DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Sanitation Workers Launch ‘Strike’ in Protest Against Monthly Wages and Overtime Denial by Waste Management Company”

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے سنیٹری ورکروں کو ماہانہ تنخواہ اور آور ٹائم نہ ملنے پراحتجاجاً "ہڑتال "کر دی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6نومبر2023)
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے سنیٹری ورکروں کو ماہانہ تنخواہ اور آور ٹائم نہ ملنے پراحتجاجاً “ہڑتال “کر دی،شہر میں گندگی کے انبھار لگے،نالوں کا پانی سڑکوں پر آگیا،شدید بدوبو اور تعفن کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے ملازمین کوبھی نکال دیا،14وارڈوں پر مشتمل کہوٹہ میں گنتی کے ملازمین،ملازمین کم ہونے کی وجہ سے صفائی کے ناقص انتظامات،کہوٹہ شہر میں گندگی کے انبھار لگ گے،گندگی کی وجہ سے مہلک بیماریاں جنم لینے لگی، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے سنیٹری ورکروں کو ماہانہ تنخواہ اور آور ٹائم نہ دینے پر ورکروں نے “ہڑتال “کر دی جس کی وجہ سے گندگی کے انتہائی برے حالات ہیں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی؎نے بڑھی تعداد میں ملازمین کونکال کر کر دی ہے ملازمین نکالنے سے چند گنتی کے ملازمین رہ گے ہیں ملازمین کم ہونے کی وجہ سے صفائی کے ناقص انتظامات انتہائی ناقص ہیں اہلیان علاقہ نے اس معاملے پر کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

“Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 6, 2023) — Sanitation Workers Go on ‘Strike’ Against Waste Management Company Over Unpaid Salaries and Overtime. Garbage Piles Up in the City, Sewage Overflows Onto Streets, and Severe Odor and Contamination Make Breathing Difficult. Meanwhile, the Waste Management Company Also Lays Off Daily Wagers. In Kahuta, consisting of 14 wards, the scarcity of workers has led to inadequate sanitation arrangements, resulting in a surge of filth in the city, causing the outbreak of deadly diseases. An appeal has been made to Commissioner Rawalpindi and Deputy Commissioner Rawalpindi to take notice of this matter. According to details, sanitation workers initiated a ‘strike’ due to the Waste Management Company’s failure to provide monthly wages and overtime payments, leading to dire sanitation conditions. The Waste Management Company has terminated a significant number of employees, leaving only a few on the job. The scarcity of workers has resulted in severely deficient sanitation services.”

میڈم شہناز بیگم نے حلقہ این اے اکاون سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Madam Shahnaz Begum has announced to contest the election from NA51 Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6نومبر2023)
میڈم شہناز بیگم نے حلقہ این اے اکاون سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،گذشتہ روز قبل میڈم شہناز بیگم کے گھر واقع ڈھوک اعوان آباد (صادق آباد) کلر سیداں میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں 51-NA کی چاروں تحصیلوں مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، اور کلرسیداں سے سیاسی شخصیات نے شرکت کی جلاس میں میڈم شہناز بیگم نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اظہار کیا۔ اور اعلان کیا کہ وہ اس حلقے میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گی شرکاء نے میڈم شہناز بیگم کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مسلمان ہمت دکھائیں اور ظالم کا ہاتھ روکتے ہوئے ان کی ہر چیز کا بائیکاٹ کریں

Muslims must show courage and boycott everything that oppressors sell

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6نومبر2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی،کاروباری و علمی شخصیت راجہ جاوید اختر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی جرائت کوسلام پیش کرتے ہیں،صرف اللہ تعا لی پرتوکل رکھتے ہوئے انہوں نے اسلاف کی یادتازہ کردی انہوں نے کہا کہ لاتعداد شہادتوں،قیمتی جانوں اوراملاک پرفلسطینیوں نے جس صبرکا مظاہرہ کیاوہ بے مثال ہے دنیا دیکھے گئی فلسطینی شہدائکا لہوضروررنگ لائے گا،عزم وہمت کی تاریخ رقم ہوتی رہے گی،ظالم اسرائیل کو اللہ تعالی انجام کوپہنچ کررہے گاانہوں نے کہا کہ ضرورت صرف اتنی ہے کہ عالم اسلام کے حکمران تھوڑا سا ساتھ نبھائیں،مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں موثرآوازاٹھائیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں قیامت خیزی برپا کی ہوئی ہے بچوں سمیت 9ہزار شہید ہو چکے ہیں محاصرے میں ان کی زندگی اجیران کر دی ہے ان کے لیے دنیا سے ضروریات زندگی کی کوئی چیز نہیں جانے دی جا رہی بمباری سے عمارتیں کھنڈر اور روزانہ سینکڑوں افراد شہید کئے جارہے ہیں مسلمان ہمت دکھائیں اور ظالم کا ہاتھ روکتے ہوئے ان کی ہر چیز کا بائیکاٹ کریں یہ سب کرنے کا اب وقت ہے ورنہ ظلم سہنا مسلمان کا شیوہ نہیں حکمران اپنے عوام کے جذبات کا خیال کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button