چچا سابق چییرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے اسٹیج پر جان دے دی۔کلرسیداں کے ہی چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ وہ ہمیشہ نہ صرف خود مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے چیئرمین یوسی بھی رہے اور ہر الیکشن میں تحصیل بھر میں مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ برتری سے کامیابی دلوائی۔

راجہ محمد علی کے ذریعے بڑے ترقیاتی کام بھی کروائے۔جس پر میاں نواز شریف نے ان سے استفسار کیا کہ وہ اپنے لیئے ٹکٹ کے خواہاں ہیں یا راجہ محمد علی کی نامزدگی چاہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ خود پی پی 7 سے امیدوار ہیں اگر راجہ محمد علی کو نامزد کیا جاتا ہے تو بھی انہیں خوشی ہو گی وہ میرے بھائی ہیں۔اس موقع پر میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف دونوں نے چوہدری صداقت حسین کی مونچھوں کی بڑی تعریف کی۔سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے والد راجہ محمد ظفرالحق ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے پہلے بھی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی اب بھی کر سکتا ہوں۔سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے 2018 میں آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا آج بھی ن کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کر سکتا ہوں۔راجہ بلال یامین نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے خواہاں ہیں مگر چاہتے ہیں کہ پی پی 6 میں اسامہ سرور اور پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد کو نامزد کیا جائے۔اس موقع پر میاں شہباز شریف نے استفسار کیا کہ میں نے کبھی آپ کو مری نہیں دیکھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ میرا تعلق کہوٹہ سے ہے اس موقع پر عطا تارڑ نے تصدیق کی کہ بلال یامین تمام مواقع پر بھرپور شریک رہے۔مسلم لیگ کہوٹہ کے صدر و امیدوار حلقہ پی پی 7ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ تجویز کریں کہ حلقہ این اے 51میں کس کو ٹکٹ دیا جائے تو ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی عدم دستیابی کے بعد آپ خود وہاں سے الیکشن لڑیں جس پر میاں صاحب نے انہیں شکریہ ڈاکٹر صاحب کہا۔کوٹلی ستیاں سے شاہد ریاض ستی نے کہا کہ وہ رکن پنجاب اسمبلی رہے اس بار قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں جس پر شہباز شریف نے لقمہ دیا کہ آپ بہت ٹائم ناغے پر بھی رہے۔مری سے حافظ عثمان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ 1985 سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں آج بھی مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ہیں۔محسن اختر عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے لیئے قید و بند کی صوبتیں برداشت کی ہیں۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2023)—میاں نوازشریف کی زیرصدارت لاہور میں منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں این اے 51 اور پی پی 7 کے امیدواروں محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،شیخ وسیم اکرم،راجہ طلال خلیل،چوہدری صداقت حسین،راجہ صغیر احمد،راجہ محمد علی،بلال یامین ستی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،شاہد ریاض ستی،حافظ عثمان عباسی،محسن عباسی و دیگر کی شرکت
میاں نواز شریف شہباز شریف کی جانب سے چوہدری صداقت حسین کی مونچھوں کی تعریف،اپ کے ناغے بھی بہت ہیں شاہد ریاض ستی کو میاں شہبازشریف کا جواب، آپ کو کبھی مری نہیں دیکھا شہبازشریف کا استفسار میں مری نہیں کہوٹہ میں رہتا ہوں بلال یامین ستی کا شہبازشریف کو جواب این۔اے 51 میں خود الیکشن لڑنے کی تجویز دینے پر نوازشریف نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

روات کلر روڈ یر مسافر گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے سے چیکنگ جاری

“Rawat Kallar Road Checkpoints Operational for Daily Vehicle Inspections Over the Past Week”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2023)—ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی صدر ملک اظہر محمود کی ہدایت پر روات کلر روڈ یر مسافر گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے سے چیکنگ جاری،روزانہ چوک پنڈوری میں اے سی کوسٹرز کو روک کر اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں روزانہ انہیں جرمانہ کیا جا رھا ہے اور مسافروں کو بھی تلقین کی جاتی ہے کہ وہ سیٹ نہ ہونے کی صورت میں کھڑے ہوکر سفر سے گریز کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button