DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Overseas Pakistanis welcome PML-(N) League’s proposal to give representation to Overseas Pakistanis in Parliament

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا (ن)لیگ ن کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کی تجویزکا خیرمقدم

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2023)— بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کی تجویزکا خیرمقدم کیا ہے اور اس تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیس نے پیر کو اپنے بیان میں بتایاکہ گذشتہ روز سینئر مسلم لیگی راہنما سینیٹر اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کے مابین ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو سال2024کے عام انتخابات میں پارلیمان میں نمائندگی دینے سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ،سینیٹر اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات میں اوورسیز پاکستانیز کیلئے پارلیمان میں نمائندگی کے معاملات پر بات چیت اور تجاویز پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ۔
جنرل سکرٹری مسلم لیگ ن پرتگال سرفراز فرانسیس نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کی سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی، کنونشن منعقد کرنے اور قبضہ جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں لگانے کی تجویز دینے پر مسلم لیک ن پرتگال سمیت تمام اوورسیز ز پاکستانی اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اوورسیزز پاکستانیوں کی فلاح کے عملی اقدامات کی جانب پیش رفت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سرفراز فرانسیس نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے لیے ایک امید سحر ہیں جو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے استقبالیہ جلسہ میں پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے اور پاکستانی عوام 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کر دیں گے ، میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے اور ملک روشن کرکے عام عوام اور غریب آدمی کی مشکلات کو دور کریں گے جبکہ سنیٹر اسحاق ڈار دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈالر کو مزید نیچے اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ کریں گے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, November, 2023)- Overseas Pakistanis have welcomed the proposal of Pakistan Muslim League-N to give representation to Overseas Pakistanis in Parliament and termed this proposal as auspicious. Pakistan Muslim League-N Portugal General Secretary Sarfaraz Francis said in his statement on Monday that in the meeting between senior Muslim League leader Senator Ishaq Dar and Barrister Amjad Malik yesterday, other issues including representation of overseas Pakistanis in the 2024 general elections were discussed. In the meeting between Senator Ishaq Dar and Barrister Amjad Malik, there has been a wave of happiness among the Pakistanis living abroad on the discussion and suggestions on the matters of representation in the Parliament for Overseas Pakistanis.
General Secretary Muslim League-N Portugal Sarfraz Francis said that Barrister Amjad Malik, in a meeting with Senator Ishaq Dar, suggested that Overseas Pakistanis should be represented in Parliament, hold conventions and set up special courts to end problems like occupation, including Muslim League-N Portugal. All Overseas Pakistanis welcome this and appreciate the progress made by Pakistan Muslim League-N towards practical measures for the welfare of Overseas Pakistanis.
Sarfraz Francis said that Mian Muhammad Nawaz Sharif is a beacon of hope for the people of Pakistan, which the whole world saw in the reception held at Minar Pakistan on October 21 and the people of Pakistan will prove it with the power of their vote on February 8, 2024. Mian Muhammad Nawaz Sharif will once again lead Pakistan on the path of development by becoming the Prime Minister for the fourth time and will enlighten the country and remove the problems of the common people and the poor while Senator Ishaq Dar will again take over the portfolio of the Finance Ministry. Later, the dollar will further depreciate and the Pakistani rupee will increase in value.

 

Show More

Related Articles

Back to top button