DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Ambassadors of Kazakhstan and Korea and former World Squash Champion Jahangir Khan met with Colonel Waseem Janjua.

کرنل وسیم جنجوعہ کے ساتھ قازقستان اور کوریا کے سفیروں اور سابق ورلڈ سکواش چمپیئن جہانگیر خان کی ملاقات

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،12نومبر2023)— صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کے ساتھ قازقستان اور کوریا کے سفیروں اور سابق ورلڈ سکواش چمپیئن جہانگیر خان کی ملاقات۔ بین الاقوامی سطح پ کھیلوں کے فروغ اور ایشین تائیکوانڈو چمیپئن شپ میں 27ممالک کی شرکت۔ کرنل وسیم جنجوعہ اور ان کی ٹیم کا عظیم کارنامہ ہے۔کام بیکس (Combaxx) نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے انتہائی اہم رول ادا کیا اور ان کی سپانسر شپ نے کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے لایا۔ دوسرے پرائیویٹ سیکٹر ز کو بھی قرادا کرنا چاہیئے۔ ان خیالا ت کا اظہار صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کے ساتھ قازقستان کے سفیر یرز ہان قستا فین (Yerzhan kistafin) اور ورلڈ سکواش چمپیئن جہانگیر خان نے کیا۔ اس موقع پر 5thکام بیکس (Combaxx) ایشئین تائیکوانڈو چمپئین شپ کے آگنائزر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ، صدر ایشئین تائیکوانڈو یونین پروفیسر کیو سیو ک لی (Kyu seok lee) عمر سعید، اور دیگر آفیشل و آرگنائزرز تائیکوانڈوفیڈریشن کے عہدیداران بھی موجو دتھے۔ آخر میں شرکاء میں ایوارڈز سوینیئرز اور دیگر انعامات بھی ساؤتھ ایشیاء تائیکوانڈو فیڈریشن صدر عمر سعید کی جانب سے تقسیم کیئے گئے۔ جبکہ اس موقع پر ٹیموں کھلاڑیوں اور شرکاء کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ نے اپنے خطاب میں تما شرکا ء مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ پاکستا ن میں تیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہے۔ کھیلو ں کے فروغ کے لیئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ پاکستا ن میں تما م صوبوں میں گاؤں، تحصیل اور ضلع لیول پر تائیکوانڈو کھیل کو فروغ دینے کے لیئے منصوبے پرتیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, November 12, 2023)— President of Pakistan Taekwondo Federation Colonel Waseem Janjua meeting with Kazakhstan.
and Korean Ambassadors and former World Squash Champion Jahangir Khan. Promotion of sports at the international level and participation of 27 countries in the Asian Taekwondo Championship. Colonel Waseem Janjua and his team have done a great job. Combat has played a very important role in the promotion of sports in the country and their sponsorship has brought out new talent in sports. Other private sectors should also be involved. These views were expressed by the President of the Pakistan Taekwondo Federation Colonel Waseem Janjua along with Ambassador of Kazakhstan Yerzhan Kistafin and World Squash Champion Jahangir Khan.

نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تین گھروں کے تالے توڑ کر با آسانی فرار

The unknown thief escaped easily by breaking the locks of three houses in the dark of night

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،12نومبر2023)— نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تین گھروں کے تالے توڑ کر با آسانی فرار۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کی ڈھوک اوریک میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تین گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے کر فرارہو گئے۔ ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں۔ اوریک کے ایک رہائشی خرم ظفیر نے تھانہ کہوٹہ میں درخوست دیتے ہوئے بتایا کہ میں کہوٹہ شہر میں رہائش پذیر ہوں۔ مجھے بذریعہ فون کال اطلاع دی گئی کہ میرے گھر سمیت دو اور گھروں کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ موقع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ گزشتہ رات نامعلوم چور تین گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ علاقہ میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

حلقہ پی پی سیون کے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے اصل حقدار ڈاکٹر محمدعارف قریشی ہیں

The real right holder of PML-N ticket for PP Seven Constituency is Dr. Mohammad Arif Qureshi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2023)
حلقہ پی پی سیون کے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے اصل حقدار ڈاکٹر محمدعارف قریشی ہیں، ڈاکٹر محمدعارف قریشی کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں مشرف دور میں نے انہوں نے اس وقت انتہائی مشکلات کے دوران بھی انہوں نے پارٹی کو سنبھالااور اس دور میں ق لیگ کی طرف سے بڑھے بڑھے عہدوں کی آفرکو ٹھکرا اپنے محبو ب قائد میاں محمد نواز شریف سے وفاء کی لاج نبھائی ہم قاہد محترم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آمدہ الیکشن کے لیے حلقہ پی پی سیون کا ٹکٹ ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو دیا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طیب جہانگیر،محمد قدیر، عرفان جنجوعہ،چوہدری وقاص،ملک یعقوب، حوالدار (ر) آفتاب حسین،حافظ محمد اسماعیل اعوان سمیت دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی عوام کو ہمیشہ ٹکٹ کے معاملے میں نظر انداز کیا گیا جبکہ اس کے برعکس کہوٹہ کی عوام نے ہمیشہ اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف سے اپنی بے انتہاء محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ووٹ مسلم لیگ ن کو دیے گے ہیں ہم اپنے قائد ین سے التماس کرتے ہیں کہ وہ اس بار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کا ٹکٹ ہزاروں دلوں کی دھڑکن ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو دیں یا مخصوص نشست دیں کیونکہ ڈاکٹر محمدعارف قریشی وہ واحد لیگی عہدیدار ہیں جن کو ن لیگ کے تمام دھڑو ں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہوں نے بھی ہمیشہ سے مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کیں اور ان کی کوشش رہی ہے کہ مسلم لیگ ن یک جان ہو کر ایک پلیٹ فارم میں اگھٹی رہے ہیں ہم تمام لیگی کارکن ڈاکٹر محمدعارف قریشی کے ساتھ تھے اور ساتھ ہیں انشاء اللہ ان کے ساتھ ہی رہیں گے

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2023)
پی ٹی آئی رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے پاک فوج کے14 جوانوں اور وادی تیرا میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہیدکی وفات پر تعزیت کرتے ہیں، لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہیدمیرے بیٹے کو کورس میٹ تھے جبکہ ان کے والد برگیڈئرحیدر میرے کورس میٹ تھے میں ان کی دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہید نے فوجی جوانوں کے ہمراہ بھرپورشجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ان کی بہادری اورقربانی ہماری دفاعی تاریخ کاایک نیا روشن باب ہے۔ پاکستان کو گزشتہ چند دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس ناسور کو ختم کرنے میں جن شہداء نے قربانیاں دی ہیں ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ کرنل محمد شبیر اعوان نے مزید کہا کہ ملک کی خاطراپنی بیش قیمت جانیں قربان کرنیوالے فوجی آفیسرز اور جوان قوم کے ماتھے کاجھومر ہیں،پوری قوم انہیں سلام اورخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button